محمد امین صدیق
محفلین
" پرمزاح"ہم نے تو سنا تھا کہ جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں۔
" پرمزاح"ہم نے تو سنا تھا کہ جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں۔
ورچول مشین تو نہیں چلا رہے؟ابھی بھی پانچ جی بی ڈسک سپیس موجود ہے لیکن کمبخت نہ جانے کیوں کریش کرگیا۔
مسئلہ ڈسک سپیس کا نہیں بلکہ آئی نوڈ ٹیبل کا ہے۔ تقریبا چار لاکھ ٹف پھر ان کا ٹیکسٹ ۔۔۔ تو باکس فائل بناتے ہوئے سسٹم چکرا گیا۔ سیدھا سادا حل تو رات کو کوئی ملا نہیں۔ اب دفتر جا کر دیکھو گا اسے کیا کرنا ہے۔ورچول مشین تو نہیں چلا رہے؟
فی الحال صرف ڈیفالٹ فانٹ سائز (12) لیا ہے۔ اس سے جو تربیتی مواد بنے گا اس کو دیکھتے ہیں کیسا کام کرتا ہے۔ ویسے جو تربیتی مواد بنے گا اسی کے اندر مزید بہتری بھی لائی جاسکتی ہے۔ PRONTO_MODEL کا آرگومنٹ "OCR-D train" والے سکرپٹ میں شاید اسی لیے ہے۔ آپ حضرات کا کیا خیال ہے؟sudo python generate_line_box.py -i "data/ground-truth/Jameel_Noori_Nastaleeq_12_292853.tif" -t "data/ground-truth/Jameel_Noori_Nastaleeq_12_292853.gt.txt" > "data/ground-truth/Jameel_Noori_Nastaleeq_12_292853.box"
sudo python generate_line_box.py -i "data/ground-truth/Jameel_Noori_Nastaleeq_12_292854.tif" -t "data/ground-truth/Jameel_Noori_Nastaleeq_12_292854.gt.txt" > "data/ground-truth/Jameel_Noori_Nastaleeq_12_292854.box"
بھائی ویب سائٹ اشتہارات سمیت بہت اچھی لگ رہی ہے۔ یہاں پر ہمارا مقصد یہ ہے کہ ایک عدد ڈیسکٹاپ ایپلیکیشن تیار ہو جائے، جو مفت بھی ہو۔ مزید برآں اس ایپلیکیشن کو مختلف پروگرامنگ لینگویجز میں استعمال کرکے اپنے مطلب کی اپلیکیشنز بھی بنائی جا سکتی ہیں۔ مثلاً ڈیٹا پروسیسنگ کے لئے مجھے اس کا اطلاق آر پروگرامنگ لینگویج کے ساتھ موجود بائنڈنگ کے ہمراہ استعمال کرنے کے حوالے سے نظر آ رہا ہے۔ چونکہ میں اس پروگرامنگ لینگویج کو خود بھی استعمال کرتا ہوں، اور اردو کے لسانیاتی تجزیہ پر کام کرنا چاہتا ہوں، میرے خیال میں اگر ٹیسرکٹ کا ایک نوری نستعلیق پر مشتمل ماڈل تیار ہو جائے اور وہ آر میں استعمال کیا جا سکے تو اس میں سب کے ساتھ میرا بھی بھلا ہو جائے۔ اس کے علاوہ اس پروگرام کی لچک کی وجہ سے اطلاقات کا میدان بہت وسیع ہے۔خاکسار بہت سے پروجیکٹ پر کام کر رہا ہے کچھ عرصہ قبل فورم پر بھی رابطہ کیا تھا کہ ہم خیال لوگ مل جائیں لیکن
JC — Postimage.org
JC OCR — Postimage.org
Modren F — Postimage.org
Modren OCR — Postimage.org
TF — Postimage.org
TF OCR — Postimage.org
مندرجہ بالا رزلٹ ملاحضہ فرمائیں
بھائی ویب سائٹ اشتہارات سمیت بہت اچھی لگ رہی ہے۔ یہاں پر ہمارا مقصد یہ ہے کہ ایک عدد ڈیسکٹاپ ایپلیکیشن تیار ہو جائے، جو مفت بھی ہو۔ مزید برآں اس ایپلیکیشن کو مختلف پروگرامنگ لینگویجز میں استعمال کرکے اپنے مطلب کی اپلیکیشنز بھی بنائی جا سکتی ہیں۔ مثلاً ڈیٹا پروسیسنگ کے لئے مجھے اس کا اطلاق آر پروگرامنگ لینگویج کے ساتھ موجود بائنڈنگ کے ہمراہ استعمال کرنے کے حوالے سے نظر آ رہا ہے۔ چونکہ میں اس پروگرامنگ لینگویج کو خود بھی استعمال کرتا ہوں، اور اردو کے لسانیاتی تجزیہ پر کام کرنا چاہتا ہوں، میرے خیال میں اگر ٹیسرکٹ کا ایک نوری نستعلیق پر مشتمل ماڈل تیار ہو جائے اور وہ آر میں استعمال کیا جا سکے تو اس میں سب کے ساتھ میرا بھی بھلا ہو جائے۔ اس کے علاوہ اس پروگرام کی لچک کی وجہ سے اطلاقات کا میدان بہت وسیع ہے۔
اگر اس سلسلے میں کوئی تعاون ہو سکے تو بسم اللہ۔
خاکسار بہت سے پروجیکٹ پر کام کر رہا ہے کچھ عرصہ قبل فورم پر بھی رابطہ کیا تھا کہ ہم خیال لوگ مل جائیں لیکن
JC — Postimage.org
JC OCR — Postimage.org
Modren F — Postimage.org
Modren OCR — Postimage.org
TF — Postimage.org
TF OCR — Postimage.org
مندرجہ بالا رزلٹ ملاحضہ فرمائیں
میرے پاس یہ ویب سائٹ نہیں کھل رہی شاید بلاک ہے۔ آپ ذرا کچھ تفصیل بتائیے اپنے کام کے بارے میں۔جناب لگتا ہے آپ نے زرلٹ دیکھنا گوارا بھی نہیں کیا فقط تنقید ہی کی ہے
ایکوریسی تقریبا ۸۵ فیصد سے زیادہ ہے
خیر آپ پائیتھن کو دیکھیے اس میں کئی لائبریز موجود ہیں جو این ایل پی میں اردو سپورٹ رکھتی ہیں
میرے پاس یہ ویب سائٹ نہیں کھل رہی شاید بلاک ہے۔ آپ ذرا کچھ تفصیل بتائیے اپنے کام کے بارے میں۔
بدقسمتی سے یہ بھی بلاک ہے۔ گھر جا کر دیکھتا ہوں۔
جناب آپ پہلے یہ ملاحضہ فرمائیں
آپ کا کام بہت اچھا ہے، اسی طرح کا کام سنٹر فار لینگوئج انجینرنگ والے بھی کر چکے ہیں، ملاحظہ کیجیے۔ آنلائن اور ڈیکسٹاپ بھی قیمتاً۔
میں پائتھون میں این ایل ٹی کے وغیرہ سے واقف ہوں۔ اور ان کی اردو کی صلاحیت سے بھی۔ مقصد میں اوپر عرض کر چکا ہوں، اگر ٹیسرکٹ کی ٹریننگ میں مدد کر سکتے ہیں تو کیا کہنے۔ چونکہ میں کوئی پروگرامر نہیں ہوں، بس جگاڑیا ہوں، جسے اردو کے لیے آسان جگاڑ کی تلاش ہے۔ ٹیسرکٹ میں پوٹینشل نظر آیا تو اس پر توجہ دی، شاید سب کا فائدہ ہو جائے۔
جی میں دیکھ چکا ہوں، بہت اچھا کام ہے۔ ہمارے لیے تو ونڈو شاپنگ جسے اردو میں کھڑکی خریداری کہتے ہیں، ہوا نا۔ ہمیں کیا فائدہ ہے آپ کے ٹیلنٹ کا۔ آپ کا حلوہ میٹھا لگ رہا ہے، لیکن ہم کھائیں گے تو پتہ چلے گا۔ ہماری تو اتنی عرض ہے کہ اردو کا او سی آر مل جاوے، اور اللہ واسطے مل جاوے جسے عربی میں فی سبیل اللہ کہتے ہیں۔ اور ہم مفتو مفت استعمال کرتے چلے جائیں، آپ کو ثواب ملتا جائے۔
اور کسی کا تو معلوم نہیں میں حلفاً ٹیسرکٹ پر کام بند کرنے کا کہتا ہوں، اگر آپ او سی آر اردو والوں کے لیے جاری کر دیں۔ آپ کا پہلا مفت خورا فین۔ حکم فرمائیں؟
بہترین۔ کیا یہ او سی آر صرف آن لائن ہی کام کرتا ہے؟ یا اسے آف لائن بنانے کا بھی ارادہ ہے؟ نیز اس میں انجن کونسا استعمال کر رہے ہیں؟ گوگل، ٹیسریکٹ؟خاکسار بہت سے پروجیکٹ پر کام کر رہا ہے کچھ عرصہ قبل فورم پر بھی رابطہ کیا تھا کہ ہم خیال لوگ مل جائیں لیکن
JC — Postimage.org
JC OCR — Postimage.org
Modren F — Postimage.org
Modren OCR — Postimage.org
TF — Postimage.org
TF OCR — Postimage.org
مندرجہ بالا رزلٹ ملاحضہ فرمائیں
رزلٹ تو اچھا ہے لیکن جیسے محترم دوست نے فرمایا کہ ہم اوپن سورس پروجیکٹ کے حق میں ہیں۔ کیا آپ اپنی تحقیق کی مزید تفصیل بتانا پسند فرمائیں گے۔
متفق، دوسرا مجھے سمجھ لیں۔اور کسی کا تو معلوم نہیں میں حلفاً ٹیسرکٹ پر کام بند کرنے کا کہتا ہوں، اگر آپ او سی آر اردو والوں کے لیے جاری کر دیں۔ آپ کا پہلا مفت خورا فین۔ حکم فرمائیں؟