ٹیکسٹ ونڈو کا سائز نامناسب

میم نون

محفلین
ویسے تو آج سے پہلے میں نے ہمیشہ ہی "محتصر جواب" ونڈو ہی استعمال کی ہے، اور شائد اسوجہ سے بھی میں نے نہیں دیکھا۔
کیا ٹیکسٹ ونڈو کا سائز تھوڑا بڑا نہیں کیا جا سکتا؟ اور کیا اسے تھوڑا بائیں طرف کو کر سکتے ہیں؟ ایسے جیسے اب ہے مجھے کافی" کھٹکتی" ہے:(

http://img502.imageshack.us/img502/5859/25627459bf5.jpg

والسلام، نوید
 
نبیل

تکنیکی معاون
میں نے آج ہی پوسٹ پیج کے انٹرفیس میں کچھ تبدیلی کی ہے اور کم از کم انٹرنیٹ ایکسپلورر پر ایڈیٹر کا سائز بڑا ہو گیا ہے۔ سمائلیز کو ایڈیٹر کے نیچے لانے کا مقصد بھی ٹیکسٹ ایریا کے لیے جگہ بنانا تھا۔ میں دیکھتا ہوں کہ فائر فاکس میں کیا مسئلہ ہے۔ نشاندہی کرنے کا شکریہ۔
 
دوست

محفلین
اب تو فوری جواب والا خانہ بھی کافی بڑا ہوگیا ہے فائر فاکس میں۔ بالکل صفحے کی چوڑائی جتنا چوڑا ہے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
اب صورتحال بہتر ہو جانی چاہیے۔ میں نے کچھ تبدیلی کی ہے جس کے نتیجے میں پوسٹ پیج اور ذاتی پیغامات کے ٹیکسٹ ایریا کی چوڑائی زیادہ ہو گئی ہے۔
 
میم نون

محفلین
اب تو واقعی بہت اچھا لگ رہا ہے۔ شکریہ

ایک اور بات،
جیسے کہ آپ میرے سکرین شاٹ (جو کہ میں نے پہلے خط میں لنک دیا ہے) دیکھ سکتے ہیں، مجھے تمام تر محفل میں الفاظ بہت چھوٹے اور باریک نظر آتے ہیں۔
یہ جبسے میں نے " محفل اردو فونٹ انسٹالر" کو انسٹال کیا ہے۔ پہلے کافی صاف ارو حجم تھوڑا بڑا تھا، اس مشکل کو کسطرح حل کیا جا سکتا ہے؟

والسلام، نوید
 
میم نون

محفلین
کیا کوئی اس پرابلم کو حل کرنے میں میری مدد کر سکتا ہے؟

" محفل اردو فونٹ انسٹالر" کو انسٹال کرنے سے پہلے مجھے صاف دکھائی دیتا تھا، اسطرح کا یہ میرے آفس والے کمپیوٹر کی سکرین شاٹ ہے۔
کیا اس پربلم کو حل کیا جا سکتا ہے۔۔۔
تھینکس ان ایڈوانس۔

والسلام، نوید
 
فرضی

محفلین
اگر آپ کو پہلے والے خط میں دیکھنے میں اسانی تھی جو کہ ٹاہوما فونٹ ہے تو آپ ونڈوز کی فونٹ فولڈر میں جاکر اردو نسخ ایشیا ٹائپ فونٹ کو ڈیلیٹ کر دیں۔

آپ کا ٹیکسٹ پہلے کی طرح ہوجائیگا
 
میم نون

محفلین
پتہ نہیں یہ مسئلہ صرف میرے ساتھ ہے یا دوسرے دوستوں کا بھی۔

اب پھر سے جب اضافی اختیارات پر کلک کرتا ہوں تو وہاں پر ٹیکسٹ باکس بہت چھوٹا ہوتا ہے۔

برائے مہربانی اسکی چوڑائی کو بڑھایا جائے۔
 
یہ مسئلہ ہمیں بھی نظر آتا ہے۔ چونکہ ہم فورم کے اپگریڈ کی پلاننگ کر رہے ہیں اس لئے ایسے مسائل جن کے ساتھ گزارہ ممکن ہے ان کو فکس کرنے پر توجہ نہیں دے رہے۔
 
میم نون

محفلین
بہت شکریہ سعود بھائی میں سمجھا کہ یہ صرف میرا مسئلہ ہے جیسا کے تھوڑے دن پہلے ٹیکسٹ باکس کے آپشنز کے ساتھ تھا، جبکہ محفل میں دوسرے دوستوں کے لیئے سب ٹھیک تھا۔

اس صورت میں آپ اپگریڈیشن کا کام جاری رکھیں، ہم اپنا گزارہ کر لیں گے ;)
 
راقم

دوستو میں تو مزے کر رہا ہوں۔ فائر فاکس کے کنٹینٹ میں اے اے سمیر ساگر فانٹ منتخب کیاہے، سائز 16 رکھا ہے اور فائر فاکس ایڈ آن (فانٹ ری پلیسر )میں بھی تمام فانٹس کو اے اے سمیر ساگر فانٹ سے تبدیل کر دیا ہے۔ بڑے بڑے الفاظ نظر آ رہے ہیں۔ آپ شاید ونڈوز ایکس پی اور فائر فاکس استعمال نہیں کرتے ہیں۔ اگر یہی استعمال کرتے ہیں تو آپ میرا نسخہ استعمال کر کے دیکھیئے ان شا اللہ فائدہ ہو گا اور وہ بھی مستقل۔ بار بار تبدیلی بھی نہیں کرنی پڑے گی۔
جب بھی سائٹ کھولیں گے آپ کا سائز اور فانٹ وہی رہے گا جو آپ نے منتخب کیا ہو گا۔
یہ ہے فانٹ ری پلیسر کے بارے میں دھاگا
 
آج فورم پر آیا تو کیا دیکھتا ہوں کہ ٹیکسٹ بکس کو ری سائز کر سکتا ہوں اور اپنی مرضی سے جتنا چاہے بڑا کر لوں :grin:
خیال آیا کہ سعود بھائی تو کہہ رہے تھے کہ اسے فورم کی اپ گریڈیشن تک ملتوی کر دیا گیا ہے تو پھر یہ کیسے ممکن ہے، پھر فورا ہی خیال آیا کہ کہیں یہ فائر فوکس، جسکو ابھی ابھی اپ ڈیٹ کیا ہے، کا کمال تو نہیں۔
چیک کرنے پر معلوم ہوا کہ واقعی ہی ایسا ہی ہے۔
زبردست :grin:
 
جی ہاں فائرفاکس کے اس اپگریڈ میں کئی چیزیں کروم ایکسپیرینس سے مستعار لی گئی ہیں جن میں اسکرول بار کا ڈائریکشن، ٹیکسٹ ایریا ری سائزنگ، ایپلیکیشن ٹیب، ایڈہاک اسٹیٹس بار اور بے شمار دیگر چیزیں شامل ہیں۔ :)
 
میم نون

محفلین
جی اچھی تبدیلیاں ہیں،
اسکرول بار کی ڈائریکشن کا مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ میں ماؤس کے درمیان والا بٹن استعمال کرتا ہوں اسکرول کے لئیے
ٹیکسٹ ایریا ری سائزنگ، زبردست تبدیلی :grin:
ایپلیکیشن ٹیب کو میں پہلے ہی غائب کر چکا ہوں کہ مجھے اسکی ضرورت نہیں، ویسے ہی سکرین پر جگہ گھیر رہی تھی
ایڈہاک سٹیٹس بار بھی اچھی تبدیلی ہے، اسطرح قابل استعمال جگہ میں اضافہ ہو گیا ہے۔
مزید تبدیلیوں کا آہستہ آہستہ جائزہ لیتے رہیں گے۔

والسلام
 
ایک اور بہترین یوزر ایکسپیرئینس جو کروم سے مستعار لیا گیا وہ ہے کہ کسی ربط پر رائٹ کلک کرنے سے ظاہر ہونے والا کانٹیکسٹ مینو اب نئے ٹیب میں کھولنے کا انتخاب نئے ونڈو میں کھولنے کے انتخاب سے اوپر دکھاتا ہے۔ ایپلیکیشن ٹیب کو آپ جانے کیوں زیادہ جگہ گھیرنے والا گردانتے ہیں جب کہ وہ ٹیب کی لئے موجود جگہ کا بہترین استعمال ہے، خاص کر تب جب آپ بہت سارے ٹیب کھول کر رکھتے ہوں۔ یہ سہولت کروم میں بھی استعمال کرتا رہا ہوں اور اب فائرفاکس میں بھی۔ ایک جیز نے حد درجہ مایوس کیا اور وہ ہے آٹو فیڈ ڈسکوری کا آئیکن جو ایڈریس بار میں دائیں جانب نمودار ہوتا تھا، اگر سائٹ کی فیڈ دستیاب ہو اور اس کی مناسب میٹا ٹیگ فراہم کی گئی ہو۔ فائرفاکس یوزر ایکسپیرئینس ٹیم کا کہنا ہے کہ ان کے ریکارڈ کے مطابق وہ بٹن سب سے کم استعمال ہونے والے بٹنوں میں سے ایک تھا حتیٰ کہ اس کو ڈیفالٹ طور پر انٹرفیس میں جگہ دینا مناسب نہیں تھا۔ بہر کیف اس کو کسٹمائز کیا جا سکتا ہے اور جن کو اس کی ضرورت ہو وہ شامل کر سکتے ہیں۔
 
میم نون

محفلین
ربط کے کانٹیکسٹ مینیو کو تو میں نے دیکھا ہی نہیں تھا، اس لئیے کہ میں ربط کو نئے ٹیب میں کھولنے کے لئیے ربط پر ماؤس کا درمیان والا بٹن دباتا ہوں۔ :)

اوہو ایپلیکیشن ٹیب کہہ گیا، میری مراد ایپلیکیشن بار تھی جوکہ apps.conduit.com کی فراہم کردا ایپلیکیشنز کے لئیے ہے، میں چونکہ انکو استعمال نہیں کرتا اس لئیے میرے لحاظ سے اضافی جگہ ہی گھیرتی تھی یہ والی بار۔

آٹو فیڈ ڈسکوری والی بات آپنے ٹھیک کہی، حالانکہ میں اسے استعمال نہیں کرتا تھا لیکن کبھی کبھار نظر مار لیتا تھا۔

ایک اور چیز جو کہ ابھی چیک کی ہے، وہ یہ ہے کہ جب بہت سارے ٹیب کھولے جائیں تو ٹیب بار پر بھی اسکرول کا نظام بن جاتا ہے، شائد پچھلے ورژن میں بھی ایسا ہی ہو لیکن یاد نہیں، اتنا یاد ہے کہ کسی پرانے ورژن میں (پتہ نہیں کتنا پرانا) زیادہ ٹیب کھولنے پر ٹیب بہت چھوٹے ہو جاتے تھے۔
 
Top