ان نیوز چینلوں نے کیا بگاڑا ہے۔
بھائی مجھے اور لوگوں کا تو معلوم نہیں لیکن اگر میں اپنا ذاتی تجربہ بیان کروں تو وہ یہ ہے کہ جس دن میں نیوز چینل نہ دیکھوں وہ دن اور رات بڑے سکون سے گزرتی ہے کوئی ٹینشن نہیں ہوتی لیکن جیسے ہی نیوز چنیل دیکھو اس قسم کی فضول اور پریشان کردینے والی خبریں دکھائی جاتی ہیں کہ لگتا ہے کہ بس اب کچھ بہت برا ہونے جارہا ہے۔
اور تو اور اب نیوزچینل جرم پر مبنی داستانیں اس طرح سے پیش کررہے ہیں جیسے وہ کوئی تفریحی چیز ہو۔
کوئی دیکھے یا نہ دیکھے شبیر تو دیکھے گا۔
جرم کہانی
دیکھتے رہئے یا انتظار کیجئے گا (بھائی آخر کیوں صرف جرم ہی دیکھتے رہیں یا ان کو دیکھنے کا انتظار کرتے رہیں) کریمنل موسٹ وانٹڈ
پھر ہر چنیل پر ایک بھیڑ چال چل رہی ہے۔ اس کی ایک حالیہ مثال دوں۔ کل پاکستان کا میچ آرہا تھا۔ کوئی نیوز چنیل لگا ہوا تھا یکدم ٹکر چلنا شروع ہوگیا۔ پاکستان کی دوسری وکٹ گر گئی۔ اب اشتیاق پیدا ہوا کہ بھائی کتنے رنز پر دوسری وکٹ گر گئی ہے معلوم تو ہو لہٰذا ایک کے بعد ایک نیوز چینل لگایا لیکن مجال ہی جو کسی نے اس وقت یہ بیان کیا ہو کہ کتنے رنز پر دوسری وکٹ گری ہے۔ کسی ایک چینل نے پہل کرتے ہوئے جو بے معنی اور فضول ٹکر چلایا تو بس باقی سب نے بھی اسی کی نقل شروع کردی۔ بہت دیر بعد جاکر کسی کو خیال آیا تو اس نے دوسرا ٹکر چلایا وہ بھی ایسے کہ ٩٥ رنز پر آوٹ ، سنچری مکمل نہ کرسکے۔ اب اس نیوز کی ٹون ملاحظہ کیجئے کہ ٩٥ رنز بنائے وہ کسی کھاتے میں نہیں، سنچری نہ بنا سکنے پر زور تھا۔
بہرحال یہ میرا ذاتی تجربہ ہے ہوسکتا ہے کہ آپ کا تجربہ مختلف ہو۔