ٹیگ کس طرح کرتے ہیں؟

السلام علیکم
مجھے پوچھنا ہے کہ کسی رکن کو ٹیگ کرنا ہو تو
کس طرح کرتے ہیں
اور ایک تجویز بھی دینا تھی کہ
جو احباب محتلف کاموں میں ماہر ہیں ان کے نام ان کے کام کے لحاظ سے
کیٹاگری بنا کے ایک دھاگہ بنا کے لکھ دیں تاکہ نئے اراکین کو پریشانی نہ ہو
 
فلک شیر

محفلین
اسی طریقہ سے.......
اس میں ایک فہرست ایک دفعہ بنا کر رکھ لی جائے تو آسانی رہتی ہے...................جو ہم سے نہ ہو سکا کبھی بھی
البتہ ایک جناتی طریقہ بھی ہے.......کہ آپ ایک ہی دفعہ بہت سے ٹیگ کریں ایسے ہی نام لکھ کر .....اور ایک دفعہ جواب داخل کرنے کے بعد ایک منٹ میں دوبارہ تدوین کریں.........اور وہاں کچھ بھی لکھ دیں........پوسٹ کا عنوان یا کچھ اور............اور دوبارہ محفوظ کر دیں............اطلاع تو پہلی دفعہ ہی جا چکی ہوتی ہے...........یوں طول طویل ٹیگز بھی نظر نہیں آتے اور کام بھی ہو جاتا ہے...................
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
زینفورو میں شاید اجتماعی یا گروپ مینشننگ کا بھی کوئی طریقہ موجود ہے شاید۔ ارکان کی ایک لسٹ بنا کر ایک گروپ نیم کے ذیل میں رکھ دی جاتی ہے اور گروپ مینشن کرنے سے لسٹ کے تمام شرکاء کو خبر پہنچ جاتی ہے۔ یہ بات کتنی درست ہے جاننے کے لئے خادمِ فورم ابن سعید بھائی کو زحمت دی جاتی ہے۔ :)
 
گروپ ٹیگنگ کا فیچر ایک ایڈ آن کی مدد سے فراہم کرایا جاتا ہے۔ جب کہ نئے ورژن میں ممبر ٹیگنگ کا فیچر زین فورو کور میں شامل کر دیا گیا ہے جس میں گروپ ٹیگنگ شامل نہیں ہے۔ اگر ہم یہ اضافی فیچر دستیاب کرانا چاہیں تو ہمیں اس ایڈ آن کو نصب کرنا ہوگا جو تقریباً وہی کام کرے گا جو زین فورو میں پراہ راست موجود ہے بجز اس اضافی خصوصیت کے۔ اس لیے ہم نے زین فورو کے نئے ورژن کے بعد اس اضافی ایڈ آن کو خیر باد کہہ دیا ہے۔ اگر بہت زیادہ یوٹیلٹی دیکھی گئی تو اس کو شامل کیا جا سکتا ہے۔ گو کہ ہم پہلے ہی احباب کی اسپیمنگ سے نالاں ہیں کہ وہ ہر کسی کو ہر مراسلے مین ٹیگ کرتے رہتے ہیں اور یوں احباب کے لیے کوفت کا باعث بنتے ہیں۔ :) :) :)
 
ایک میرا طریقہ بھی ہے جو کہ میرے لیے قدرے آسان ہے، چونکہ ناموں میں موجود اسپیس کا ٹھیک سے اکثر پتہ نہیں چل رہا ہوتا اور کچھ زیر زبر وغیرہ کا بھی کبھی کبھی مسئلہ درپیش ہو جاتا ہے اس لیے میں نے آسان یہی جانا کہ بائیں جانب اوپر جہاں تلاش کی سہولت کے باکس میں "ارسال کرنے والے اراکین: والی جگہ پہ نام کے کچھ حروف لکھنے سے ناموں کی لسٹ سامنے آ جاتی ہے اس طرح انٹر سے نام سیلیکٹ کرتا رہتا ہوں اور جب مطلوبہ لسٹ پوری ہو جائے تو سب نام کاپی کر کے اور مراسلے میں پیسٹ کر کے نام سے پہلے @ اور نام کے بعد اسپیس کا اضافہ کر دیتا ہوں۔

7nao.jpg
 
یار کہاں کی شرافت ہے اشتہاریوں میں میرا نام بھی شامل کر دیا:tongueout4:
 
Top