ٹی وی بی گان، ایک دلچسپ یونیورسل ٹی وی ریموٹ کنٹرول

نبیل

تکنیکی معاون
میں نے کافی عرصہ قبل ایک ایسے ٹی وی ریموٹ کنٹرول کے بارے میں پڑھا تھا جس میں صرف ایک بٹن ہوتا ہے اور اسی وجہ سے یہ ایک کی چین میں بھی فٹ ہو جاتا ہے۔ اس کی خصوصیت یہ ہے کہ اس میں سے نکلنے والی انفرا ریڈ کسی ایک خاص ٹیلی ویژن سے متعلقہ فریکوئنسی کی بجائے تقریباً مارکیٹ میں موجود تمام ٹیلی ویژنز کی فریکوئنسیز پر مشتمل ہوتی ہے۔ مزید براں اس انفرا ریڈ سگنل کی پاور بھی عام ریموٹ کنٹرول سگنل سے کئی گنا زیادہ ہوتی ہے۔ نتیجتاً جب اس ریموٹ کنٹرول کا بٹن پریس کیا جاتا ہے تو سو میٹر کے فاصلے تک تمام ٹی وی سیٹ آف ہو جاتے ہیں۔ اس ریموٹ کنٹرول کے موجد کا مقصد غالباً مارکیٹوں میں جا بجا چلنے والے ٹی وی سیٹس کو ایک بٹن دبا کر خاموش کرنا تھا۔ میں نے یہ بھی پڑھا تھا کہ اسی موجد نے اسی سے ملتی جلتی ایک اور ڈیوائس بھی ایجاد کی تھی جس کا عمل بالا کے ریموٹ کنٹرول سے معکوس ہےیعنی اس میں بھی ایک ہی بٹن ہے جسے پریس کرنے سے 100 میٹر کے فاصلے تک تمام ٹی وی سیٹس آن ہو جاتے ہیں۔

حوالہ جات:
TV-B-Gone, Wikipedia article
 
Top