ٹی وی ڈرامہ کے لئے گائی گئی شاعری

عبدالحسیب

محفلین
محمداحمد
کیا فلموں کے پس پردہ میوزک پر بھی بات ہو سکتی ؟
ضرور ہو سکتی ہے۔ کیوں نہیں ہو سکتی۔

اگر زیادہ بات کرنی ہے تو الگ دھاگہ کھول لیجے اس کام کے لئے۔ اور اگر ایک آدھ ہی ذکر نکل آیا ہے تو یہیں لکھ دیجے۔
بس دو ۔
بانڈ سیریز موویز کی پس پردہ موسیقی بھی بہت اچھی ہوتی ہے
اس کے علاوہ 'جیسن بورن' کی پس پردہ موسیقی بھی مزے کی تھی
مجھے تو 'ہینس زمر'کی موسیقی بہت پسند ہے۔خاص کر 'گلیڈیٹر' اور 'انسیپشن' اور حال ہی میں 'انٹرسٹیلر ' میں بھی شاندار موسیقی تھی۔
ہینس کے علاوہ 'اکٹوبر سکائی' فلم کی پس پردہ موسیقی بھی میری پسندیدہ ترین میں شامل ہے۔:)
 

x boy

محفلین
قدیم پی ٹی کے ڈراموں میں ٹیناثانی کی آواز بیگ گراونڈ گیت کے لئے بہت زیادہ لیا جاتا تھا
 

فرحت کیانی

لائبریرین
بہت اچها سلسلہ شروع کیا ہے محمداحمد . اب تو ڈرامے اتنے ذوق و شوق سے کم دیکھے جاتے ہیں اور جب شوق ہوا کرتا تها تب یا تو پڑھائی کی وجہ سے دیکھنے کا موقع نہیں ملتا تها یا اگر دیکھے بهی جاتے تو اس وقت شاعری یا موسیقی کی اتنی سمجھ بوجھ نہیں تهی. لیکن پردیس میں رہتے ہوئے میں نے پی ٹی وی کے کلاسک ڈرامے بہت دیکھے ہیں. جن میں سے اکثر کا اس لڑی میں ذکر ہو چکا ہے. ایک ڈرامہ یاد آ رہا ہے. میرا خیال ہے اس بارے میں ابهی پوسٹ نہیں ہوئی. ڈرامے کا نام دهوپ کنارے. اس میں نیرہ نور کی آواز میں ..."ہنسی کھنکتی ہوئی..." سننا ہمیشہ بہت اچها لگتا ہے.
جاں نثار اختر کی شاعری، ارشد محمود کی موسیقی اور نیرہ نور کی آواز. کلاسک!!!
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
زیادہ پاکستانی ڈرامے دیکھنے کا موقع تو نہیں ملا۔ حال ہی میں ہندوستان میں 'ہم سفر' کی مقبولیت دیکھ کر شوخ ہوا کہ شروعات کرتے ہیں۔ اور بس کچھ روز قبل ہی 'ہم سفر' کا اختتام ہوا۔اسی سبب ڈراموں میں زیادہ شاعری سننے کو نہیں ملی۔ ہاں فلموں میں کچھ بے حد پسند ہیں ، جیسے۔

فلم 'پاکیزہ ' سے 'کیفی اعظمی' صاحب کا یہ نغمہ ،'یوں ہی کوئی مل گیا تھا سرِراہ چلتے چلتے'

فلم 'بازار'سے،'میر'کی یہ غزل ،'دکھائی دیے یوں کہ بے خود کیا۔۔'

فلم 'سرفروش' سے 'ندا فاضلی'صاحب کی یہ غزل ،'ہوش والوں کو خبر کیا ؟ بے خودی کیا چیز ہے۔۔'
اگر آپ پاکستانی ڈرامے دیکھنا چاہتے ہیں تو نئے تو مجھے معلوم نہیں۔ اور میرا خیال ہے وہ اس قابل بھی نہیں کہ ان پر وقت صرف کیا جائے۔ لیکن پرانے ڈرامے جو پی ٹی وی کی شان ہوا کرتے تھے۔ ان میں چند ایک نام اگر کبھی فرصت ملے تو دیکھیے گا۔
الاؤ
دھواں
پنجرہ
گھر گلیاں اور راستے
پراندہ
 

عبدالحسیب

محفلین
اگر آپ پاکستانی ڈرامے دیکھنا چاہتے ہیں تو نئے تو مجھے معلوم نہیں۔ اور میرا خیال ہے وہ اس قابل بھی نہیں کہ ان پر وقت صرف کیا جائے۔ لیکن پرانے ڈرامے جو پی ٹی وی کی شان ہوا کرتے تھے۔ ان میں چند ایک نام اگر کبھی فرصت ملے تو دیکھیے گا۔
الاؤ
دھواں
پنجرہ
گھر گلیاں اور راستے
پراندہ
بے حد شکریہ نیرنگ خیال بھائی
ان میں سے ایک دو نام پہلے بھی ایک دوست نے بتائے تھے لیکن ابھی تک ایک بھی نہیں دیکھ پایا۔ ڈراموں کے لیے وقت نکالنا کافی مشکل کام ہے ان دنوں۔بس کسی طویل سفر ہی میں دیکھ پاتا ہوں اگر کوئی کتاب پاس نہ ہو تو :)
ویسے یہ تمام یوٹیوب پر دستیاب ہیں؟ کم از کم محفوظ ہی کر لیتا ہوں کہ کسی غیر منصوبہ بند سفر پر کام آجائیں :)
 

محمداحمد

لائبریرین
بہت اچها سلسلہ شروع کیا ہے محمداحمد . اب تو ڈرامے اتنے ذوق و شوق سے کم دیکھے جاتے ہیں اور جب شوق ہوا کرتا تها تب یا تو پڑھائی کی وجہ سے دیکھنے کا موقع نہیں ملتا تها یا اگر دیکھے بهی جاتے تو اس وقت شاعری یا موسیقی کی اتنی سمجھ بوجھ نہیں تهی.

یعنی یہاں بھی چنے اور دانت والا معاملہ تھا۔ :)

لیکن پردیس میں رہتے ہوئے میں نے پی ٹی وی کے کلاسک ڈرامے بہت دیکھے ہیں. جن میں سے اکثر کا اس لڑی میں ذکر ہو چکا ہے. ایک ڈرامہ یاد آ رہا ہے. میرا خیال ہے اس بارے میں ابهی پوسٹ نہیں ہوئی.

پی ٹی وی کلاسکس کی کیا ہی بات ہے۔

ڈرامے کا نام دهوپ کنارے. اس میں نیرہ نور کی آواز میں ..."ہنسی کھنکتی ہوئی..." سننا ہمیشہ بہت اچها لگتا ہے.
جاں نثار اختر کی شاعری، ارشد محمود کی موسیقی اور نیرہ نور کی آواز. کلاسک!!!

واہ!

یہ سب نام ہی کافی ہیں۔ :)
 

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
بہت خوب سلسلہ ہے!
میں بھی اس میں اپنی پسند شامل کرتی ہوں :) ویسے سچ تو یہ ہے کہ کچھ عرصہ سے ڈراموں کے لیئے گائی گئی موسیقی پر میرا دھیان دوسرے گانوں کے برعکس زیادہ رہا ۔۔
 

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
ڈرامہ سیریل خاموشیاں
آواز شفقت امانت علی
آج کیوں آنکھ بھر آئی
آج کیوں تیری یاد آئی

اپنے ہاتھوں کی لکیروں سے
تیرا نام مٹا کے
تیرے چہرے کو، اپنے دل کے
آئینے سے ہٹا کے

آج کیوں آنکھ بھر آئی
آج کیوں تیری یاد آئی

تو ہر گھڑی ہر دن
میرے ساتھ رہتا ہے
کہتا ہے پاگل من
پیار ایسا بھی ہوتا ہے

شام آئی۔۔۔۔۔۔!!!
درد لائی۔۔۔۔۔!!

آج کیون تیری یاد آئی۔۔۔۔۔!!
آج کیوں آنکھ بھر آئی ۔۔۔۔!!

میرے آنسو تم کو کبھی
دیوانہ سا کرتے تھے
وہ بھی دن تھے جب تم
ڈھڑکن میں رہتے تھے

سہہ نہ پائے۔۔۔۔۔!!
یہ جدائی۔۔۔۔۔!!!

آج کیوں آنکھ بھر آئی۔۔۔۔!!!
آج کیوں تیری یاد آئی۔۔۔۔!!

رہتے ہو تم یہیں
میرے پاس نہیں آتے ہو
مجھے جان کر بھی تم
انجاں سے گزر جاتے ہو

لوٹ آئی ۔۔۔۔۔!!
یہ تنہائی۔۔۔۔!!!
 

MughalS

محفلین
تیسرا کنارہ میں نے اس دور میں دیکھا تھا جب میں اسکول لیول پر تھا اور یہ ڈرامہ ریپیٹ ٹیلیکاسٹ ہو رہا تھا۔ یہ ڈرامہ دوپہر میں آیا کرتا تھا۔

تیسرا کنارہ اُن گنتی کے تین چار ڈراموں میں شامل ہے جن سے میں بے حد متاثر ہوا۔ اور اس میں گایا جانے والا گیت "کبھی ہم خوبصورت تھے" اس کی تعریف کیسے کی جائے یہ تو مجھے آج تک سمجھ نہیں آیا۔
2006 میں آپ کونسی جماعت میں تھے؟
 

فرخ منظور

لائبریرین
خلیج ڈرامہ میں مصطفیٰ زیدی کی یہ نظم کئی بار بیک گراؤنڈ میں چلتی ہے۔ جسے ٹینا ثانی نے گایا تھا۔

دیدنی

میری پلکوں کو مت دیکھو
اِن کا اٹھنا، اِن کا جھپکنا، جسم کا نامحسوس عمل ہے
میری آنکھوں کو مت دیکھو اِن کی اوٹ میں شامِ غریباں، اِن کی آڑ میں دشتِ ازل ہے
میرے چہرے کو مت دیکھو
اِس میں کوئی وعدہء فردا، اس میں کوئی آج نہ کل ہے
اب اُس دریا تک مت آؤ جس کی لہریں ٹوٹ چکی ہیں
اُس سینے سے لو نہ لگاؤ جس کی نبضیں چھوٹ چکی ہیں
اب میرے قاتل کو چاہو
میرا قاتل مرہم مرہم، دریا دریا، ساحل ساحل
قاضیِ شہر کا ماتھا چومو
جس کے قلم میں زہرِ ہلاہل، جس کے سخن میں لحنِ سلاسل
اب اُس رقص کی دھُن پر ناچو
جس کی گَت پر لُٹ گیا قاضی، جس کے لَے پر بِک گیا قاضی

کراچی، 21 مئی 70

(مصطفیٰ زیدی)

ٹینا ثانی کی آواز میں پلے اٹ کا ربط
http://playit.pk/watch?v=mjnc7FHDDtw
 
Top