متفرق پائتھون انسٹالیشن

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

محمداحمد

لائبریرین
پائتھون انسٹالیشن


اگر آپ مائیکروسافٹ ونڈوز کے صارف ہیں تو ان میں سے کوئی ایک ورژن ڈاؤنلوڈ کر لیجے۔

اپنی ونڈوز کا ورژن چیک کریں کہ آیا وہ 32 بٹ ہے یا 64 بٹ۔
1۔ My Computer پر رائٹ کلک کریں
2۔ پھر آخری آپشن properties پر کلک کریں
3۔ آپ کے سامنے کنٹرول پینل کا سسٹم صفحہ کھل جائے گا۔
اس میں اگر OS Type میں 64 بٹ لکھا ہے وہ خود وضاحت کر رہا ہے۔
اگر کچھ نہ لکھا ہو تو وہ 32 بٹ ہوگا جو عموما XP سسٹم میں ایسے دیکھنے کو ملے گا۔

اس کے بعد متعلقہ پائتھون انسٹالر ڈاؤن لوڈ کریں:


پائتھون انسٹالیشن 32 بٹ: Python 3.3.0 Windows x86 MSI Installer
پائتھون انسٹالیشن 64 بٹ: Python 3.3.0 Windows X86-64 MSI Installer

یہ ایک MSI فائل ہے۔ فائل ڈاؤن لوڈ ہو جائے تو اسے ڈبل کلک کرنے سے انسٹالیشن سیٹ اپ کھل جائے گا اب اس کی ہدایات کو دیکھتے جائیے اور Next کے بٹن پر کلک کرتے رہیے یہاں تک کہ انسٹالیشن ختم Finishہو جائے۔

یہ مراحل کچھ اس طرح کے نظر آئیں گے۔

Python-Installation-330-1_zps074ad0df.jpg
Python-Installation-330-2_zps6700b471.jpg
Python-Installation-330-3_zps1b4d9218.jpg
Python-Installation-330-4_zpsce47f383.jpg
Python-Installation-330-5_zps56a8dcaf.jpg
لیجیے اس Finish کے ساتھ ہی انسٹالیشن مکمل ہو گئ۔

اب آپ اس پاتھ سے پائتھون IDLE تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

Start > All Program > Python 3.3.0 > IDLE - Python GUI

یہ کچھ اس طرح کا ہوگا۔

Python-Installation-330-6_zps766e308b.jpg

پائتھون IDLE - Interactive Development Environment ہمیں پائتھون پروگرام لکھنے اسے چلانے اور ٹیسٹ کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ اسے پائتھون شیل بھی کہتے ہیں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top