محمداحمد
لائبریرین
﷽
السلام علیکم،
بصد مسرت اعلان کیا جاتا ہے کہ پائتھون بنیادی کورس (آن لائن کورس برائے محفلین) بخیر و خوبی اپنے انجام کو پہنچ گیا ہے۔
اس سلسلے میں ہم تمام محفلین اور بالخصوص انتظامیہ کے شکر گزار ہیں کہ اردو محفل کی وساطت سے باہمی روابط اور سیکھنے سکھانے کا عمل ممکن ہو سکا۔ ساتھ ساتھ ہم سعود بھائی ( ابن سعید ) کے بھی بے حد ممنون ہیں ہیں کہ جنہوں نے پائتھون کورس کے لئے علیحدہ فورم اور متعلقہ سہولیات کی دستیابی کو ممکن بنایا۔ سب سے بڑھ کر اُن دوستوں کا شکریہ جنہوں نے اس کورس میں شمولیت اختیار کی اور گاہے بہ گاہے ہمارا حوصلہ بڑھاتے رہے۔ کورس کے دوران کچھ دوست ایسے بھی رہے جو ذاتی مصروفیات کے باعث ساتھ نہیں چل سکے تاہم اُن کی شمولیت بھی ہمارے لئے باعثِ تقویت رہی۔
بوجوہ کورس کچھ تاخیر کا بھی شکار ہوا جس کے لئے ہم معذرت خواہ ہیں۔
اہلیت برائے اسناد
ایسے تمام شرکاء کورس جو چار ہفتوں کا کورس مکمل کر چکے ہیں (یا کریں گے) ۔ اُنہیں "ابتدائی سند" دی جائے گی۔ اور سات ہفتوں کا کورس مکمل کرنے والے شرکاء کو بنیادی کورس کی تکمیل کی سند دی جائے گی۔
آپ سب کی حوصلہ افزائی شامل رہی تو ان شاءاللہ مستقبل میں بھی کچھ نہ کچھ کرنے کی سعی کرتے رہیں گے۔
پائتھون بنیادی کورس کے حوالے سے محفلین کی آراء اور تجاویز کا انتظار رہے گا۔
تمام احباب کا ایک بار پھر تہہِ دل سے شکریہ۔۔۔۔!
والسلام،
محب علوی ---۔۔۔۔۔------------- محمد احمد
******