سبق پائتھون شیل اور کیلکولیٹر

پائتھون شیل بطور کیلکولیٹر
پائتھون شیل (IDLE) سے مانوس (Familiar) ہونے کے لئے شیل کو بطورِ کیلکولیٹر استعمال کیا جا سکتا ہے۔

مثال ملاحظہ کیجے:

PHP:
>>> 2 + 2
4
>>> 2 * 2
4
>>> 2 / 2
1.0
>>> 2 - 2
0
>>> 5**2
25

پہلی مثال میں "+" کا نشان Operator کہلائے گا جب کہ 2 Operand کہلائے گا۔

آپریٹرز

آپریٹرز کی تفصیل کچھ یوں ہے۔
کوڈ:
Operator    Operation
+                   addition
-                    subtraction
*                    multiplication
**                  exponentiation
/                    division
//                  integer division
%                     modulo (remainder)

حساب کی ترجیحات:
پائتھون شیل حساب کا عمل ترجیحی بنیاد پر کرتا ہے۔ یعنی سب سے پہلے قوسین کو حل کیا جائے گا، پھر Exponents، اس کے بعد ضرب، پھر تقسیم، پھر جمع اور سب سے آخر میں تفریق۔

اسے یاد کرنے کے لئے یہ لفظ PEMDAS یاد کر لیجے۔

ترجیحی ترتیب کچھ اس طرح سے ہے۔
کوڈ:
Parentheses
Exponents
Multiplication
Division
Addition
Subtraction.

ان سب چیزوں کی شیل پرمشق کریں تاکہ آپ اس سے مانوس ہو جائیں۔ کیلکولیٹر کا کوئی بھی آپریشن IDLE پر کیا جا سکتا ہے۔
 
سالم تقسیم (Integer Division)
سالم تقسیم (Integer Division) یوں تو عام تقسیم کی طرح ہی ہوتی ہے تاہم یہ جواب میں صرف سالم اعداد ( *Integer Values) ہی فراہم کرتی ہے۔ اور اگر اعشاریہ کے بعد کوئی رقم تو اُسے نظر انداز کر دیا جاتا ہے۔ اس کے لئے ہم 2 عدد // سائن استعمال کرتے ہیں۔

مثلاً اگر ہم 5 کو 2 سے تقسیم کریں تو جواب 2.5آئے گا لیکن سالم تقسیم (integer division) ہمیں صرف 2 جواب دے گی اور 0.5 کو نظر انداز کردے گی۔

مثال:
PHP:
>>> 5 / 2 # 5 divided by 2
2.5
>>> 5 // 2 # Same with integer division
2
 
بقایا (Remainder / Modulus)
یہ آپریٹر ہمیں تقسیمی عمل سے بچ جانے والا عدد فراہم کرتا ہے۔

مثلاً اگر ہم 5 کو 2 سے تقسیم کریں تو ہمیں پتہ چلے گا کہ 5، 2 سے پورا پورا تقسیم نہیں ہوتا اور 1 بچ جاتا ہے۔بقایا (remainder) آپریٹر ہمیں یہی بچی ہوئی قدر 1 فراہم کرتا ہے۔ بقایا (remainder) کے لئے ہم % کا نشان استعمال کرتے ہیں۔

PHP:
>>> 5 % 2
1
>>> 9 % 4
1
>>> 17 % 3
2
>>> 1009 % 1000
9

remainder کو modulus بھی کہا جاتا ہے۔
 
Top