متفرق پائتھون عمومی سوال جواب

موجو

لائبریرین
السلام علیکم
کیا موجودہ دور میں Object Oriented کا استعمال زیادہ ہے یا باقی اسلوب بھی استعمال میں آتے ہیں۔
 
باقی اسلوب بھی استعمال میں آتے ہیں بلکہ سب سے پہلے آپ structured programming ہی سیکھتے ہیں جس کی ایک شاخ procedural programming ہے۔ object oriented میں پرانے موضوعات کے ساتھ objects کے گرد پروگرامنگ کی جاتی ہے اور یوں پرانی چیزیں بھی شامل ہو جاتی ہیں۔paradigm کی بات کریں تو Imperative paradigm میں ہی اوپر والے پروگرامنگ اسلوب کو شامل سمجھا جاتا ہے ۔

اب Functional پروگرامنگ بھی زور پکڑ رہی ہے اور پائتھون میں بھی اس اسلوب کو استعمال کیا جا سکتا ہے جبکہ کچھ مشہور زمانے اس سلسلے میں درج ذیل ہیں

Scala
Haskell
Erlang
LISP

اس کے علاوہ Declarative paradigm میں 4GL زبانوں ، سپریڈ شیٹ اور رپورٹ تخلیق کرنے والے پروگرام سمجھے جاتے ہیں۔

4GL کی مشہور مثال SQL ہے۔
 
Top