متفرق پائتھون کورس بوٹی ( cheat sheet)

اس دھاگہ میں ہر ہفتہ کے اسباق میں سے اہم ترین اسباق کو مختصر انداز میں پیش کیا جائے گا تاکہ جو لوگ پیچھے رہ گئے ہیں یا تیزی سے سرسری طور پر دیکھ کر اگلے سبق تک جانا چاہتے ہیں وہ یہاں پڑھ سکیں۔

عام فہم زبان میں جسے "بوٹی" اور تکنیکی زبان میں cheat sheet کہہ لیں۔
 
بنیادی کورس ۔ Data Type

اس میں ڈیٹا کی قسمیں بتائی گئی ہیں ۔ پائتھون میں ڈیٹا کو دو قسموں میں تقسیم کیا جاتا ہے۔

نمبر ۔ اس میں تمام اعداد شامل ہیں چاہے وہ مکمل ہوں یا اعشاریہ والے۔

اسٹرنگ۔ یہ حروف کا کوئی سا بھی مجموعہ ہو سکتا ہے جس میں ہر قسم کے حروف شامل ہیں۔ ایک حرف، لفظ ، جملہ حتی کہ کئی جملوں کو بھی ایک اسٹرنگ کے طور پر لیا جا سکتا ہے۔
 
متغیر (Variable)

متغیر (variable) ایسی چیز کو کہتے ہیں جس کی قیمت یا ویلیو مستقل نہ ہو اور بدلتی رہے۔ پائتھون میں یہ کسی بھی نمبر یا اسٹرنگ کو محفوظ کرکے پھر دوبارہ استعمال کرنے کے کام آتے ہیں اور چونکہ ان کی قیمت بدلتی سکتی ہے ، اس لیے ان میں جتنی بار چاہیں اپنی مرضی سے کوئی ڈیٹا محفوظ کر سکتے ہیں اور اسی وجہ سے انہیں متغیر (variable) کہتے ہیں۔
 
پرنٹ فنکشن

پرنٹ فنکشن کسی بھی چیز کو پرنٹ کرنے کے کام آتا ہے۔ اس کا سادہ سا ڈھانچہ ہے ۔

PHP:
print("Trying to print a a string")
 
Output
==============================
Trying to print a string

اس میں کوٹس (quotes) کے درمیان جو بھی لکھا جائے گا وہ ویسے ہی پرنٹ ہو جائے گا۔ اس کے علاوہ اگر کسی متغیر () کی قیمت پرنٹ کروانی ہو تو اسے کوٹس کے بغیر لکھا جائے گا۔

کوڈ:
country = "Pakistan"
print(country)
 
Output:
====================
Pakistan

اگر کوئی اسٹرنگ کوٹس(quotes) میں بھی پرنٹ کروانی ہو اور اس کے ساتھ کسی متغیر (variable) کی قیمت بھی پرنٹ کروانی ہو توپرنٹ فنکشن میں اسٹرنگ کو کوٹس میں لکھیں اور کومہ لگا کر متغیر (variable) کا نام لکھ دیں۔

PHP:
amount = 60
print("This string is going to print variable amount as ",amount)
 
Output:
============================
This string is going to print variable amount as 60
 
Top