میں کچھ مختلف حالات کا شکار ہونے کے باعث ایکٹو پارٹسپیشن نہیں کر سکوں گا۔
خیر کوئی زیادہ تشویشناک مسائل نہیں ہیں۔
دراصل میرا گھر والا لیپ ٹاپ اب مزید ساتھ نبھانے سے انکاری ہے۔ اور وزن اٹھانے سے گریز کے باعث، دفتری لیپ ٹاپ اب دفتر میں ہی لاک کر کے آیا کروں گا۔
اس لیے دفتر کے علاوہ لیپ ٹاپ سے دور ہوں۔
اور فی الحال کچھ دنوں تک دفتر سے واپسی پر طبیعت مزید کچھ سیکھنے پر مائل نظر نہیں آتی۔
امید ہے کہ بعد میں ریکارڈڈ لیکچرز اور باقی کارووائی سے استفادہ حاصل کر سکوں گا۔
جی 64 بٹ والا انسٹال کردیا اور کیلکولیٹر والا سبق بھی پڑھا۔ تاہم میرے ذاتی لیپ ٹاپ پر یہ ورژن انسٹال نہ ہوسکا۔ شاید وجہ یہ ہے کہ لیپٹاپ پر 32 بِٹ ونڈوز انسٹالڈ ہے۔ طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے تھوڑی سستی سی ہے۔ البتہ اللہ نے چاہا تو کل سے واپس فارم میں ہونگا۔ پھر لیپ ٹاپ کی خبر لیتا ہوں۔پائتھون انسٹالیشن اور پہلے دو سبق پڑھ لیے کیا؟
احباب کے تاثرات سے ہی پتہ چلے گا کہ کون دلچسپی لے رہا ہے اور کون کتنا سیکھ رہا ہے۔
ہو سکتا ہے کچھ لوگ بنیادی چیزیں پہلے سے جانتے ہوں اور اگلے اسباق کے منتظر ہوں۔
جی 64 بٹ والا انسٹال کردیا اور کیلکولیٹر والا سبق بھی پڑھا۔ تاہم میرے ذاتی لیپ ٹاپ پر یہ ورژن انسٹال نہ ہوسکا۔ شاید وجہ یہ ہے کہ لیپٹاپ پر 32 بِٹ ونڈوز انسٹالڈ ہے۔ طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے تھوڑی سستی سی ہے۔ البتہ اللہ نے چاہا تو کل سے واپس فارم میں ہونگا۔ پھر لیپ ٹاپ کی خبر لیتا ہوں۔
اگست 2014 میں لیپ ٹاپ خریدا۔ i3. اس وقت ضرورت کے حساب سے 32 بٹ ٹھیک ٹھاک تھا۔ اور گھر پر رہ کر کوئی بھی ونڈوز انسٹال کرنا بے حد آسان تھا۔32 بٹ والا انسٹالر بھی پائتھون ویب سائٹ پر موجود ہے۔ آپ اسے انسٹال کرنے کی کوشش کریں۔
پائتھون 32 بٹ انسٹالر
Windows x86 executable installer
میرا خیال تھا کہ اب 32 بٹ والے کمپیوٹر گھروں میں نہیں تاریخ کے کتابوں میں ملیں گے مگر لگتا ہے 32 بٹ بھی ونڈوز ایکس پی کی طرح ایڑیاں رگڑ رگڑ کر ہی دم لے گا۔
باقی دو بٹ کا کیا ہوا؟اس میں 62 بٹ ہی ہے۔
انسٹال کرتے ہوئے ایک فائل سکپ کردی تھی۔۔۔باقی دو بٹ کا کیا ہوا؟
خیر یہ فرمائیں کہ نیا سبق کب پوسٹ کر رہے ہیں ؟
جی سر! مراسلہ ارسال کرنے کے بعد دیکھ لیا تھا۔ شکریہ محترم۔پرنٹ فنکشن پر نیا سبق پوسٹ ہو گیا ہے۔ پورے ہفتے کے اسباق ایک دو دن میں پوسٹ ہو جائیں گے۔
اتنی مایوسی؟ اللہ رحم فرمائے سب پر۔پتا نہیں کیا مسئلہ ہے پاکستانیوں کے ساتھ۔
پروگریمنگ کو محض درس و تدریس تک محدود چیز سمجھتے ہیں، بہت، بہت کم لوگ(سید ذیشان مثلا) کوئی ڈھنگ کی چیز بناتے ہیں۔ پروگریمنگ یا پروگریمنگ کی زبانیں بذات خود کچھ بھی نہیں محض آلات ہیں۔ پاکستانیوں کو سرے سے پتہ نہیں ان سے کرنا کیا ہے؛ نہ ہی ان کو شوق ہے اور نہ ہی ان کی ذہنی سطح اتنی ہے۔
یہ وہ لوگ ہیں جو print فنگشن سے پروگریمنگ شروع کرتے ہیں اور سستی کا یہ حال ہے کہ اپنے کمپیوٹر پر پائیتھان انسٹال کرنا بھی ناگوار گزرتا ہے۔
اگر آپ کسی ڈھنگ کے طریقے سے پائتھان نہیں سیکھ سکتے میرا نہیں خیال آپ کو اسےسیکھنا بھی چاہیے۔
پتا نہیں کیا مسئلہ ہے پاکستانیوں کے ساتھ۔
پروگریمنگ کو محض درس و تدریس تک محدود چیز سمجھتے ہیں، بہت، بہت کم لوگ(سید ذیشان مثلا) کوئی ڈھنگ کی چیز بناتے ہیں۔ پروگریمنگ یا پروگریمنگ کی زبانیں بذات خود کچھ بھی نہیں محض آلات ہیں۔ پاکستانیوں کو سرے سے پتہ نہیں ان سے کرنا کیا ہے؛ نہ ہی ان کو شوق ہے اور نہ ہی ان کی ذہنی سطح اتنی ہے۔
یہ وہ لوگ ہیں جو print فنگشن سے پروگریمنگ شروع کرتے ہیں اور سستی کا یہ حال ہے کہ اپنے کمپیوٹر پر پائیتھان انسٹال کرنا بھی ناگوار گزرتا ہے۔
اگر آپ کسی ڈھنگ کے طریقے سے پائتھان نہیں سیکھ سکتے میرا نہیں خیال آپ کو اسےسیکھنا بھی چاہیے۔
ڈیٹا ٹائپ
ڈیٹا ٹائپ سے مراد ہے کہ جو بھی ڈیٹا پروگرام میں استعمال ہو گا وہ کسی خاص قسم سے متعلق ہوگا جس کا تعین مواد کی قیمت سے ہوگا ۔ یعنی اگر ڈیٹا نمبروں کی شکل میں ہے تو اس کی ٹائپ نمبر ہوگی اور اگر وہ حروف اور الفاظ پر مشتمل ہے تو وہ ٹائپ اسٹرنگ سے متعلق ہوگا۔ اس طرح ان کی مزید تقسیم بھی ہے ۔
پائتھون میں دو بنیادی ٹائپ ہیں ڈیٹا کی ۔
Number
- نمبر Number
- اسٹرنگ String
اعداد یا نمبر کی پائتھون میں مزید تین اقسام ہیں
integer
- integers
- float point number
- complex numbers
ایسے اعداد ہوتے ہیں جن میں اعشاریہ نہیں ہوتا یعنی مکمل اعداد ہوتے ہیں جیسے
1، 10 ، 345
floats
ایسے اعداد ہوتے ہیں جو مکمل نہیں ہوتے اور ان میں اعشاریہ کے بعد بھی اعداد ہوتے ہیں جیسے
3.42
52.3E-4 (یہاں E ظاہر کر رہی ہے 10 کی طاقت منفی چار کو )
Complex Number
پیچیدیہ یا تخیلاتی اعداد جو کم کم ہی استعمال ہوں گے مگر ان کا استعمال ممکن ہے پائتھون میں ۔ مثال
5+4j-
52.4-4.5j
Type Command
Type کمانڈ ڈیٹا کی ٹائپ معلوم کرنے کے لئے استعمال ہوتی ہے۔
مثلاً کسی ویری ایبل میں موجود ڈیٹا کس ٹائپ کا ہے یہ معلوم کرنے کے لئے ہم Type کمانڈ استعمال کرتے ہیں۔
PHP:>>> a = "text" >>> type (a) <class 'str'> >>> a = 55 # Now type of 'a' is number >>> type (a) <class 'int'> >>> a = 5.10 # Now type of 'a' is float >>> type(a) <class 'float'> >>> a = True # Now type of 'a' is boolean. >>> type (a) <class 'bool'>
جیسا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ ہم نے ایک ویری ایبل میں بالترتیب پہلے ٹیکسٹ، پھر نمبر اور پھر بولین ویلیو اسائن کی۔ اور پھر فوراً بعد اُس کی ٹائپ معلوم کی۔ جس سے ٹائپ میں ہونے والی تبدیلیوں کا اندازہ ہو رہا ہے۔
str : String Data
int: Integer Data
float: Float Data
bool: Boolean Type