1۔ کیا اسٹرنگ String اس ساری عبارت کو کہتے ہیں جو variable کے داہنی طرف ہو؟ اور کیا اس میں بھی اقسام ہوتی ہیں یا نہیں۔
جو ڈیٹا حروف اور الفاظ پر مشتمل ہے تو وہ ٹائپ اسٹرنگ سے متعلق ہوگا۔ ا س میں نظر نہ آنے والے سپیس اور ٹیب کیریکٹر بھی شامل ہیں۔
ویری ایبل کے بعد = کے داہنی طرف والی عبارت ویلیو یا مقدار کہلاتی ہے جو سٹرنگ بھی ہو سکتی ہے ، نمبر بھی اور نمبر میں مزید اقسام ہیں۔
سٹرنگ کی مثالیں
کوڈ:
''
'Python course 2 on urdu web'
'urdu web'
2۔ Boolean کی کچھ وضاحت کریں۔
بولین ایک خاص قسم کی ڈیٹا ٹائپ ہے جس میں دو ہی ممکنہ صورتیں ہو سکتی ہیں، غلط یا سچ۔
بولین کی ویلیو عموما اس طرح کے جوڑوں میں ہوتی ہیں۔