اعلان پائتھون کورس 2018 - مرکزی صفحہ

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
پائتھون کورس 2018
پائتھون کورس برائے محفلین

خوش آمدید:
کورس میں شامل ہونے والے تمام احبا ب کو خوش آمدید۔پچھلی دفعہ میرے ساتھ محمد احمد بھی شامل تھے اس دفعہ شاید اس طرح سے مسلسل ساتھ نہ رہے مگر امید ہے کہ محفلین کے سوالوں کے جواب میں ضرور شامل ہوں گے۔
پائتھون کورس 2018 ایک ایسا ابتدائی درجے کا پروگرامنگ کورس ہے جسے ایسے لوگوں کے لئے ترتیب دیا گیا ہے جو پروگرامنگ کے میدان میں بالکل نئے ہیں۔

دورانیہ:
پچھلی دفعہ کورس کا دورانیہ آٹھ سے دس ہفتے پر محیط تھا ، اس دفعہ اس میں کم موضوعات زیر بحث آئیں گے اور دورانیہ وقت کی دستیابی اور محفلین کی دلچسپی سے مشروط ہوگا۔

طریقہ کار:
ہر ہفتے کچھ اسباق اور اُن پر مشقیں فراہم کی جائیں گی (مشقیں اختیاری ہوں گی اور ہر سبق کے ساتھ ہونا ضروری نہیں)۔ کورس آغاز کی باقاعدہ تاریخ 01 جولائی 2018 ہے۔

ہر سبق کے ساتھ تبصروں اور گفتگو کے لیے علیحدہ دھاگہ ہو جہاں سبق سے متعلقہ سوالات اور جوابات ہوں گے ، کوئی شخص سوال اور جواب دے سکتا ہے۔

کورس پر عمومی رائے، تجاویز اور مشوروں کے لیے دھاگہ
پائتھون کورس ۲۰۱۸ عمومی گفتگو آپ کی آرا

ضروری ہدایت:
اس دھاگے کو سبسکرائب کروا لیجے، یعنی اس دھاگے کی نگرانی شروع کر دیجے کہ تمام تر اعلانات اسی دھاگے میں پوسٹ کیے جائیں گے۔ اس طرح آپ کسی بھی قسم کی سرگرمی سے بروقت آگاہ ہو سکیں گے۔
 
آخری تدوین:
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top