پینٹنگ میری زندگی کی فینٹیسی تھی. میں سمجھتی تھی پتا نہیں کبھی کر پاؤں گی یا نہیں! مجھے کبھی کوئی ایک استاد تو کیا ویسے ہی کوئی انسان نہیں ملا جسے یہ آتی ہو اور سیکھ سکتی ہوؤں اور ہمارے شہر میں بلکہ شاید پورے ضلع میں کوئی آرٹ اکیڈمی نہیں. پچھلے ہفتے رنگ خریدے اور اس ہفتے زندگی کی پہلی پینٹنگ بنائی ٹیوٹوریل سے دیکھ دیکھ کر اور پہلی ہی پینٹنگ ایسی بن گئی کہ میں اندھوں میں کانا مہاراجہ بن گئی ہوں یہاں! میری روم میٹ نے کہا کہ 'واقعی سائنس اتنی ترقی کر گئی ہے کہ اب مشکل سے مشکل کام بندہ خود کر سکتا ہے کسی چیز کے لیے استاد کی ضرورت نہیں.' اور میں نے کہا ' ٹیوٹوریل والی خاتون کیا تھیں؟
استاد ہی تو تھیں!'