صدیق بھائی پر پابندی کسی ٹیکنیکل مسئلہ کے باعث نہیں ہے بلکہ اسلامیات و سیاست وغیرہ جیسے زمروں میں ان کی بعض غیر سنجیدہ اور فساد انگیز تبصروں و تحریروں کے باعث ایک غیر معینہ مدت تک کے لئے دانستہ و اعلانیہ ان پر بعض زمروں میں پابندی لگائی گئی تھی۔
ہم سبھی جانتے ہیں کہ صدیق بھائی نے گرافکس کے حوالے سے ٹیٹوریلز کا بہترین مواد محفل کی نذر کیا ہے۔ منتظمین کا ماننا تھا کہ انھیں ان زمروں میں اپنی توجہ مرتکز کرنا چاہیئے جہاں یہ اچھا مواد اور دیگر محفلین و اردو کمیونٹی کے لئے مفید گفتگو فراہم کر سکتے ہیں نیز ایسے زمرے جہاں موصوف دانستہ یا جذباتی ہو کر غیر دانستہ طور پر کچھ ایسی باتیں لکھ جاتے ہیں جو مسائل پیدا کرتی ہیں ان سے دور ہی رہیں۔ ورنہ پھر چند ہی دنوں میں خدا نخواستہ منتظمین کو تلخ اقدامات اٹھانے پڑیں تو اچھا نہیں لگتا۔
ساجد بھائی کے "تاخیر" والے سوال کا جواب یہ ہے کہ ان دنوں منتظمین ذرا بکھرے ہوئے ہیں۔ نبیل بھائی کچھ عرصہ کے لئے سفر پر نکلے ہیں، ذکریا بھائی کی توجہ ان دنوں ڈی این اے کی ریسرچ مرتکز ہے، شمشاد بھائی بھی زیارت کو نکلے ہوئے تھے، وارث بھائی غالباً ناسازی طبیعت کے باعث غیر فعال سے ہیں اور ہم امتحانات سے فارغ ہو کر ذرا گھومنے کی غرض سے نیو یارک چلے گئے تھے۔ اوپر ہم نے جو کچھ لکھا اس کے تناظر میں آپ سمجھ سکتے ہیں کہ اس پر کوئی فیصلہ لینے سے قبل ایک عدد مشاورت درکار ہے جو فی الحال ممکن نہیں۔
برادرم سیف اللہ، "باہر والوں" سے آپ کی مراد کیا ہے؟ زبان کسی ملک کی جاگیر نہیں ہوتی اور اردو محفل ہمیشہ سے "اردو فورم" کے طور پر ہی جانا گیا ہے۔آپ تو ما شاء اللہ دانشمند و بردبار شخصیت ہیں، کیا آپ قومیت کے خول سے باہر نکل کر ایک عدد فورم بھی برداشت نہیں کر سکتے؟