پالک کامزیدار پلاؤ

ناعمہ عزیز

لائبریرین
اشیاء:
چاول پرانے باسمتی ڈیڑھ کپ
پالک ایک گٹھی
مکھن یا گھی تین اونس
پیاز چھوٹی ایک عدد
پلاؤ کیوبز دو عدد
نمک ایک چائے کا چمچ
ترکیب:
چاولوں کو کافی سارے پانی میں ابال کر ایک کنی رہ جائے تو نچوڑ لیں۔ پالک کو صاف کر کے یعنی ڈنڈیاں الگ کر کے پتے اچھی طرح دھو کر موٹا موٹا کاٹ لیں گھی یا مکھن گرم کر کے پیاز چھیل اور کاٹ کر تلیں گولڈن ہو جائے تو دھلی اور کٹی ہوئی پالک ڈال کر چند منٹ کے لئے ڈھانپ دیں۔ پالک اپنے ہی پانی سے نرم ہو جائے گی پھر اسے قدرے بھون کر چاول ملا دیں۔ دونوں پلاؤ کیوبز کو کھانے کے چمچے گرم پانی میں کھول کر چاولوں کے ساتھ ملا دیں۔ ساتھ ہی نمک ملا دیں چند منٹ دم پر رکھیں اور پھر نوش فرمائیں۔
 
Top