پانامہ کیس کا فیصلہ

الف نظامی

لائبریرین
عمران خان کا کہنا ہے کہ:
پوری قوم کو پاناما کیس کے فیصلے کا انتظار ہے لہذا سپریم کورٹ سے درخواست ہے کہ کیس کا فیصلہ جلد سنایا جائے تاکہ قوم آگے بڑھ سکے۔


شیخ رشید نے کہا ہے کہ:
سپریم کورٹ پاناما کیس کا فیصلہ جلد ازجلد کرے یہ نہ ہو کہیں اوردھماکا ہوجائے۔


قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ:
پاناما کیس پر سپریم کورٹ کے فیصلے سے پہلے وزیراعظم نواز شریف کو اپنا متبادل لے آنا چاہیے


پانامہ کیس فیصلے میں طویل تاخیر کا خدشہ، معاملہ التوا کا شکار ہونے کا امکان پیداہو گیا
تفصیلات کے مطابق روزنامہ امت کی ایک رپورٹ کے مطابق پانامہ کیس کے حوالے سے امکان ظاہر کیا جا رہا تھا کہ سپریم کورٹ جمعہ تک اپنے فیصلے کا اعلان کر دے گی تاہم اگر اس ہفتے ایسا نہ ہو سکا تو محفوظ فیصلہ سننے میں قوم کو طویل انتظار بھی کرنا پڑ سکتا ہےکیونکہ پانامہ جے آئی ٹی عملدرآمد کیس کی سماعت کرنے والے تین جج صاحبان میں سے ایک اگلے ہفتے بیرون ملک دورے پر روانہ ہو رہے ہیں اور دوسرے جج سپریم کورٹ کی لاہور رجسٹری کے رکن بن رہے ہیں اور اس طرح پانامہ کیس بنچ ٹوٹ جانے کا امکان پیدا ہو گیا ۔دوسری جانب ذرائع کے مطابق اپوزیشن جماعتوں سمیت حکمران جماعت ن لیگ اور پس پردہ قوتوں میں بعض معاملات بھی طے ہو رہے ہیں۔
 

الف نظامی

لائبریرین
اب فیصلہ جو بھی ہو، یہ طے ہے کہ صدیوں یاد رکھا جائے گا۔
قانون کی روشنی میں ہوا تو لکھا جائے گا، یہ وہ فیصلہ تھا، جو پاکستان پر قانون کی حکمرانی کا نقش اول بنا۔
زمینی حقیقتوں پر ہوا تو کہا جائے گا، یہ وہ موڑ تھا جب پاکستان میں قانون کی حکمرانی کی امید کا ٹمٹماتا دیا بجھ گیا۔
 

الف نظامی

لائبریرین
متعلقہ:
لوگ شائد اس غلط فہمی میں ہیں کہ روحیں اپنے خون کا قصاص نہیں لے سکتیں ان کے نا حق قتل کا قصاص ضرور لیا جاتا ہے کیونکہ یہ حق انہوں نے اپنے اﷲ کے سپرد کر دیا ہوتا ہے کہ اب ۔۔۔وہ جانے اور اس کا کام اس لئے کہ وہ بہترین انتقام لینے والا ہے۔ماڈل ٹاون کی شہید ہونے والی خواتین کی آخری سانسوں کے ساتھ درود پاک ﷺ کی آوازیں ٹی وی پر یہ قتل عام دیکھنے والوں نے اپنے کانوں سے سنی ہیں۔۔۔
اس لئے قسم ہے اس پاک ذات کی کہ یہ عمران خان اور پاناما لیکس تو صرف ایک بہانہ ہیں!!
 

الف نظامی

لائبریرین
پانامہ کیس کا فیصلہ :کل صبح ساڑھے گیارہ بجے سپریم کورٹ کا لارجر بینچ اس کیس کا فیصلہ سنائے گا۔
 
آخری تدوین:

کعنان

محفلین
دو وزرا خواجہ سعد رفیق نے اپنی تمام فیملی کے شیجنین ویزے لگوا لئے ہیں، اور خواجہ آصف نے اپنی فیملی کے شینجین ویزے جمع کروائے ہیں؟
 

الف نظامی

لائبریرین
سراج الحق ، عمران خان ، شیخ رشید ، چوہدری شجاعت حسین ، قمر زمان کائرہ فیصلہ سننے سپریم کورٹ جائیں گے۔
 
screenshot_54.jpg
 
اچھائی کی جانب ایک قدم بڑھنا بھی خوش آئند ہوتا ہے۔ بشرطیکہ ایک قدم کی کامیابی پر خوش ہو کر نہ بیٹھا جائے۔
بھائی میاں صاحب کی نااہلی کوئی اخلاقی فتح نہیں ہے۔یہ چوہے بلی کا کھیل تھا۔چوہا جیت گیا اور بلی ہار گئی۔
 
Top