پانچ ہفتے کی چھٹی

شمشاد

لائبریرین
اراکینِ محفل مجھے پانچ ہفتے کی چھٹی چاہیے کہ میں کل پاکستان روانہ ہو رہا ہوں۔

افسوس تو ہو گا کہ محفل سے اتنا عرصہ دور رہوں گا لیکن پاکستان جانے کی بھی خوشی ہے۔ 14 اگست وہاں ہی مناؤں گا۔ اگر موقع ملا تو وہاں سے بھی آن لائن ہونےکی کوشش کرؤں گا، لیکن آپ کو پتہ ہونا چاہیے کہ وہاں جا کر بندہ کتنا مصروف ہو جاتا ہے۔

ابھی بارشوں کا بھی موسم ہے تو جی بھر کے بارش میں نہاؤں گا۔

آپ سب کی دعاؤں اور نیک تمناؤں کی اشد ضرورت ہے۔
 
قیصرانی

لائبریرین
ہماری دعائیں اور نیک تمنائیں آپ کے ساتھ ہیں۔ لیکن جب وقت اور فرصت ملے، آن لائن ہو جایا کریں
 
ظفری

لائبریرین
شمشاد نے کہا:

اس میں کوئی شک نہیں کہ آپ کے بغیر محفل سونی سونی ہوجائے گی ۔اور پاکستان کی مصروفیت کا تو سب کو علم ہے مگر پھر بھی کوشش کیجیئےگا کہ کبھی کبھی آن لائن ہوجایا کریں ۔ اور اللہ آپ کے سفر کو کامیاب بنائے اور ہر سفر کی ہر طرح کی مصیبتوں سے آپ کو دُور رکھے ۔ آمین

We All Will Be MISS YOU

:cry:
 
شمشاد

لائبریرین
قیصرانی نے کہا:
ہماری دعائیں اور نیک تمنائیں آپ کے ساتھ ہیں۔ لیکن جب وقت اور فرصت ملے، آن لائن ہو جایا کریں

کوشش کروں گا لیکن وعدہ نہیں کرتا۔ بس آپ کی دعائیں اور نیک تمناؤں کا متمنی ہوں۔
 
تیشہ

محفلین
جائیے جائیے بھابھی بچاری اکیلی سسرال کی بھگت رہی ہوںنگیں ،
:lol: ذرا اب آپ بھی اپنے سسرالیوں کی بھگت آئیے ،
 
شمشاد

لائبریرین
ظفری نے کہا:
شمشاد نے کہا:
اراکینِ محفل مجھے پانچ ہفتے کی چھٹی چاہیے کہ میں کل پاکستان روانہ ہو رہا ہوں۔

افسوس تو ہو گا کہ محفل سے اتنا عرصہ دور رہوں گا لیکن پاکستان جانے کی بھی خوشی ہے۔ 14 اگست وہاں ہی مناؤں گا۔ اگر موقع ملا تو وہاں سے بھی آن لائن ہونےکی کوشش کرؤں گا، لیکن آپ کو پتہ ہونا چاہیے کہ وہاں جا کر بندہ کتنا مصروف ہو جاتا ہے۔

ابھی بارشوں کا بھی موسم ہے تو جی بھر کے بارش میں نہاؤں گا۔

آپ سب کی دعاؤں اور نیک تمناؤں کی اشد ضرورت ہے۔
اس میں کوئی شک نہیں کہ آپ کے بغیر محفل سونی سونی ہوجائے گی ۔اور پاکستان کی مصروفیت کا تو سب کو علم ہے مگر پھر بھی کوشش کیجیئےگا کہ کبھی کبھی آن لائن ہوجایا کریں ۔ اور اللہ آپ کے سفر کو کامیاب بنائے اور ہر سفر کی ہر طرح کی مصیبتوں سے آپ کو دُور رکھے ۔ آمین

We All Will Be MISS YOU

:cry:

ظفری بھائی اس میں کوئی شک نہیں کہ میں بھی آپ سب اراکین کو بہت مِس کرؤں گا، لیکن چونکہ بعض ناگزیر وجوہات کی بناء پر پچھلے سال بھی نہیں جا سکا تھا تو اس دفعہ مصروفیت بھی دگنی ہو گی۔ پھر بھی کوشش کرؤں گا کہ محفل سے رابطہ رہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
بوچھی نے کہا:
جائیے جائیے بھابھی بچاری اکیلی سسرال کی بھگت رہی ہوںنگیں ،
:lol: ذرا اب آپ بھی اپنے سسرالیوں کی بھگت آئیے ،

باجو ہمارے ہاں ایسا کچھ نہیں ہے کہ یہ سسرال ہے اور یہ میکہ ہے، اپنا ہی گھر ہے سب طرف۔
اور “ وہ “ کچھ ایسا نہیں بھگتتی، وہ گھر کی مالکہ ہے جو چاہے کرئے، اس کے کاموں میں تو میں بھی دخل نہیں دیتا، کوئی اور کیا دے گا۔
 
شمشاد

لائبریرین
محب بھائی غریب خانہ تو پنڈی میں ہے لیکن وقت خانہ بدوشوں کی طرح گزرتا ہے کبھی کسی شہر تو کبھی کسی گاؤں، کبھی کسی قریہ تو کبھی کسی قصبہ، کہ رشتہ دار ہر طرف عاقل و بالغ آکٹوپس کی ٹانگوں کی طرح دور دور تک پھیلے ہوئے ہیں۔

امید واثق ہے رضوان سے رابطہ رہے گا۔
 
ماوراء

محفلین
پانچ ہفتے تو سکون ہی رہے گا۔ :(
چلو، ایک لحاظ سے اچھا بھی ہے۔ :D
شمشاد بھائی، اللہ حافظ۔ مجھے معلوم ہے پاکستان میں بندہ اتنا مصروف ہو جاتا ہے کہ آن لائن آنے کا موقع نہیں مل سکتا۔ مجھے یقین ہے سب آپ کو بہت یاد کریں گے۔ لیکن جلدی ہی آ جانا۔
273_bye_1.gif

کیا فیملی بھی جا رہی ہے ؟؟
 
قیصرانی

لائبریرین
بوچھی نے کہا:
چھوٹے بھیا ! آپ کس بات پر کس کا شکریہ ادا کر رہے ہیں ؟
باجو شمشاد بھائی سے کہا تھا کہ پاکستان سے آن لائن ہوں‌ جب بھی وقت اور فرصت ملے، تو انہوں نے کہا کہ کوشش کروں گا مگر وعدہ نہیں، تو اس پر شکریہ کہا
 
شمشاد

لائبریرین
یہ کیا بات ہوئی کہ سکون رہے گا، تو کیا میں نے یہاں ہلاگلا مچایا ہوا ہے؟ :cry: :cry: :cry:

مجھے پتہ ہے کہ تم بھی مجھے مس کرو گی اور میں بھی آپ سب کو بہت مس کروں گا۔

فیملی تو کب کی جا چکی ہے۔
 
ماوراء

محفلین
OOooo تو فیملی جا چکی ہے۔ بتایا ہی نہیں۔ :?

ہاں، مس تو بہت کریں گے۔ جب محفل سونی سونی ہوا کرے گی۔ :(

اللہ حافظ۔ بار بار اس لیے کر رہی ہوں۔ کہ کہیں میرے پیچھے سے ہی نہ آپ چلے جائیں۔ اور میرا اللہ حافظ رہ ہی جائے۔ :D
 
شمشاد

لائبریرین
میرا خیال ہے کہ میں نے محفل پر بچوں کے جانے کا ذکر کیا تھا۔ ہو سکتا ہے تمہاری نظروں سے نہ گزرا ہو۔

اور تمہارا تو اللہ ہی حافظ ہے اور ہماری دعائیں بھی تمہارے لیے ہیں۔

اب کل مجھے کتنا انتظار کرواؤ گی؟ چلو کل جب تم الوداع کہو گی تو میں بھی تمہیں ایک سرپرائیز دوں گا۔
 
Top