پانی کے اندر موجود دنیا کے خوبصورت ترین ہوٹلز

سارہ خان

محفلین
پانی کے اندر موجود دنیا کے خوبصورت ترین ہوٹلز

| ذیشان حسین | رجحان سازی

ویسے تو دنیا میں بہت سے ہوٹلز ہیں جو ایک سے بڑھ کر ایک خوبصورتی کے حامل ہیں لیکن آج ہم آپ سے جن ہوٹلوں کا ذکر کرنے جا رہے ہیں وہ باقیوں سے ذرا مختلف اور انوکھے ہیں کیونکہ یہ پانی کے اندر موجود ہیں ان کو دیکھ کر ہمیں تو بہت حیرت ہوئی آپ کو بھی ہم ان کی کچھ تصاویر دکھائیں امید ہے آپ ان کو دیکھ کر لطف اندوز ہوں گے۔
(The Lifeboat Hotel)دی لائف بوٹ ہوٹل

(Trilobis 65)65ٹریلوبس

(Hotel Conrad Rangali Island, Maldives)ہوٹل کونریڈ رنگالی آ ئی لینڈ، مالدیپ

(The Apeiron Island Hotel)دی اپیرون آئی لینڈ ہوٹل

(Hydropolis Underwater Hotel)ہائیڈروپولس انڈرواٹر ہوٹل

(Poseidon Undersea Resort)پوسیڈون انڈر سی ریسورٹ

(Jules Undersea Lodge)جولس انڈر سی لوج

(The Hilton Maldives Resort And Spa)دی ہلٹون مالدیپ ریسورٹ اینڈ اسپا

(Utter Inn, Sweden)اٹر اِن،سویڈن

(Water Disucs Hotel, Dubai)واٹر ڈسکس ہوٹل،دبئی

ماخذ
 
لاریب مرزا

محفلین
اچھی شراکت ہے۔ :)
امید ہے کہ یہاں کھانے کی میز کے ساتھ اور کمروں میں لائف سیو جیکٹس اور ٹیوب بھی رکھی جاتی ہو گی۔ :D
 
arifkarim

معطل
utter.jpg

یہ غالباً ایک جھیل میں واقع ہے۔
 
زیک

مسافر
(Hotel Conrad Rangali Island, Maldives)ہوٹل کونریڈ رنگالی آ ئی لینڈ، مالدیپ
http://conradhotels3.hilton.com/en/hotels/maldives/conrad-maldives-rangali-island-MLEHICI/index.html
ہوٹل کا ریستوران پانی کے اندر ہے مگر آپ کا کمرہ پانی سے اوپر ہی ہو گا۔ خوبصورت جزیرے پر واقع ہے اور کمرے کا کرایہ ایک ہزار ڈالر یومیہ۔
 
لاریب مرزا

محفلین
یہ ہوٹل ہارلنگن نیدرلینڈز میں ہے۔ اس میں دو لوگ رہ سکتے ہیں اور ایک رات کا کرایہ 200 یورو ہے۔
http://conradhotels3.hilton.com/en/hotels/maldives/conrad-maldives-rangali-island-MLEHICI/index.html
ہوٹل کا ریستوران پانی کے اندر ہے مگر آپ کا کمرہ پانی سے اوپر ہی ہو گا۔ خوبصورت جزیرے پر واقع ہے اور کمرے کا کرایہ ایک ہزار ڈالر یومیہ۔
http://www.jul.com/Rates.html
یہ کی لارگو فلوریڈا میں ہے۔ کل دو کمرے ہیں۔ کرایہ 800 ڈالر۔
ان سب کا تعلق آپ کی معلومات سے ہے یا ادھر بھی شوقیہ قیام کر چکے ہیں؟؟ :D
 
زیک

مسافر
(Water Disucs Hotel, Dubai)واٹر ڈسکس ہوٹل،دبئی
دبئی کا کچھ سال پہلے دماغ چل گیا تھا اور بہت سارے ایسے پراجیکٹ شروع کر رہے تھے۔ پھر جب بےعزتی کرا کے ابوظبی سے ادھار لینا پڑا تو ٹھپ ہو گیا۔ یہ بھی انہی میں سے لگتا ہے کہ بن نہ سکے۔
 
زیک

مسافر
ان سب کا تعلق آپ کی معلومات سے ہے یا ادھر بھی شوقیہ قیام کر چکے ہیں؟؟ :D
کسی میں قیام نہیں کیا مگر ایسے لگا کہ وہی پراجیکٹ دیکھ رہا ہوں جو دس سال پہلے بھی کہا جا رہا تھا۔ لہذا گوگل کیا تو معلوم ہوا کہ ان میں زیادہ تر کا وجود ہی نہیں ہے۔
 
سارہ خان

محفلین
کسی میں قیام نہیں کیا مگر ایسے لگا کہ وہی پراجیکٹ دیکھ رہا ہوں جو دس سال پہلے بھی کہا جا رہا تھا۔ لہذا گوگل کیا تو معلوم ہوا کہ ان میں زیادہ تر کا وجود ہی نہیں ہے۔
اووہو یہ تو غلط بات ہوگئی :curl-lip: اتنے مزے کیوں لکھا ہوا ان لوگوں نے پھر کہ "موجود ہیں " :disapointed:
کسی ایئر پورٹ کا بھی سنا تھا کہ سمندر کے اندر بنا ہوا ہے ۔ اس کے بارے میں پتا ہو تو شیئر کریں ؟
 
arifkarim

معطل
دبئی کا کچھ سال پہلے دماغ چل گیا تھا اور بہت سارے ایسے پراجیکٹ شروع کر رہے تھے۔ پھر جب بےعزتی کرا کے ابوظبی سے ادھار لینا پڑا تو ٹھپ ہو گیا۔ یہ بھی انہی میں سے لگتا ہے کہ بن نہ سکے۔
انکا دماغ تو تیل کی دریافت سے ہی چلا ہوا ہے
 
Top