خرم شہزاد خرم
لائبریرین
کل رات سے ہی یہ خبر مل گئی تھی کہ کراچی ائیر بیس پر حملہ ہوا ہے اور صبح جاگتے ہی سب سے پہلے میں نے نیٹ پر جیو ٹی وی لگایا تو پتہ چلا ابھی تک لڑائی چل رہی ہے۔ انتہائی قسم کی پرشانی ہو رہی تھی۔ کہ اچانک بھائی کا فون آ گیا۔ پچھلے ایک ماہ سے جب بھی پاکستان سے فون آتا ہےتو کوئی بُری خبر ہی ہوتی تھی اس لیے میں تھوڑا سا ڈر گیا۔ میں نے ابھی السلام علیکم ہی کیا تھا کہ دوسرے طرف سے بڑے بھائی نے کہا پاپا جانی مبارک ہو آپ کے ہاں بیٹا پیدا ہوا ہے۔ پہلے تو ایک دم سے سانس ہی رک گئی کچھ سمجھ نہیں آیا کیا کہوں خیر مبارک بھی نہیں کہا سب سے پہلے بیگم کا پوچھا وہ کیسی ہے۔ تو بھائی نے کہا وہ اور بیٹا دونوں ٹھیک ہیں لیکن بیٹا کچھ کمزور ہے اس لیے ابھی ہسپتال ہی میں ہیں۔ پھر بھابھی جی کا فون آیا اور انھوں نے بھی بھائی کی طرح پاپا جانی کہہ کر مبارک دی پھر سب گھر والوں کا باری باری فون آتا رہا اللہ کا لاکھ لاکھ شکریہ ہے سب کچھ نارمل ہوگیا ہے اللہ سے دعا ہے اللہ تعالیٰ آپنی مہربانیوں اور رحمتوں کا سلسلہ ہم پر جاری رکھے آمین
آپ سب سے دعاؤں کی درخواست ہے کہ ابھی دعاؤں کی ضرورت ہے جزاک اللہ
اے میرے اللہ تیرا لاکھ لاکھ شکر یہ کہ تم نے اس گنہگار کو ہر لمحہ اپنی رحمتوں سے نوازا
آپ سب سے دعاؤں کی درخواست ہے کہ ابھی دعاؤں کی ضرورت ہے جزاک اللہ
اے میرے اللہ تیرا لاکھ لاکھ شکر یہ کہ تم نے اس گنہگار کو ہر لمحہ اپنی رحمتوں سے نوازا