پاکستانیوں کی پسندیدہ ترین ڈش کون سی ہے؟ سروے کا نتیجہ آگیا

آپ کی پسندیدہ ڈش کون سی ہے

  • بریانی

    Votes: 19 57.6%
  • پلاؤ

    Votes: 11 33.3%
  • حلیم

    Votes: 6 18.2%
  • نہاری

    Votes: 8 24.2%
  • پائے

    Votes: 11 33.3%
  • کڑاہی

    Votes: 10 30.3%
  • دال چاول

    Votes: 5 15.2%
  • آلو گوشت

    Votes: 6 18.2%
  • قورمہ

    Votes: 8 24.2%
  • چائنیز

    Votes: 4 12.1%

  • Total voters
    33

سیما علی

لائبریرین
مجھے بھی یہی لگا کہ سروے میں صرف اس مخصوص سیاسی جماعت کے ووٹرز نے حصہ لیا ہے :)
ہم جیسے دال چاول فین بیچارے بہت کم ہیں ۔۔۔۔جسں کھانے کا تعلق کسی جماعت سے اُسے ہمارا دور سے سلام اسی لئے
ایک عرصہ ہوا سیاست کو خیرآباد کیے یہ جاسم اور رضا ہمیں کھینچ کھانچ کے لاتے ہیں اور ہم پھر سر پر پاؤں رکھ کے بھاگتے ہیں ۔۔۔۔۔رضا بھی آپ کی طرح Presentations لے آتے ہیں اور قائل کرے بغیر نہیں رہتے ۔۔۔۔
 
ویسے اس بات پہ کسی نے غور کیا کہ پاکستانیوں کے پسندیدہ کھانوں کا آخری والا آپشن کیا رکھا گیا ہے ؟
:LOL:چینی کھانے:LOL:
پہلے کے دور میں لکھا ہوتا تو شاید مزاح خیز معلوم ہوتا پر آج یہ پاکستان میں عام کھائی جانے والی ڈش بن چکی ہے
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
یہ کس "چائنیز" ڈش کے باری میں کہا جا رہا ہے ؟
جس میں کسی چینی کو پکایا گیا ہو گا۔۔۔ :ROFLMAO:

ہمیں تو بس سیدھا سادا سا پلاؤ پسند ہے جس میں ہر چمچ کے ساتھ تھوڑی تھوڑی چربی والی بوٹی ہو۔ ہڈیاں گوشت ابالنے کے بعد نکال دی گئی ہوں۔ کہیں کہیں کٹی سبز مرچ اپنی بہار دکھا رہی ہو۔ اور دم دیتے وقت زیرے کا چھڑکاؤ کرنے کے ساتھ ساتھ ایک عدد ثابت ٹماٹر پلاؤ کے بیچ رکھ دیا جائے۔ سب سے ضروری بات یہ کہ ہمارے اپنے ہاتھوں کا پکایا ہوا ہو۔
فیر کوئی یاسمین جی اس دا سواد اے
پر وی پکایا سی ہُن کتھے یاد اے
 
ذیرہ پہلی بار سُنا ہے چاولوں کے اوپر سے بھی ڈالتے ہیں
 
گھر کا بنا ہوا کھانا سادہ اور مزیدار ہوتا ہے مجھے تو بازار کے کھانے پسند نہیں گھر کا پکا ہوا کھانا پسند ہے میں خود بہت اچھا کھانا بناتی ہوں سب میرا کھانا پسند کرتے ہیں مجھے دال چاول۔ ساگ اور روٹی، اور پلاؤ پسند ہے۔ ویسے اب گھر میں پلاؤ کم ہی بنتا ہے ، بچے بریانی پسند کرتے ہیں اس لیے زیادہ تر بریانی ہی بنتی ہے۔
سبزیاں ، دالیں روٹی چاول سب اللہ کی نعمتیں ہیں جو بھی مل جائے اس پر اللہ کا شکر ہے۔
کھانے میں جو بھی ہو ، بس پکا ہوا اچھا ہو،سب پسند ہے۔سردی میں مچھلی اور ساگ پسند ہیں۔
 
چند واقعات ایسے بھی ہوئے کہ کسی گھر کھانے کی شکل تو بہت وہ اچھی لگی مگر منہ میں نوالہ ڈالتے ہی دل چاہا کہ اسے باہر ہی اگل دیا جائے، مگر مجبوراً نگلنا پڑا۔۔
کچھ عورتیں سبزی گوشت گھی اور سب مسالہ جات ڈالکر بھی سب برباد ہی کرتی ہیں۔
 
جب کھانا دل سے بنایا جائے تو تھوڑے سامان میں بھی بہت اچھا کھانا بن جاتا ہے
 
گھر کا بنا ہوا کھانا سادہ اور مزیدار ہوتا ہے مجھے تو بازار کے کھانے پسند نہیں گھر کا پکا ہوا کھانا پسند ہے میں خود بہت اچھا کھانا بناتی ہوں سب میرا کھانا پسند کرتے ہیں مجھے دال چاول۔ ساگ اور روٹی، اور پلاؤ پسند ہے۔ ویسے اب گھر میں پلاؤ کم ہی بنتا ہے ، بچے بریانی پسند کرتے ہیں اس لیے زیادہ تر بریانی ہی بنتی ہے۔
سبزیاں ، دالیں روٹی چاول سب اللہ کی نعمتیں ہیں جو بھی مل جائے اس پر اللہ کا شکر ہے۔
کھانے میں جو بھی ہو ، بس پکا ہوا اچھا ہو،سب پسند ہے۔سردی میں مچھلی اور ساگ پسند ہیں۔
میں بھی پہلے باہر کے کھانوں میں بریانی ، بیف رول وغیرہ بہت کھاتا تھا پر اب گھر کے کھانوں کی کافی حد تک عادت ہوچکی ہے الحمدللہ
 
جب کھانا دل سے بنایا جائے تو تھوڑے سامان میں بھی بہت اچھا کھانا بن جاتا ہے
ایک مرتبہ کسی کے گھر ناشتہ کرنے کا اتفاق ہوا ، کیا بتاؤں کہ کس قدر دلفریب اور مزیدار آملیٹ کھانے کو ملا۔ دیکھنے میں میں بھی اور ذائقے میں بھی لاجواب۔۔۔۔
 
ایسے ہی میں نے ایک فیکٹری میں چائینیز پلاو کھایا تھا بہت ہی مزیدار تھا آج تک ٹیسٹ نہیں بھولا۔
 
یہ کس "چائنیز" ڈش کے باری میں کہا جا رہا ہے ؟
مجھے تو چائینیز کے نام سے ہی الجھن سی ہوجاتی ہے چاہے کوئی بھی ڈش ہو۔
جب میں کالج میں تھی تو ہم فرینڈز نے چائینیز پارٹی پلان کی پاکٹ منی جمع کرکے پیسے اکھٹے کیے۔ چائنیز گئیں۔ ان دنوں چائینیز عام نہیں تھا۔
خیر ، خوب انجوائے کیا ،مزے سے کھایا تین یا چار ڈشز تھیں اب نام تو مجھے یاد نہیں ، مگر ایٹ دی اینڈ اخری لقمے میں مجھے کچھ نظر آیا ، کیا دیکھا کہ بلی کا بال ہے۔۔۔۔ اف۔۔۔۔
پھر تو مت پوچھئیے۔۔۔ مگر میں نے کسی فرینڈ کو اسی وقت نہیں بتایا۔ اب مجھے تو چائنیز سن کر ہی الرجی سی ہو جاتی ہے۔
 
ایسے ہی میں نے ایک فیکٹری میں چائینیز پلاو کھایا تھا بہت ہی مزیدار تھا آج تک ٹیسٹ نہیں بھولا۔
چائینیز پلاؤ کا بس نام ہی چائنیز ہے ، پکتا ہمارے لوکل طریقے سے ہی ہے۔ اگر آپ چائنیز پلاؤ کھائیں تو پتہ چلے کتنا پھیکا اور بدمزہ ہوتا ہے۔۔
 
مجھے تو چائینیز کے نام سے ہی الجھن سی ہوجاتی ہے چاہے کوئی بھی ڈش ہو۔
جب میں کالج میں تھی تو ہم فرینڈز نے چائینیز پارٹی پلان کی پاکٹ منی جمع کرکے پیسے اکھٹے کیے۔ چائنیز گئیں۔ ان دنوں چائینیز عام نہیں تھا۔
خیر ، خوب انجوائے کیا ،مزے سے کھایا تین یا چار ڈشز تھیں اب نام تو مجھے یاد نہیں ، مگر ایٹ دی اینڈ اخری لقمے میں مجھے کچھ نظر آیا ، کیا دیکھا کہ بلی کا بال ہے۔۔۔۔ اف۔۔۔۔
پھر تو مت پوچھئیے۔۔۔ مگر میں نے کسی فرینڈ کو اسی وقت نہیں بتایا۔ اب مجھے تو چائنیز سن کر ہی الرجی سی ہو جاتی ہے۔
یہ بات تو جب ہے جب چائینیز بنا کردیں اگر آپ گھر میں خود بنائیں گی تو پھر کوئی مسئلہ نہیں ہوتا
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ہمارے منہ میں اُس پلاؤ کا مزا بھی آگیا جو ہماری بٹیا نے پکایا ہے ہے ہمیں بھی بریانی نہیں پسند سادہ پلاؤ ہی پسند ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
واقعی میں مزے کا بنتا ہے اور ہمارا پسندیدہ بھی پلاؤ ہے تو دو پلیٹ بھر کر کھا لیتے ہیں۔
 
Top