پاکستانی ائر چیف کا حالیہ بیان

مغزل

محفلین
شکریہ عبد اللہ صاحب ، کاش یہ بات دیگر احباب جو محض کیڑے نکالنے پر مامو ر ہیں سمجھ لیں۔کہ بے اختیاری بھی کوئی چیز ہوتی ہے۔ اگر وہ عوام) کی منشا پر پورے اتریں تو کب کا بیڑہ غرق ہوچکا ہوتا ہمارا ، ویسے بھی ’’ باغی ‘‘ کون کہلانا پسند کرتا ہے ، عوام تو ایامِ جاہلیت سے ہی لڑنے بھڑنے کی شوقین ہے ، اس سے یہ نہ سمجھا جائے کہ میں ڈرون حملوں کی حمایت کررہا ہوں ، ڈرون حملوں کا قصور ہماری نا اہل انتظامیہ کا ہے ، اور عوام کا بھی جو دال روٹی سے باہر ہی نہیں‌نکلتے ، چھوٹے مفاد کو بڑے مفاد پر قربان کیوں نہیں کیا جاسکتا ؟؟ ۔۔۔ خیر ۔ والسلام
 

خرم

محفلین
ایک بھارتی طیارے کو جان بچا کر درختوں کی بلندی پر بھاگتے تو میں نے خود دیکھا ہے۔ ویسے کیا خوب منظر تھا۔
 

عسکری

معطل
اس کو راڈار ایوائیڈ کہتے ہیں ائیر فورس اس کو ٹی ٹی کہتے ہیں یعینی ٹاپ ٹری لو لیول فلائنگ۔:grin: وہ طیار راڈار اور ایف 16 یا میراج کے راڈار سے بھی بچنے کے لیے ایسا کر رہا ہو گا۔
 

باسم

محفلین
یہ سب تفصیل مجھے حال ہی میں معلوم ہوئی تھی
کہ دشمن کے جہاز کا راڈار میں آنا اور پائلٹ کا جہاز میں بیٹھنا سیکنڈوں میں ہوتا ہے
مگر پائلٹ کی ڈیوٹی کی تفصیل کچھ بھول رہا ہوں کہ وہ کتنے گھنٹے صرف ہیلمٹ اتار کر تیار بیٹھا ہوتا ہے
اور کتنے دنوں تک بچوں کو جاگتا ہوا نہیں دیکھ پاتا
 

مغزل

محفلین
عبداللہ بھیا ۔ کیا سارے راز یہاں افشاں کردو گے یا کسی کو پائلٹ بننے کی ترغیب بھی دینی ہے ۔۔ کچھ کام ایلو گیٹرز کے لیے چھوڑ دیں۔
 

خرم

محفلین
اس کو راڈار ایوائیڈ کہتے ہیں ائیر فورس اس کو ٹی ٹی کہتے ہیں یعینی ٹاپ ٹری لو لیول فلائنگ۔:grin: وہ طیار راڈار اور ایف 16 یا میراج کے راڈار سے بھی بچنے کے لیے ایسا کر رہا ہو گا۔
ایسا ہی تھا اور اس جہاز کے گزرنے کے چند سیکنڈ بعد دو ایف سولہ کی فارمیشن بھی آموجود ہوئی تھی لیکن تب تک وہ ہندوستانی جہاز واپس پہنچ چکا ہوگا۔ اسی طرح جب ٹی ٹی پر جہاز لڑائی کی مشقیں کررہے ہوتے ہیں وہ بھی دیکھنے کی چیز ہوتی ہیں۔ یونہی لگتا ہے کہ اب تاروں میں الجھے کہ اب الجھے۔
 
Top