ارے واہ۔۔۔ آپ کو پتا ہی نہیں کہ کس شوق کی خاطر۔۔۔ ارے بھئی وہی شوق جو آپ نے عریاں خواتین کی تکرار کر کر کے جگایا ہے۔
رہی بات "وہ لباس جس کو پہن کر عورت کے اعضا نظر آئیں" تو یہ شوق تو آپ کی ایکسرے نظریں سڑکوں پر گھروں میں، سکول کالجوں یونیورسٹیوں اور دفتروں میں پورا کر رہی ہوتی ہیں۔ ہر وہ لڑکی یا عورت جو گھر سے باہر نکلتی ہے بلا تفریق برقع یا جینز آپ ترسے ہوئے مرد حضرات اس بے چاری کا ایسے جائزہ لیتے ہیں کہ ایکسرے مشینیں بھی شرما جائیں۔
آپ مردوں کو اپنی گندی نظریں نیچے رکھنے پر یہی لیکچر کیوں نہیں دیتے؟ اپنی فطرت کو صالح بنانے کی کوشش کیوں نہیں کرتے کہ آپ کے اندر کا شیطان آپ کو ایسے ڈرامے دیکھنے پر اکسا نہ سکے؟ لیکن آپ نے تو اپنا شوق پورا کر لیا ڈھونڈ ڈھونڈ کر وہ ڈرامے دیکھکر جن میںکسی طرح "عورت کے اعضا" نظر آ سکیں اور فیوچر ریفرنس کے لیے ان ڈراموں کی ایک مکمل فہرست بھی بنا ڈالی اور پھر انٹرنیٹ پر آ کے ایک لیکچر بھی لکھ ڈالا اس فعل شنیعہ کی مخالفت میں۔ اسے کہتے ہیں منافقت۔
یہی بات سید عمران صاحب نے بھی لکھی ہے کہ
ایک اور بات پوچھنا چاہوں گا محمد حسن شہزادہ صاحب۔۔۔
آپ ایک خوبصورت نوجوان ہیں جس کی مسیں بھیگے زیادہ وقت نہیں گزرا اور جیسی آپ کے چہرے پر ہلکی ہلکی ڈاڑھی موجود ہے اس پر عاشق ہو کر تو بر صغیر پاک و ہند، عرب اور ایران کےشعرا جان کی بازی لگا دیتے ہیں۔
اگر ان ترک شیرازی بدست آرد دل ما را
بخال ہندوش بخشم ثمر قند و بخارا را
(حضرت حافظ شیرازی رح)
سبزہٴ خط سے ترا کاکلِ سرکش نہ دبا
یہ زمّرد بھی حریفِ دمِ افعی نہ ہوا
(حضرت غالب رح)
میر کیا سادہ ہیں بیمار ہوئے جس کے سبب
اسی عطار کے لونڈے سے دوا لیتے ہیں
(میر تقی میر رح)
کئی ایک مردوں کے دل میں آپ کے عمر کے خوبصورت لڑکوں کو دیکھ کر غلمان کا تصور ابھرتا ہے اور پھر وہ آپ جیسوںکے ساتھبدفعلی کی جانب مائل ہوتے ہیں۔
میرا سوال صرف یہ ہے کہ آخر آپ نقاب اور برقع نہ پہن کر کیوں اکساتے ہیں ایسے شریف النفس مردوں کو آپ کے ساتھ بدفعلی کرنے پر؟؟؟
پھر طرہ یہ کہ آپ نے بے پردہ ہو کر اپنی ایک تصویر بھی پروفائل پر لگا رکھی ہے جو دعوت نظارہ دے رہی ہے اور مردوں کو برائی پر اکسا رہی ہے۔۔۔ آخر کیوں؟؟؟
جواب دے کر ممنون ہوں۔