Latif Usman
محفلین
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ دنوں لاہور کے اقبال پارک میں 73 افراد خودکش دھماکے کی بھینٹ چڑھ گئے تھے۔ اس حملے کی ذمہ داری طالبان کے ذیلی گروپ جماعت الاحرارنے قبول کی تھی۔ اب جماعت الاحرار نے اسی نوعیت کے اور حملے کرنے کا اعلان بھی کر دیا ہے۔این بی سی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے جماعت الاحرار کے ترجمان احسان اللہ احسان کا کہنا تھا کہ ”لاہور کے اقبال پارک میں جس خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑایا اس کی تربیت افغانستان میں کی گئی تھی۔ اس کے بعد اسے پاکستان لایا گیا اور اس کے ذریعے حملہ کروایا گیا۔ ہم ایسے ہی مزید خوفناک اور تباہ کن حملوں کی تیاری کر رہے ہیں۔“