کافی عرصہ قبل ایک روحانی شخصیت (سید سرفراز علی شاہ صاحب) کا ایک لیکچر سنا تھا جس میں انہوں نے پاکستان کے مستقبل کے بارے میں کافی امید افزا باتیں کی تھیں۔ دل تو چاہتا ہے کہ ان پر یقین کرلیا جائے۔ بر سبیلِ تذکرہ، اسی لیکچر میں کسی نے زرداری کے حوالے سے کوئی سوال پوچھا تو انہوں نے کہا کہ زرداری اپنی حکومت کے آخر میں جاتے جاتے پاکستان کیلئے بڑے اچھے کام کر جائے گا (یعنی پاپوں کا کچھ پرائشچت تلافی وغیرہ)
۔۔۔ اب انکی یہ بات کچھ کچھ حقیقت میں بدلتی نظر آرہی ہے جب یکدم گوادر پورٹ اور چاہنہ کا معادہ ہوا ہے، ایران پاکستان گیس پائپ لائن کا معاہدہ ہوا ہے، تھر کول پراجیکٹ کو بھی چاہنہ کے ساتھ مل کر شروع کیا جارہا ہے، اور کئی دوسرے ڈویلپمنٹ پراجیکٹس جنکا آجکل روزانہ خبروں میں ذکر آرہا ہے۔۔۔ اللہ کرے اب پاکستان کے عروج کا سفر شروع ہو ہی جائے۔