پاکستانی فنکاروں کا بچپن

جاسم محمد

محفلین
پاکستانی فنکاروں کا بچپن
انٹرٹینمنٹ ڈیسک13 مئ 2019

لوگ اکثر اپنے پسندیدہ فنکاروں کے بارے میں جاننے کے خواہشمند ہوتے ہیں خاص طور پر ان کے اس دور کے بارے میں جب وہ مشہور نہیں تھے یا بچے تھے۔

یعنی ہم میں سے بیشتر اپنے پسندیدہ ستاروں کے بچپن کی تصاویر دیکھنے کے خواہشمند ہوتے ہیں اور یہاں ہم نے ایسی ہی پاکستانی اسٹارز کی بچپن کی ان دیکھی تصاویر کو جمع کیا ہے جو انہوں نے گزشتہ دنوںسوشل میڈیا اکاﺅنٹس پر شیئر کیں۔

امید ہے آپ کو یہ تصاویر پسند آئیں گی۔

ماہرہ خان
5cd8ed3f5879d.jpg

ڈان امیجز فوٹو
ایسا لگتا ہے کہ بچپن سے ہی ماہرہ خان کو سجنے سنورنے کا شوق تھا۔

علی رحمان خان
5cd8ed3ebd672.jpg

ڈان امیجز فوٹو
علی رحمان خان کے بچپن کی ایک یادگار تصویر۔

عروہ حسین
5cd8ed3ebb8ac.jpg

ڈان امیجز فوٹو
عروہ حسین نے بھی اپنے بچپن کی ایک تصویر کو گزشتہ دنوں شیئر کیا۔

فیروز خان
5cd8ed3ea9bdb.jpg

ڈان امیجز فوٹو
کیا اس تصویر کو دیکھ کر آپ یقین کرسکتے ہیں کہ یہ فیروز خان ہیں۔

حسنین لہری
5cd8ed3eebfe2.jpg

ڈان امیجز فوٹو
حسنین لہری اب بھی اپنے بچپن سے کچھ زیادہ مختلف نہیں۔

عدیل حسین
5cd8f300bb4c8.jpg

ڈان امیجز فوٹو
ایسا لگتا ہے کہ بچپن میں عدیل حسین کو کیمرا کچھ زیادہ پسند نہیں تھا۔

سجل علی اور صبور علی
5cd99d3133ed0.jpg

فوٹو بشکریہ سجل علی انسٹاگرام پیج
اداکارہ سجل علی کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں اور ان کی بہن کے ہمراہ اس پیاری تصویر میں سجل علی کون ہیں وہ پہچاننا آپ کا کام ہے۔

مایا علی
5cd99d30f3eb3.jpg

فوٹو بشکریہ مایا علی انسٹاگرام پیج
مایا علی کا نام پاکستانی ڈرامے دیکھنے والوں کے لیے غیر معروف نہیں بلکہ 2015 سے تو وہ اپنے عروج پر ہیں، دیار دل، میرا نام یوسف ہے اور اب من مائل جیسے ڈراموں سے انہوں نے اپنی صلاحیت کو منوا لیا ہے اور اب فلمی دنیا کا بھی حصہ بن گئی ہیں۔

مہوش حیات
5cd99d3174ae3.jpg

فوٹو بشکریہ مہوش حیات انسٹاگرام
ماڈل و اداکارہ مہوش حیات کی ایک یادگار تصویر جسے انہوں نے کچھ عرصے قبل اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر شیئر کیا تھا اور اس کو دیکھ کر انہیں پہچاننا لگ بھگ ناممکن ہی ہے۔

عائزہ خان
5cd99d3106ebb.jpg

فوٹو بشکریہ عائزہ خان انسٹاگرام پیج
عائزہ خان بچپن میں موجودہ دور کے مقابلے میں کتنی مختلف تھیں، یہ بات اس تصویر سے معلوم ہوجاتی ہے۔

صنم سعید
5cd99d310bfff.jpg

فوٹو بشکریہ صنم سعید انسٹاگرام پیج
یہ تصویر صنم سعید نے اس کیپشن کے ساتھ شیئر کی تھی کہ وہ 1986 سے ہی کشف (زندگی گلزار ہے کا کردار) کی مشق کررہی ہیں۔

ہانیہ عامر
5cd9a22ad1fb0.jpg

فوٹو بشکریہ ہانیہ عامر انسٹاگرام پیج
ہانیہ عامر کافی حد تک اب بھی اپنے بچپن جیسی ہی نظر آتی ہیں۔
 

محمد وارث

لائبریرین
یہ کونسے فنکار ہیں؟ ایک آدھ کے سوا مجھے تو علم نہیں ہو سکا، بچپن کے ساتھ ساتھ اگر موجودہ تصویریں بھی ہوتیں تو "علم" میں زیادہ اضافہ ہوتا۔
 

فاتح

لائبریرین
فاتح بھائی ! شکر ہے حق الیقین تک نہیں گئے ، :)

یقین کے تین درجے ہیں:
  1. علم الیقین
  2. عین الیقین
  3. حق الیقین
اگر کسی شے کے بارے میں دلیل و برہان کے ذریعے اس حد تک یقین ہوجائے کہ تردّد نہ رہے تو اسے علم الیقین کہتے ہیں۔
اگر یہ علم دلیل و برہان سے گزر کر مشاہدہ بن جائے تو اسے عین الیقین کہتے ہیں۔
اگر علم کی حقیقت سامنے آجائے اور بلا کم و کاست حقیقت شے یا شے کی تہہ کا علم ہوجائے تو اسے حق الیقین کہتے ہیں.

مثلا: میں نے کہا انگور، اور انگور کی تعریف بیان کردی اور اپنے یقین کر لیا تو یہ علم علم الیقین ہے۔
آپ نے پہاڑ پر یا باغ میں جا کر انگور کی بیل پر انگور کے خوشے دیکھ لئے، اس کا ذائقہ چکھ لیا، خوشبو سونگھ لی یہ عین الیقین ہے۔
آپ نے یہ علم حاصل کر لیا کہ انگور کی بیل میں انگور کیوں لگتے ہیں؟ زمین میں سے انگور میں مخصور مٹھاس، کھٹاس، ذائقہ میں قدرت کے کون سے فارمولے کام کر رہے ہیں تو یہ حق الیقین ہے۔

سبق: حضرت ابراہیم علیہ السلام (مختصر)
حوالہ: ماہنامہ قلندر شعور (اگست ٢٠١٤)

مندرجہ بالا مثال کی روشنی میں، میں عین الیقین کی حد تک ہی خوش ہوں۔ ;)
 

جاسم محمد

محفلین
یہ کونسے فنکار ہیں؟ ایک آدھ کے سوا مجھے تو علم نہیں ہو سکا، بچپن کے ساتھ ساتھ اگر موجودہ تصویریں بھی ہوتیں تو "علم" میں زیادہ اضافہ ہوتا۔
یہ زیادہ تر پاکستانی ڈراموں میں جلوہ گر ہونے والے فنکار ہیں۔ مردوں کا معلوم نہیں البتہ خواتین میں کافی مقبول ہیں۔
 

ٹرومین

محفلین
یہ کونسے فنکار ہیں؟ ایک آدھ کے سوا مجھے تو علم نہیں ہو سکا

مردوں کا معلوم نہیں البتہ خواتین میں کافی مقبول ہیں۔

سوائے ماہرہ خان کے مجھے بھی کسی کا علم نہیں۔
اور ہم خوا مخواہ کل سے احساس کمتری مبتلا ہیں کہ اتنے مشہور فنکاروں سے ہم اب تک نا آشنا تھے۔ :)
 

جاسمن

لائبریرین
اور ہم خوا مخواہ کل سے احساس کمتری مبتلا ہیں کہ اتنے مشہور فنکاروں سے ہم اب تک نا آشنا تھے۔ :)
مجھے بھی محمد وارث بھائی کی وجہ سے ہمت ہوئی ورنہ پہلا خیال اپنے بارے میں میرا بھی یہی تھا کہ میری "جنرل کنالج" کا اتنا برا حال ہے! حق ہا!:D
 

محمد وارث

لائبریرین
مجھے بھی محمد وارث بھائی کی وجہ سے ہمت ہوئی ورنہ پہلا خیال اپنے بارے میں میرا بھی یہی تھا کہ میری "جنرل کنالج" کا اتنا برا حال ہے! حق ہا!:D
یہ بس آج کل کی "برقی" اخباروں کا پیٹ بھرا جاتا ہے، ادھر ادھر سے پکڑ تکڑ کر۔ مضمون نگار نے مذکوروں فنکاروں کی ادھر ادھر سے یعنی سوشل میڈیا سے کچھ تصویریں پکڑیں اور بغیر یہ سوچے کہ اس پر کچھ مزید "کام" بھی کرنا چاہیے بزعمِ خود ایک نگینہ جڑ دیا۔ اور پھر اپنے جاسم صاحب تو بیٹھے ہی ہیں، انہوں بھی حسبِ عادتِ شریفہ بغیر کچھ سوچے سمجھے اس نگینے کو یہاں جڑ دیا، اور ہم لوگ ہیں کہ بس۔۔۔۔۔شرمسار سے ہو رہے ہیں! :)
 

جاسم محمد

محفلین
بچپن کے ساتھ ساتھ اگر موجودہ تصویریں بھی ہوتیں تو "علم" میں زیادہ اضافہ ہوتا۔
اس پر کچھ مزید "کام" بھی کرنا چاہیے
ان "معروف فنکاروں" کی موجودہ تصاویر نہیں آئیں۔
امید ہے اس کے بعد ان فنکاروں کی جان محفلین چھوڑ دیں گے :)

ماہرہ خان
5cd8ed3f5879d.jpg

441361_4516868_Mahira-Khan2_updates.jpg


علی رحمان خان
5cd8ed3ebd672.jpg

Ali-Rehman-Khan-Biography.png


عروہ حسین
5cd8ed3ebb8ac.jpg

Urwa-Hocane.jpg


فیروز خان
5cd8ed3ea9bdb.jpg

feroze-instagram.jpg


حسنین لہری
5cd8ed3eebfe2.jpg

Hasnain-Lehri-Age-Education-Family-Modelling-Career-Style-Looks-Father-Wife-Marriage-Pictures-Contact-Facebook-Twitter-and-Instagram-e1516883517342.jpg


عدیل حسین
5cd8f300bb4c8.jpg

55152e0b3e0ff.jpg


سجل علی اور صبور علی
5cd99d3133ed0.jpg

Sajal-Ali.jpg

saboor-ali-1527504066.jpg


مایا علی
5cd99d30f3eb3.jpg

227449_8170679_updates.jpg


مہوش حیات
5cd99d3174ae3.jpg

5a8a60f5baf14.jpg


عائزہ خان
5cd99d3106ebb.jpg

ayeza-khan-leadddd.jpg


صنم سعید
5cd99d310bfff.jpg

feature2-10.jpg


ہانیہ عامر
5cd9a22ad1fb0.jpg

Anaa-1-40-1548090973.jpg
 

محمد وارث

لائبریرین
شکریہ جناب، آپ کی تصاویر سے یہ تو ثابت ہو گیا کہ بچے بڑے ہو چکے ہیں۔ لیکن اب ان کو "فنکار" بھی ثابت کیجیے! :)
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
پرانی تصاویر پر موجود نام پڑھ کرناشناسائی کی جو کیفیت تھی وہ موجودہ تصاویر دیکھنے کے بعد بھی برقرار رہی۔ افسوس ہوا خود پر۔
 
Top