جیسے افسر ویسے ہی ماتحت۔ میرا کزن مجاہد سکواڈ میں ہی ہے۔ اس نے بتایا ہے کہ ابھی لاہور سے نیا ایس ایس پی تبدیل ہو کر ڈیرہ غازی خان آیا ہے۔ اس نے سب کو سیدھا کیا ہوا ہے اور مقابلے کا بڑا "شوقین" ہے۔ عام حالات میں اگر پولیس والے کی اپنی جان پر نہ بنی ہو تو اسے اپنی کلاشنکوف استعمال کرنے کی اجازت نہیں۔ بعض اوقات یہ اجازت کنٹرول روم اور بعضاوقات کنٹرول روم کی مدد سے افسر اعلٰی کے گھر سے لینی پڑتی ہے۔ اب جس افسر نے کھلم کھلا بوقت ضرورت فائرنگ کی اجازت دی ہوئی ہے، وہاںیہ سکواڈ والے درست کام کرتے ہیں۔ جہاںفائرنگ کے لئے کنٹرول روم یا پھر افسران اعلٰی کے گھروں سے آنے والے جواب کے انتظار کی ضرورت ہو تو اس سلسلے میںظاہر ہے کہ اپنی جان سب کو پیاری ہوتی ہے نا