الف نظامی
لائبریرین
ہائیر ایجوکیشن کمشن کے محقق محمد وسیم اشرف نے جو پی ایچ ڈی کے طالبعلم ہیں ، ایچ ای سی سکالر شپ پروگرام کے تحت مائیکرو الیکڑانکس کے شعبہ میں بہترین مقالہ نگاری کا ایوارڈ حاصل کیا ہے۔
انہوں نے اپنی تحقیقی سرگرمیوں کے دوران ۲۵ تحقیقی مضامین اور ۱۸ بین الاقوامی سطح کے کانفرنس پیپرز شائع کئے ہیں۔
ان کے ایوارڈ یافتہ مقالے کا عنوان
“Design, Analysis and Fabrication of MEMS-based Silicon Microneedles for Bio-Medical Applications”
ہے۔
ان کا تحقیقی کام ایشین انسٹیٹوٹ آف ٹیکنالوجی کے سکول آف انجینئرنگ کے ڈین ڈاکٹر نائٹن افضل پرکار کی رہنمائی میں مکمل ہوا۔
محمد وسیم اشرف کے ۲۷۲ تحقیقی مقالہ جات ECTI 2010 میں بھی منظور ہو چکے ہیں۔
ان کے ایک اور تحقیقی مقالے بعنوان
“Design, Fabrication and Analysis of Silicon Hollow Microneedles for Transdermal Drug Delivery System for Treatment of Hemodynamic Dysfunctions”
میں تجویز کردہ بلاک ڈائیا گرام سپرنگر جرنل آف کارڈیو ویسکولر انجینرنگ کے سرورق پر شائع کی گئی ہے۔
محمد وسیم اشرف نے کہا کہ:
"یہ تمام کامیابیاں پی ایچ ڈی کی تعلیم میں ہائیر ایجوکیشن کمشن کے تعاون اور عالمی کانفرنسوں میں مقالہ جات پڑھنے کے لئے مہیا کردہ تعلیمی گرانٹ کی وجہ سے ممکن ہوئیں۔ میں اپنے ایڈوائز ڈاکٹر نائٹن افضل پرکار کا مشکور ہوں جن کے تجربے ، تعاون اور قابل قدر تجاویز نے مجھے اس محنت کش کام کو مکمل کرنے میں حوصلہ افزائی کی"
محمد وسیم اشرف پی ایچ ڈی کی تکمیل کے بعد وہ پاکستان میں Bio-MEMS اور Bio-NEMS کے شعبہ میں تحقیقی لیبارٹری قائم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
Bio-MEMS اور Bio-NEMS تحقیق کا نیا میدان ہے جس کے بالواسطہ اور بلاواسطہ انسانی زندگی کے مختلف شعبوں پر اثرات مرتب ہوں گے۔
بحوالہ :
ہائیر ایجوکیشن کمشن
روزنامہ ایکسپریس 8 دسمبر