پاکستانی معیشت میں بہتری ، بجلی بحران پر قابو پانے میں کئی سال لگیں گے، ایشیائی ترقیاتی بینک

پاکستانی معیشت میں بہتری ، بجلی بحران پر قابو پانے میں کئی سال لگیں گے، ایشیائی ترقیاتی بینک
headlinebullet.gif

shim.gif

dot.jpg

shim.gif

245959_l.jpg

اسلام آباد (اے پی پی) ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے گزشتہ ایک سال کے دوران متعارف کردہ اقتصادی اصلاحات کے نتیجے میں اقتصادی حالات میں بہتری آئی ہے، شرح نمو میں اضافہ، بجٹ خسارہ میں کمی، غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں استحکام پیدا ہوا ہے،یورو بانڈز کے اجراء سے پالیسی ساکھ میں اضافہ ہوا ہے، تاہم بجلی بحران پر قابو پانے میں کئی سال لگیں گے،2015ء میں حکومت کے اقتصادی ایجنڈے پر اطمینان بخش پیشرفت کی توقع کی جاتی ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک نے اپنی حالیہ جاری کردہ رپورٹ ”ایشین ڈویلپمنٹ آؤٹ لک اپ ڈیٹ 2014ء“ میں کہا ہے کہ حالیہ برسوں میں پاکستان کو کم شرح نمو، بجلی کی دیرینہ قلت اور بڑے پیمانے پر مالیاتی و بیرونی عدم ہائے توازن کی صورتحال کا سامنا رہا ہے تاہم بجلی کی قلت کو دور کرنے کے لئے کئی سالوں کا مربوط قومی عزم درکار ہو گا جبکہ زیادہ اور ہمہ جہت شرح نمو کے لئے ڈھانچہ جاتی اصلاحات کی بھی ضرورت ہو گی۔ مالی سال 2014ء میں جی ڈی پی کی شرح نمو 4.1 فیصد رہی جو اس سے پچھلے سال 3.7 فیصد تھی جبکہ 30 جون 2014ء کو اختتام پذیر ہونے والے سال کے دوران اس کا اندازہ 3.4 فیصد لگایا گیا تھا۔ جی ڈی پی کی شرح میں اضافہ صنعتی شعبہ کی پیداوار میں بہتری کی وجہ سے ہوا۔ اس دوران لارج سکیل مینو فیکچرنگ 4.0 فیصد اور بجلی کی سپلائی میں 3.7 فیصد بہتری آئی جو حکومت کی جانب سے گردشی قرضوں کی ادائیگی کی وجہ سے ممکن ہوا۔
 
اگر چینی صدر کے بر وقت دورے سے 30 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان ہوجاتا تو بیرون ملک پاکستانی معیشت کا تاثر اور بہتر ہوجاتا۔
انشآاللہ توانائی کا مسئلہ حل ہونے سے معیشت تیزی سے ترقی کرے گی
 
Top