arifkarim
معطل
نیٹ گردی کے دوران موبائیل کیلئے ذیل میں دو پاکستانی موسیقی سٹریمنگ ایپس ملی ہیں۔ اگر کسی کو ان کے علاوہ کا پتا ہو تو مطلع کر دیں۔
- پٹاری
اس سروس کا آغاز فروری2015 میں ہوا تھا۔ کچھ لیگل ایشوز کی وجہ سے تمام موسیقی مواداس ایپ میں موجود نہیں ہے۔ گلوکاروں کی تعداد بھی کم ہے اور یوزر ایکسپرینس ناقص ہے۔
- تازی
یہ سروس معروف گلوکار ہارون رشید نے اگست 2015 میں شروع کی تھی۔ انکا دعویٰ ہے کہ انکی ایپ میں ایک لاکھ سے زائد پاکستانی گانے سٹریمنگ کیلئے دستیاب ہیں۔ گانے ڈاؤنلوڈ کرنے کیلئے معمولی فیس ادا کرنی ہوتی ہےجسکا 70 فیصد گلوکار اور باقی کا 30 فیصد ایپ کے مالکان کو جاتا ہے۔ اس لحا ظ سے یہ پٹاری سے بہتر اور لیگل ایپ ہے۔