پاکستانی موسیقی کیلئے اسپاٹی فائی جیسی اسٹریمنگ سروسز؟

arifkarim

معطل
نیٹ گردی کے دوران موبائیل کیلئے ذیل میں دو پاکستانی موسیقی سٹریمنگ ایپس ملی ہیں۔ اگر کسی کو ان کے علاوہ کا پتا ہو تو مطلع کر دیں۔
  • پٹاری
    اس سروس کا آغاز فروری2015 میں ہوا تھا۔ کچھ لیگل ایشوز کی وجہ سے تمام موسیقی مواداس ایپ میں موجود نہیں ہے۔ گلوکاروں کی تعداد بھی کم ہے اور یوزر ایکسپرینس ناقص ہے۔
  • تازی
    یہ سروس معروف گلوکار ہارون رشید نے اگست 2015 میں شروع کی تھی۔ انکا دعویٰ ہے کہ انکی ایپ میں ایک لاکھ سے زائد پاکستانی گانے سٹریمنگ کیلئے دستیاب ہیں۔ گانے ڈاؤنلوڈ کرنے کیلئے معمولی فیس ادا کرنی ہوتی ہےجسکا 70 فیصد گلوکار اور باقی کا 30 فیصد ایپ کے مالکان کو جاتا ہے۔ اس لحا ظ سے یہ پٹاری سے بہتر اور لیگل ایپ ہے۔
 
فاتح

لائبریرین
میں نے یہ ایپس استعمال نہیں کیں۔ میرے پاس اپنا کافی بڑا ذخیرہ ہے موسیقی کا جو میں نے اپنے گوگل پلے میوزک اکاؤنٹ پر اپلوڈ کر رکھا ہے اور اسی میں سے سنتا رہتا ہوں۔
 
جی اپنا ذخیرہ تو کہیں سے بھی سنا جا سکتا ہے۔ میرا سوال سٹریمنگ سروسز کے حوالہ سے تھا جہاں نئے اور پرانے تقریباً سب ہی گانے پلے کیے جا سکتے ہیں۔
 
کبھی تعداد کا اندازہ تو نہیں لگایا لیکن 50 ہزار گانوں سے تو بہرحال اوپرہی ہو گا میرا ذخیرہ۔ اس طرح مجھے سٹریمنگ کی کوئی خاص ضرورت محسوس نہیں ہوتی خصوصاً اس صورت میں کہ نئے گانے میں سنتا ہی نہیں۔
ہاں، ایک ساون نامی ایپ استعمال کر کے ضرور دیکھی تھی اور کیا کمال کی ایپ تھی۔ اردو، ہندی، پنجابی، انگریزی، وغیرہ کے کل ملا کر تین کروڑ سے زائد گانے اور براہ راست ریڈیو سٹیشنز اس کے علاوہ۔
 
ایک گانا میں ڈھونڈھ رہا ہوں۔ لیکن یہ کہیں بھی پورا نہیں ہے ۔ اس کے بولوں کا لنک نیچےہے - سریش واڈیکر کا گایا ہوا گیت ۔۔ ٹکڑے تو کئی جگہ ہیں لیکن شروع سے کہیں بھی نہیں ملا۔ دیکھتے ہیں کہ کس کے ذخیرے میں ملتا ہے ؟

شروع اس طرح ہوتا ہے ۔
غصے میں ہو پھر بھی صنم لگتی ہو بے حد حسیں
خیالوں مٰن بھی کسی اور کو کبھی میں نے چاہا نہیں ۔

http://www.hindigeetmala.net/song/hum_hai_tumhare_tumhare_rahenge_male.htm
 
جس ایپ کا میں ذکر کر رہا تھا یعنی "ساون" ان کی ویب سائٹ پر تلاش کیا اور مطلوبہ نتائج حاضر ہیں:
http://www.saavn.com/s/album/hindi/Yeh-Kaisa-Nasha-Hai-1979/TvvHWLK,bbs_
 
شہزاد وحید

محفلین
نیٹ گردی کے دوران موبائیل کیلئے ذیل میں دو پاکستانی موسیقی سٹریمنگ ایپس ملی ہیں۔ اگر کسی کو ان کے علاوہ کا پتا ہو تو مطلع کر دیں۔
  • پٹاری
    اس سروس کا آغاز فروری2015 میں ہوا تھا۔ کچھ لیگل ایشوز کی وجہ سے تمام موسیقی مواداس ایپ میں موجود نہیں ہے۔ گلوکاروں کی تعداد بھی کم ہے اور یوزر ایکسپرینس ناقص ہے۔
  • تازی
    یہ سروس معروف گلوکار ہارون رشید نے اگست 2015 میں شروع کی تھی۔ انکا دعویٰ ہے کہ انکی ایپ میں ایک لاکھ سے زائد پاکستانی گانے سٹریمنگ کیلئے دستیاب ہیں۔ گانے ڈاؤنلوڈ کرنے کیلئے معمولی فیس ادا کرنی ہوتی ہےجسکا 70 فیصد گلوکار اور باقی کا 30 فیصد ایپ کے مالکان کو جاتا ہے۔ اس لحا ظ سے یہ پٹاری سے بہتر اور لیگل ایپ ہے۔

کبھی تعداد کا اندازہ تو نہیں لگایا لیکن 50 ہزار گانوں سے تو بہرحال اوپرہی ہو گا میرا ذخیرہ۔ اس طرح مجھے سٹریمنگ کی کوئی خاص ضرورت محسوس نہیں ہوتی خصوصاً اس صورت میں کہ نئے گانے میں سنتا ہی نہیں۔
ہاں، ایک ساون نامی ایپ استعمال کر کے ضرور دیکھی تھی اور کیا کمال کی ایپ تھی۔ اردو، ہندی، پنجابی، انگریزی، وغیرہ کے کل ملا کر تین کروڑ سے زائد گانے اور براہ راست ریڈیو سٹیشنز اس کے علاوہ۔

میں نے ابھی پچھلے ہی ہفتے پٹاری، تازی، ساون اور گانا یہ چاروں اپیس ڈاؤنلوڈ کی تھی۔ جن میں سے پٹاری اور گانا کو رکھا ہے باقی دونوں ڈیلیٹ کر دی ہیں۔ ساون اور گانا دونوں ٹکر کی ایپس ہیں لیکن ساون ایک مہنگی ایپ ہے یعنی 500 روپے مہینہ اگر ایپس مکمل استعمال کرنا چاہتے ہیں جبکہ گانا 1000 روپے سالانہ میں ہر قسم کی سہولیات مہیا کرتا ہے۔ میرے لئیے گانا ایک بہترین ایپ ثابت ہوئی، بھارتی ہزار رپیہ اور پاکستانی 1700 روپیہ ادا کر کے مجھے تو ایک آن لائن اور آسان ترین دستیاب موسیقی کا خزانہ مل گیا ہے، شاید ہی کوئی گیت ایسا ہو جو یہاں ملتا نہ ہو، چاہے انگریزی ہو یا بھارتی، چاہے جتنا بھی پرانا ہو یا جتنا بھی نیا۔
اور رہی بات پٹاری کی اور تازی کی تو تازی کا یوزر انٹرفیس مجھے مزے کا نہیں لگا اور دوسرا یہ کئی گانے لو کوالٹی میں دستیاب ہے اور کسی قسم کی کوئی پیڈ ممبر شب بھی نہیں ہے نا ہی کوئی خاص آپشنز مہیا کیئے گئے ہیں جبکہ پٹاری کم از کم یوزر انٹرفیس تو بہتر ہے ہاں مگر لیمیٹڈ اپ ڈیٹس کا مسلئہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔
 
شہزاد وحید

محفلین
میں نے یہ ایپس استعمال نہیں کیں۔ میرے پاس اپنا کافی بڑا ذخیرہ ہے موسیقی کا جو میں نے اپنے گوگل پلے میوزک اکاؤنٹ پر اپلوڈ کر رکھا ہے اور اسی میں سے سنتا رہتا ہوں۔
مجھے بھی بتائیں کہ اس پر گانے کیسےاپ لوڈ ہوتے ہیں میں نے تو فالتو ایپ سمجھ کر ڈس ایبل کیا ہوا اسے۔
 
فاتح

لائبریرین
مجھے بھی بتائیں کہ اس پر گانے کیسےاپ لوڈ ہوتے ہیں میں نے تو فالتو ایپ سمجھ کر ڈس ایبل کیا ہوا اسے۔
اپنے کمپیوٹر پر گوگل پلے میوزک مینیجر انسٹال کر لیں یا کروم کے صارف ہیں تو کروم کی گوگل پلے میوزک ایپ۔
https://support.google.com/googleplay/answer/1075570?hl=en
 
arifkarim

معطل
سالانہ میں ہر قسم کی سہولیات مہیا کرتا ہے۔ میرے لئیے گانا ایک بہترین ایپ ثابت ہوئی، بھارتی ہزار رپیہ اور پاکستانی 1700 روپیہ ادا کر کے مجھے تو ایک آن لائن اور آسان ترین دستیاب موسیقی کا خزانہ مل گیا ہے، شاید ہی کوئی گیت ایسا ہو جو یہاں ملتا نہ ہو، چاہے انگریزی ہو یا بھارتی، چاہے جتنا بھی پرانا ہو یا جتنا بھی نیا۔
مجھے گانا کی ساؤنڈ کوالٹی نے متاثر نہیں کیا۔ کیا پرو ورژن میں یہ اصل کوالٹی دیتا ہے؟
 
شہزاد وحید

محفلین
اپنے کمپیوٹر پر گوگل پلے میوزک مینیجر انسٹال کر لیں یا کروم کے صارف ہیں تو کروم کی گوگل پلے میوزک ایپ۔
https://support.google.com/googleplay/answer/1075570?hl=en
لیں جی یہ کہتا کہ پاکستان میں تو میں اویلیبل ہی نہیں

7F8Elg2.jpg

lMgRr07.jpg
 
Top