فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
پاکستانی ميڈيا کے ليے امريکی فنڈنگ کی وضاحت
ریکارڈ کی وضاحت کیلئے
اسلام آباد (۱۲ مئی ۲۰۱۴ء)___حال ہی میں امریکہ کی جانب سے پاکستانی میڈیا کے اداروں کے لئے رقم کی فراہمی کے حوالے سے متعدد خلاف حقیقت اور گمراہ کن بیانات ذرائع ابلاغ میں شائع اور نشر کیے گئے ۔ امریکی سفارتخانہ میڈیا کے اداروں سمیت بہت سی پاکستانی تنظیموں کی پیشہ ورانہ ترقی اور ان کی استعداد کار بڑھانے کیلئے انھیں فنڈز اور تعاون فراہم کرتا ہے۔
امریکہ پوری دنیا کی طرح پاکستان میں بھی متحرک، پیشہ ور اور آزاد میڈیا کی پر زور حمایت کرتا ہے۔ امریکی حکومت کی جانب سےوسیع پیمانے پر فراہم کی جانے والی امداد سے اخبارات، ٹیلیویژن اور ریڈیو سمیت پاکستانی ذرائع ابلاغ کے متعدد شعبوں کواعانت ملتی ہے۔ مثال کے طور پر امریکہ پرانے ریکارڈ کے انتظام وانصرام کی صلاحیتوں کو فروغ دینے، صحافیوں کو تبادلہ پروگراموں کے ذریعے امریکہ میں اپنی پیشہ ورانہ مہارتوں میں اضافہ کے مواقع فراہم کرنے اور صحافیوں، مدیروں اور پروڈیوسروں کیلئے تعلیم اور تربیت کے مواقع مہیا کرنے کیلئے فنڈ دیتا ہے۔
یہ پروگرام محض کسی ایک میڈیا گروپ کیلئے ہی نہیں ہیں بلکہ ان سے تمام صحافی برادری کو اعانت فراہم کی جاتی ہے جس پاکستان اور دیگر مقامات پر رونما ہونے والے واقعات کی متوازن رپورٹنگ اور درست پیغام رسانی کیلئے صحافیوں کی کوششوں میں مدد ملتی ہے۔ اس امر سے متضاد آراء حقیقت کے برعکس ہیں اور ان کا مقصد لوگوں کو گمراہ کرنا ہے۔

www.state.gov
http://www.facebook.com/USDOTUrdu