یہ خبر بھی آگئی ہے۔
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے یمن کی صورتحال پر پیر کی شام اہم بیان جاری کرنے کا فیصلہ کرلیاہے اور اِس ضمن میں تمام ترانتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں ۔
وزیراعظم ہاﺅس کے ترجمان کے مطابق نوازشریف آج شام ساڑھے چھ بیان بیان جاری کریں گے جو سرکاری ٹی وی اور ریڈیو پر بھی نشر کیاجائے گا۔
خیال کیاجارہاہے کہ سعودی عرب کی درخواست کے بعد پاکستان کی پارلیمنٹ کے فیصلے اوراُس پر عرب پارلیمنٹ بالخصوص متحدہ عرب امارات کے وزیرکا مضحکہ خیز بیان سامنے آنے کے بعدپاکستان کاموقف نہایت اہمیت اختیار کرگیاہے اور اس سلسلے میں بیشترسیاسی جماعتوں کے سربراہان کی مشاورت سے وزیراعظم نواز شریف نے خود بیان دینے کا فیصلہ کیاہے ۔ذرائع کاکہناہے کہ وزیراعظم اپنے بیان میں یمن کی صورتحال ، سعودی عرب کی درخواست ، پارلیمنٹ کا فیصلہ اور خلیجی ممالک کے جوابی ردعمل سے قوم کو اعتماد میں لیں گے ۔
مآخذ