پاکستانی کپتان

58793.jpg

Pakistan’s thrilling series-levelling five-wickets win over Sri Lanka in the third
and final Test in Sharjah
ٹیسٹ میچ (ٹ ی س ٹ م ی چ) شارجہ میں بیٹنگ وکٹ پر مونچھوں پر تاو دیتا ہوا پاکستانی کپتان
 
misbah-ul-haq1.jpg

ذلت امیز شکست کے باوجود پاکستانی کپتان عظمت کا طلب گار ہے
کیوں نہ ان کھلاڑیوں پر ٹماٹروں کی بارش کی جاوے؟
 
سنچری کے بغیر ون ڈے کرکٹ میں پانچ ہزار رن بنانے والا واحد کھلاڑی

ملاحظہ کیجیے سنچری کے بغیر ون ڈے میں پانچ ہزار رنز؟ مصباح تری عظمت کو سلام
 
لاہور: چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے ورلڈ کپ سے ٹیم کے اخراج پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر کھلاڑی کی کارکردگی کا انفرادی جائرہ لیا جائے گا۔

کپتان تو کپتان چیرمین کے بیان ملاحظہ کیجیے۔ یعنی اس سے پہلے یہ بھٹہ بھون رہے تھے۔
کس قسم کے لوگوں کو پاکستان میں کپتانی اور چیرمین شپ دے دی جاتی ہے؟ کوئی غیرت مند ہوتا تو فورا استعفیٰ دے کر قوم سے معافی مانگتا یا کم از کم باب وولمر کی طرح کچھ کرتا
 
x boy

محفلین
دل پہ مت لے یار
یہ سیمی اگر جیت بھی جاتے تو انڈیا سے لگا ہوا سٹہ میں پاکستانی ٹیم کی ہار تھی ورنہ آئی پی ایل کیسے کامیاب ہوگا۔
 
فرقان احمد

محفلین
کرکٹ ورلڈ کپ میں کوارٹر فائنل تک رسائی بھی ایک بڑی خبر تھی ہمارے لیے ۔۔۔ ٹیم میں گیارہ کھلاڑیوں کو جان مارنا پڑتی ہے ۔۔۔ فتح اور شکست میں کپتان کا کردار پندرہ بیس فی صد سے زائد نہیں ہوتا ۔۔۔ مصباح الحق کی دفاعی حکمت عملی سے ہمیشہ ٹیم کو بڑا نقصان پہنچا ہے، اس میں کوئی شک نہیں تاہم شکست کا سارا ملبہ ان پر گرا دینا بھی زیادتی ہے ۔۔۔!!!
 
بچے جب فتح کا تاج کپتان پر ہوتا ہے
تو شکست کا ملبہ بھی اسی پر ہوتا ہے
اور سہاگہ اس کی بیٹنگ۔ عموما اسی بیٹنگ کی وجہ سے میچ ہار جاتے ہیں
 
مقدس

لائبریرین
مجهے آج تک سمجه نہیں آئی کہ کیا ہوا اگر ہار گئے۔ کهیل کهیل ہوتا ہے کسی ایک کی ہار سے ہی دوسرے کی جیت پاسبل یوتی ہے۔۔ جو بهی کهیلتا ہے محنت سے کهیلتا ہے تو اگر ہار گیا تو کیا ہوا؟
کیوں ٹماٹروں سے استقبال کیا جائے؟ وہ کهیلے تو سہی اور جیتے بهی میچ۔۔۔ جب ملک میں اتنے کرپٹ لوگوں کا استقبال جوتوں اور ٹماٹروں سے نہیں ہوتا تو ان کا کیوں؟ پلیز ایوری باڈی جسٹ گرو اپ۔۔ کرکٹ سے باہر بهی ایک دنیا ہے۔۔ کرکٹ بس ایک کهیل ہے اس کو ایک کهیل کی طرح انجوائے کریں۔۔۔
 
فرقان احمد

محفلین
دراصل ہمارے ملک میں تفریح کے ذرائع محدود ہیں وگرنہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں ہار جانا نہایت ہی معمولی واقعہ ہے۔
 
مجهے آج تک سمجه نہیں آئی کہ کیا ہوا اگر ہار گئے۔ کهیل کهیل ہوتا ہے کسی ایک کی ہار سے ہی دوسرے کی جیت پاسبل یوتی ہے۔۔ جو بهی کهیلتا ہے محنت سے کهیلتا ہے تو اگر ہار گیا تو کیا ہوا؟
کیوں ٹماٹروں سے استقبال کیا جائے؟ وہ کهیلے تو سہی اور جیتے بهی میچ۔۔۔ جب ملک میں اتنے کرپٹ لوگوں کا استقبال جوتوں اور ٹماٹروں سے نہیں ہوتا تو ان کا کیوں؟ پلیز ایوری باڈی جسٹ گرو اپ۔۔ کرکٹ سے باہر بهی ایک دنیا ہے۔۔ کرکٹ بس ایک کهیل ہے اس کو ایک کهیل کی طرح انجوائے کریں۔۔۔

کھیل بلکل کھیل ہوتا ہے مگر بدقستمی سے یہاں کھیل کو سیاست بنادیا گیا ہے۔
مسئلہ یہی ہے کہ پاکستانی کھلاڑی محنت سے نہیں کھیلتے بلکہ کرپشن میں ملوث ہیں۔ یہ لوگ خودغرض ہیں اور اکثرقوم کی امنگوں کے برعکس ذاتی مفادات کے تحت کام کرتے ہیں۔ حتیٰ کہ کئی کھلاڑی میچ فکسنگ کے سزاوار ہوئے۔
کرپشن یہاں جڑوں میں چلی گئی ہے ۔ کھلاڑیوں کی سیلکشن، بورڈ کے عہدہ دار، اور کلب کرکٹ سب میں کرپشن ۔ باصلاحیت کھلاڑی صرف سفارش اور پیسہ نہ ہونے کی وجہ سے اور کبھی پنجاب سے تعلق نہ ہونے کہ وجہ سے ٹیم میں شامل نہیں کیے جاتے ۔

بدقستمی سے پاکستان میں کرپشن اور ناانصافی اتنی عام ہے کہ اس کی جھلک اب کرکٹ میں نظراتی ہے ۔ اس لیے مایوسی ہوتی ہے
 
Top