طالوت
محفلین
اصلا اصولا تو یہ سب پی ٹی وی کی طرف سے ان کی سائٹ پر دستیاب ہونا چاہیے ، چاہیں تو کچھ قیمت بھی رکھ سکتے ہیں۔ شاشلک سے کیا سیکھنا ، بس ان کی نقالی کرتے ہیں ۔ نام یاد آئے تو بتائیے گا ضرور۔پروگرام کا نام ابھی ذہن میں نہیں آ رہا طالوت ۔برطانیہ میں دیکھا کرتی تھی۔ 2007 یا 2008 میں پی ٹی وی گلوبل پر اتوار کو آتا تھا۔
دوسری بات پر متفق ہوں۔ یوٹیوب یا ٹورنٹ نہ سہی لیکن پی ٹی وی کے ایسے پروگرامز آسانی سے ملنے چاہئیں۔ ابھی نومبر میں پی ٹی وی کی سالگرہ پر کچھ پروگرامز چلے تھے اتنے اچھے کہ میں نے بہت عرصے بعد ٹی وی پر پورے پورے پروگرام دیکھے ورنہ چاہے حالاتِ حاضرہ ہوں یا ڈرامہ۔ پندرہ بیس منٹ سے زیادہ کسی پروگرام کو برداشت کرنا بہت مشکل ہوتا ہے۔
معلوم نہیں شاشلک سے لوگ سیکھتے بھی ہوں گے لیکن میں نے مختلف چینلز پر خبریں پڑھنے والوں اور میزبانوں کو اس قدر غلط اردو اور انگریزی بولتے بھی دیکھا ہے کہ افسوس ہوتا ہے۔ بعض اوقات تو جو خبروں کی پٹیاں چل رہی ہوتی ہیں یا بریکنگ نیوز آ رہی ہوتی ہے اس پر لکھی اردو پڑھ کر دل چاہتا ہے کہ جا کر سب کی گورنمنٹ سکول کے اساتذہ کے مولا بخش سے تواضع کی جائے۔
مولا بخش سے کچھ بہتر نہیں ہو گا ، پراپگینڈے کی دھونی ہی کچھ بہتری لا سکتی ہے۔ فیس بک جیسے شوسل نیٹ ورکس پر دردِ پاکستان و اسلام رکھنے والے بھی اردو کا جو حال کرتے ہیں مجھے لگتا ہے کہ زندہ رہے تو اس قسم کی زبان کو اپنانا پڑے گا۔
یہ سبھوں کی نالائقی ہے ، حتٰی کہ ان کی بھی جو درستگی کی زحمت بھی نہیں فرماتے۔فرحت جی یہ کیسے پتہ چلا کہ پٹیاں بنانے والے گورنمنٹ سکول کے ہوتے ہیں؟ یہ آئی ٹی والے ہوتے ہیں ، اردو کو کون اتنا سنجیدہ لیتا ہے کہ الگ سے ایک ماہر نظرثانی کرے ۔ اب آئیں گے سب آئی ٹی والے مجھے اور آپ کو سمجھانے ۔