پاکستان اسنوکر کا عالمی چیمپئن بن گیا

جاسم محمد

محفلین
پاکستان اسنوکر کا عالمی چیمپئن بن گیا
میاں اصغر سلیمی ہفتہ 9 نومبر 2019
1874886-sif-1573303740-327-640x480.jpg

محمد آصف نے 2012 میں بھی عالمی ٹائٹل اپنے نام کیا تھا فوٹو: انٹر نیٹ


پاکستانی کیوئسٹ محمد آصف نے ورلڈ مینز اسنوکر چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

ترکی کے شہر اناطولیہ میں ہونے والے ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں محمد آصف نے کا مقابلہ فلپائن کے جیفری روڈا سے تھا۔ پاکستانی کیوئسٹ نے ایونٹ کا فائنل 5 کے مقابلے میں 8 فریمز سے اپنے نام کیا۔

اس سے قبل پاکستانی کیوئسٹ محمد آصف نے 2012 میں بھی عالمی ٹائٹل اپنے نام کر کے دنیا بھر میں پاکستان کا سبز ہلالی پرچم لہرایا تھا۔
 

محمد وارث

لائبریرین
کوئی پچیس تیس سال قبل بھی یوسف نامی پاکستانی نے سنوکر میں چیمپئن شپ جیتی تھی ۔ وہ بھی یہی معاملہ تھا ؟یا وہ پروفیشنل تھا ؟
جی محمد یوسف صاحب ہمارے بھی ہیرو تھے لیکن تھے وہ بھی امیچور کھلاڑی۔ پروفیشنل ایونٹ تو شاید آج تک کوئی پاکستانی نہیں جیتا۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین
جی محمد یوسف صاحب ہمارے بھی ہیرو تھے لیکن تھے وہ بھی امیچور کھلاڑی۔ پروفیشنل ایونٹ تو شاید آج تک کوئی پاکستانی نہیں جیتا۔
لیکن کیا وجہ ہو سکتی ہے ۔ آخر امیچر ہی سہی لیکن عالمی چیمپئن کو پروفیشنل ایونٹ میں کچھ تو اچھی پوزیشن حاصل کرنا چاہیئے ۔
 

محمد وارث

لائبریرین
Top