پاکستان اور بھارت آمنے سامنے

شمشاد

لائبریرین
ایک لمبے عرصے کے بعد پاکستان اور بھارت کرکٹ کی دنیا میں پھر سے آمنے سامنے ہو رہے ہیں۔

پاکستان کا یہ دورہ 25 دسمبر سے 6 جنوری تک ہو گا جس میں 2 ٹی20 اور 3 ایک روزہ میچ کھیلے جائیں گے۔

آج پہلا ٹی20 بنگلور میں کھیلا جائے گا۔

دوسرا ٹی20 احمد آباد میں 28 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

پہلا ایک روزہ میچ چنائی میں 30 دسمبر
دوسرا ایک روزہ میچ کولکتہ میں 3 جنوری کو اور
تیسرا ایک روزہ میچ دہلی میں 6 جنوری کو کھیلا جائے گا۔

یہ سب میچ دن/رات کھیلے جائیں گے۔
 
شمشاد

لائبریرین
آج کا میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے شروع ہو گا۔

بھارت کی ٹیم کی کپتانی دھونی جبکہ پاکستانی ٹیم کی کپتانی محمد حفیظ کریں گے۔

اردو محفل میں میچ کی کمنٹری اور رواں تبصرے کے لیے محسن وقار علی اور خرم شہزاد خرم سے درخواست ہے۔

اراکینِ محفل بھی شوق سے اپنے تبصرے شامل کریں۔

پھر کیا توقعات ہیں شمشاد بھائی آپ کی۔:)
سچی بات تو یہ ہے کہ ہماری ٹیم انڈین ٹیم کے آگے چنے بھی نہیں بیچتی، لیکن ٹی ٹونٹی اندھی کرکٹ ہے کچھ بھی ہوسکتا ہے۔ اس لیے اچھی امید رکھنی چاہیے۔
پاکستان ہمیشہ کی طرح اپنے باؤلرز پر ہی کھیلے گا۔:)
 
محمداحمد

لیکن انڈینز پاکستانی بالرز کو باآسانی کھیل لیتے ہیں۔ یا پھر یہی انڈرسٹنڈنگ ہوتی ہے۔ :D
 
لیکن انڈینز پاکستانی بالرز کو باآسانی کھیل لیتے ہیں۔ یا پھر یہی انڈرسٹنڈنگ ہوتی ہے۔ :D
سچی بات یہ ہے کہ مجھے انڈیا پاکستان کے میچ بالکل پسند نہیں۔
ہمارے سیاستدان بیچ دیتے ہیں میچ کو۔ زرداری جاتے جاتے آخری بڑا سٹہ ضرور کھیلے گا۔
مجھے اچھی توقعات نہیں بالکل بھی۔
 
فلک شیر

محفلین
سچی بات یہ ہے کہ مجھے انڈیا پاکستان کے میچ بالکل پسند نہیں۔
ہمارے سیاستدان بیچ دیتے ہیں میچ کو۔ زرداری جاتے جاتے آخری بڑا سٹہ ضرور کھیلے گا۔
مجھے اچھی توقعات نہیں بالکل بھی۔
یہ بھی ہے انیس الرحمن بھائی...........لیکن عطار کا لونڈا بھی وہی ہے....اور ہمیں دوا لینے کا شوق بھی۔۔۔۔:lol:
 
شمشاد

لائبریرین
میں تو یہ چاہتا ہوں کہ اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے۔

ہر ٹیم جیتنے کے لیے ہی کھیلتی ہے۔
کوئی بھی ٹیم ہارے تب بھی برا نہیں منانا چاہیے بشرطیکہ لڑ کر ہارے۔
 
میری خرم شہزاد خرم بھائی سے درخواست ہے کہ ہم دونوں میچ شروع ہونے سے پہلے اپنی ڈیوٹیز سمجھ لیں۔کیونکہ پچھلے میچ میں ہم دونوں ایک ہی کام کرتے رہے تھے۔
اس ضمن میں میری ایک تجویز ہے۔وہ یہ کہ چونکہ خرم بھائی کی ٹا ئپنگ مجھ سے تیز ہے اس لیے وہ رننگ کمنٹری کریں جیسہ کہ فلاں نے فلاں جگہ چوکا مارا۔یا فلاں اتنے رن بنا کر آؤٹ۔
اور میں سکورر کا کام کروں۔ہر اوور کے اختتام پر موجودہ سکور بتاؤں۔
آپ سب اس پر اپنی رائے دیں۔
 
Top