x boy
محفلین
پاکستان اور بھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر سب سے اہم ہے، جنگ سے کبھی مسائل حل نہیں ہوتے:عمران خان
07 دسمبر 2013 (19:30)
نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر سب سے اہم ہے جسے حل کرنے کے لئے دونوں ملکوں کو مذاکرات کی میز پر آنا ہوگا کیونکہ جنگ سے کبھی مسائل حل نہیں ہوتے۔ بھارتی روزنامے کے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب اور مختلف سوالات کے جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی نوجوان بھارت سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں،دونوں ممالک کی آبادی کی اکثریت غربت کی آگ میں جل رہی ہے اور انقلاب کے لئے ہمیں سب سے پہلے غربت ختم کرنا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ممبئی حملوں کے وقت پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی تھے انہوں نے انہیں اس وقت کی صورت حال سے آگاہ کیا اور بتایا کہ کس طرح دونوں ممالک کے درمیان تیزی سے بحال ہوتے تعلقات ایک بار پھر کشیدہ ہوگئے، انہوں نے کہا کہ ممبئی حملوں کے مجرموں کو کٹہرے میں لایا جائے، پاکستان میں ایک بھی ایسا شخص نہیں جو دہشت گردی کے ان واقعات میں ملوث افراد کو سزا نہ دلوانا چاہتا ہو۔ان کا کہنا تھا کہ بی جے پی کی جانب سے نریندر مودی کو وزارت عظمیٰ کے لئے امیدوار کے طور پر نامزد کیا گیا ہے، نریندر مودی پر ہمیں تحفظات ہیں لیکن اگر بھارت کے عوام انہیں منتخب کرتے ہیں تو پاکستان بھی انہیں خوش آمدید کہے گا کیونکہ ماضی میں بی جے پی کے وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کی جانب سے مسائل کے لئے حل کے لئے جو اقدامات اٹھائے گئے تھے وہ آج بھی اچھے لفظوں میں یاد کئے جاتے ہیں۔