پاکستان اور سردیاں

تعبیر

محفلین
پاکستان میں گرم اور سرد دونوں قسم کے موسم ہیں اور سردیوں کا آغازملک کے کچھ حصوں میں نومبر سے ہی ہو جاتا ہے۔دسمبر اور جنوری سے کچھ علاقوں میں برف باری بھی شروع ہو جاتی ہے ۔جیسے آزاد کشمیر،بلوچستان،کلگت اور خیبر بختوں کے شماعلی علاقہ جات۔​
1.jpg
پاکستان میں سردیوں میں درجہ حرارت کم سے کم 4 سینٹی گریڈ (39 °F) سے لیکر شمالی علاقہ جات اور بلوچستان میں درجہ حرارت منفی زیرو ڈگری بھی ہو جاتا ہے۔​
2.jpg
3.jpg
پاکستان کے کچھ حصوں میں صرف بارش ہوتی ہے اور کچھ حصوں میں برفباری​
4.jpg
شدید سردیوں میں یہاں دھند بھی دیکھنے کو ملتی ہے ۔دھند کے لپیٹے میں زیادہ تر پنجاب،سندھ اور شمالی علاقات کے کچھ حصے آتے ہیں ۔​
 

تعبیر

محفلین

5.jpg
6.jpg
سردیوں کےآتے ساتھ ہی پاکستان میں فیشن بھی بدل جاتا ہے۔ہر طرف نت نئے موسم کے مطابق ملبوسات اور سوئٹرز ،مفلرز،کوٹ وغیرہ نظر آتے ہیں۔​
7.jpg
پاکستان میں کچھ Ski Resorts بھی ہیں جو اس موسم میں کافی ایکٹیو نظر آتے ہیں اور سیاحوں کو اپنی طرف اٹریکٹ کرتے ہیں۔سب سے بڑا ریسورٹ مالم جبا میں ہے جو کہ پاکستان ٹوریزم ڈیویلپمنٹ کی ملکیت ہے۔۔سردیوں کی آمد اور مالم جبا کے پہاڑ برف سے ڈھکتے ہی Ski کے شیدائیوں کے لیے مختلف قسم کے ٹورنامنٹس یہاں ارینج کیے جاتے ہیں۔​
8.jpg
9.jpg
10.jpg
سردیاں اپنے ساتھ موسی پھل بھی لاتی ہے۔لوگوں کا پسندیدہ پھل اورنج ہو تا ہے جو کے کئی قسموں میں پایا جاتا ہے۔کینو،مالٹا،موسی،فروٹر وغیرہ​
کینو کی کاشت میں پاکستان دنیا میں چھٹے نمبر پر خودکفیل ملک ہے ۔کئی اور ممالک میں بھی یہاں سے کینو ایکسپورٹ کیے جاتے ہیں۔​
11.jpg
سریوں میں جلیبی کافی مقبول ہو جاتی ہےاور اسکا مزا دوبالا ہو جاتا ہے ۔ٹھنڈی یا گرم اسے دونوں طرح سے کھانا پسند کیا جاتا ہے بلکہ پکستان کے کچھ حصوں میں تو اسے گرم دودھ میں بھگو کر رکھا جاتا ہے اور پھر کھایا جاتا ہے اور کچھ لوگ اسے ٹھنڈے دودھ میں بھگو کر کھانا پسند کرتے ہیں۔​
12.jpg
گجریلا اور گاجر کا حلوہ ایک اور مقبول ڈش ہے سردیوں کی جو سردیوں کی ایک اور سوغات گاجر سے بنتی ہے۔​
 

تعبیر

محفلین
13.jpg


لنڈا بازار کی رونق اور قیمتیں بھی سردیوں کے موسم میں بڑھ جاتی ہیں اور لوئر مڈل کلاس اور سفید پوش طبقہ سردیوں سے بچنے کے لیے یہاں کا رخ کرتے ہیں ۔ جوتوں سے لیکر سوئٹرز تک ہر چیز یہاں سیکنڈ ہینڈ مل جاتی ہے۔
14.jpg

ویسے تو یہ بازار پورا سال ہی کھلا رہتا ہے لیکن لنڈا بازار کی مانگ اس سیزن میں بڑھ جاتی ہے۔
15.jpg

16.jpg

17.jpg

18.jpg

سریوں میں ڈرائی فروٹ کی دکانیں بھی خوب چلتی ہیں۔سریوں کے آتے ساتھ ہی مختلف قسم کے خوش میواجات ،خوبانی،اخروٹ،چلغوزے،بادام،کشمش،مونگ پھلی،انجیر،پستے۔خشک کھوپرا وغیرہ دکانوں پر اور ریھڑیوں پر نظر آتے ہیں۔پاکستان خشک میوہ ایکسپورٹ بھی کرتا ہے۔
19.jpg

چپلی کباب بھی سریوں میں کافی پسند کیے جاتے ہیں۔
20.jpg

22.jpg

سردیوں سے بچنے کے لیے گرم شالوں کا استعمال مردوں اور عورتوں میں یکساں مقبول ہے۔
 

تعبیر

محفلین
23.jpg
ریوڑی/ریہوڑی کا استعمال بھی سردیوں میں بڑھ جاتا ہے ۔​
24.jpg

گرما گرم چکن کارن سوپ اور شکرقندی کا استعمال بھی بڑے شوق سے کیا جاتا ہے سردیوں کے موسم میں۔دکانوں پر اسے چاٹ مصالحے،کالی مرچ اور لیموں کے رس سے سرو کیا جاتا ہے۔​
25.jpg
جبکہ کچھ گھروں میں تو راتوں میں سردی کا لطف آئسکریم سے بھی اٹھایا جاتا ہے ۔​
 

تعبیر

محفلین
شمشاد بھائی جہاں سے لیں تھی نا وہاں یہی تصویرں تھیں۔۔ہاں واقعی چائے،قہوے کا ذکر کیوں نہیں ہے
میں تو ٹہری عقلبند ورنہ خود سے ہی لگا لیتی۔:D
 
Top