پاکستان اور پولیو

زیک

مسافر
چند سال قبل پاکستان میں پولیو جاری رہنے اور دوسرے علاقوں میں پھیلنے کی وجہ سے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے پاکستان سفر سے متعلق کچھ سفارشات پیش کی تھیں اور حکومت نے پاکستان سے باہر سفر کے لئے پولیو ویکسین لازم قرار دی تھی۔ اسی طرح ایک ماہ سے زیادہ عرصہ کے لئے پاکستان وزٹ کرنے والوں کے کئے بھی پولیو شاٹ کا مشورہ دیا گیا تھا۔

کیا کسی کے علم میں ہے کہ یہ لوازمات ابھی بھی جاری ہیں یا اب ان میں کوئی تبدیلی آئی ہے؟
 
پتا نہیں۔۔
پچھلے سال ایک صاحب کے لیے روڈ پر بیٹھے ایجنٹ سے پچاس روپے میں پولیو سرٹیفیکیٹ بنوایا تھا۔
اس کے بعد جب میرا چھوٹا بھائی سنگاپور گیا تھا تو ضرورت نہیں پڑی تھی۔
 
محمد وارث

لائبریرین
یہ پابندی جاری ہے، کسی بھی ملک کا ویزہ حاصل کرتے وقت اس بات کا سرٹیفیکیٹ جاری کردہ از محکمہ صحت دینا پڑتا ہے کہ آپ نے پولیو کے قطرے پی لیے ہیں، اس کی مدت بھی ہوتی ہے لیکن جیسا کہ پاکستان میں ہوتا ہے، محکمہ صحت کا سرٹیفیکیٹ بغیر قطرے پیے گھر (آفس) بیٹھے مل جاتا ہے اور چاہے جس مرضی تاریخ کا۔ جو ایجینٹ ٹکٹ وغیرہ بناتا ہے وہ یہ سہولت بھی ساتھ ہی مہیا کر دیتا ہے۔
 
یاز

محفلین
کاغذوں کی حد تک تو اس پابندی کا اہتمام ہوا ہو۔ لیکن عملی شکل میں اطلاق ہوتے نہیں دیکھا۔
دو سال قبل امریکہ جانے کا اتفاق ہوا۔ امریکہ کا ویزا فارم بھرنا اور ویزا لگوانا تو کارِ دشوار ہے ہی۔ لیکن یار لوگوں نے یہ بتایا کہ پولیو کا سرٹیفیکیٹ لازمی پاس رکھیؤ، ورنہ امریکہ والے ایئرپورٹ سے بھی واپس بھیج دیتے ہیں۔ سو پاسپورٹ کے ساتھ ساتھ پولیو سرٹیفیکیٹ کو بھی سینے سے لگائے گھوما کئے۔ لیکن نہ پاکستانی ایئرپورٹ پہ کسی نے یہ مانگا، نہ ہی امریکہ میں کسی نے اس بابت پوچھا۔

اور پولیو کے سرٹیفیکیٹ والی بات بھی بالکل درست کہی احباب نے۔ اس کا حصول اتنا ہی مشکل ہے، جتنا جیب سے ایک (یا چند) کاغذ نکالنا، جس پہ "رزقِ حلال عین عبادت ہے" اور گورنر سٹیٹ بینک وغیرہ لکھا ہوتا ہے۔
 
لاریب مرزا

محفلین
ہمارا خیال ہے کہ یہ لوازمات جاری ہیں.. ہماری ایک کولیگ ابھی حال ہی میں سعودیہ جا رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ابھی ان کو پولیو کے قطرے بھی پینے ہیں۔ ہم نے تو پہلی دفعہ سنا، اور بہت حیران ہوئے.. ہمیں تو یہی پتا تھا کہ پولیو کے قطرے تو مخصوص عمر کے بچوں کو ہی پلائے جاتے ہیں۔
 
زیک

مسافر
کیا تمام لوگوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا رہے ہیں؟ جنہوں نے بچپن میں پولیو کے قطرے پئے تھے کیا وہ دوبارہ پی رہے ہیں؟ بوسٹر شاٹ کا کوئی انتظام نہیں؟
 
زیک

مسافر
پتا نہیں۔۔
پچھلے سال ایک صاحب کے لیے روڈ پر بیٹھے ایجنٹ سے پچاس روپے میں پولیو سرٹیفیکیٹ بنوایا تھا۔
اس کے بعد جب میرا چھوٹا بھائی سنگاپور گیا تھا تو ضرورت نہیں پڑی تھی۔
جعلی سرٹیفیکیٹ کی بجائے پولیو کی ویکسین لینے میں کیا امر مانع ہے؟
 
زیک

مسافر

arifkarim

معطل
چند سال قبل پاکستان میں پولیو جاری رہنے اور دوسرے علاقوں میں پھیلنے کی وجہ سے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے پاکستان سفر سے متعلق کچھ سفارشات پیش کی تھیں اور حکومت نے پاکستان سے باہر سفر کے لئے پولیو ویکسین لازم قرار دی تھی۔ اسی طرح ایک ماہ سے زیادہ عرصہ کے لئے پاکستان وزٹ کرنے والوں کے کئے بھی پولیو شاٹ کا مشورہ دیا گیا تھا۔

کیا کسی کے علم میں ہے کہ یہ لوازمات ابھی بھی جاری ہیں یا اب ان میں کوئی تبدیلی آئی ہے؟
شاید تمام ممالک میں واجب نہیں ہے۔ پچھلے دو سال میں مہینے سے زائد پاکستان کا چکر لگا اور ویکسین کی کوئی ضرورت نہیں پڑی
 
محمد وارث

لائبریرین
کیا تمام لوگوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا رہے ہیں؟ جنہوں نے بچپن میں پولیو کے قطرے پئے تھے کیا وہ دوبارہ پی رہے ہیں؟ بوسٹر شاٹ کا کوئی انتظام نہیں؟
جی ہاں دوبارہ قطرے ہی پی رہے ہیں، شروع شروع میں جب یہ پابندی نافذ ہوئی تھی تو سختی کی وجہ سے لوگوں نے قطرے پیے تھے، شاٹ وغیرہ کا کوئی انتظام نہیں۔
 
زیک

مسافر
جی ہاں دوبارہ قطرے ہی پی رہے ہیں، شروع شروع میں جب یہ پابندی نافذ ہوئی تھی تو سختی کی وجہ سے لوگوں نے قطرے پیے تھے، شاٹ وغیرہ کا کوئی انتظام نہیں۔
قطرے لائیو وائرس ہوتا ہے اور انجیکشن inactivated۔ امریکہ میں بچوں کو پولیو انجیکشن دیا جاتا ہے۔
 
Top