پاکستان اور چین کےدرمیان دو طرفہ تعاون کے 15 معاہدوں، مفاہمتی یادداشتوں پردستخط

جاسم محمد

محفلین
پاکستان اور چین کےدرمیان دو طرفہ تعاون کے 15 معاہدوں، مفاہمتی یادداشتوں پردستخط

بیجنگ: وزیراعظم عمران خان کی آج گریٹ ہال میں چینی ہم منصب لی کی چیانگ سے ملاقات ہوئی، جس کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان وفود کی سطح پر ہونے والے مذاکرات کے دوران دو طرفہ تعاون کے 15 معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔

وزیراعظم عمران خان اور چینی وزیراعظم نے اپنے اپنے ملکوں کے وفود کی قیادت کی۔

پاکستانی وفد میں وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی اور وزیر خزانہ اسد عمر شامل تھے۔

دونوں ملکوں میں زراعت کے شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال میں معاونت، پاک چین اعلیٰ تعلیم، وفاقی دارالحکومتوں کی پولیس اور صنعتی اداروں میں تعاون کی یادداشتوں پر دستخط ہوئے۔

192458_3587681_updates.jpg

دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعاون کے 15 معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے—۔فوٹو/ اے ایف پی

ذرائع کے مطابق اس بات پر بھی اتفاق ہوا کہ پاکستان میں اقتصادی زونز کے قیام سے متعلق چین پاکستان کی معاونت کرے گا۔

دوسری جانب جنگلات، ارضیاتی سائنس اور الیکٹرونکس مواد کے تبادلے کے لیے یادداشت پر دستخط بھی کیے۔

اس موقع پر پاک-چین وزرائے خارجہ سطح کے تذویراتی مذاکرات کے لیے دستاویز پر دستخط بھی کیے گئے۔

ذرائع کے مطابق پاک-چین وزرائے اعظم ملاقات اور مذاکرات میں دوطرفہ معاشی، تجارتی اور اسٹرٹیجک تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق ہوا۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے چینی ہم منصب کو سی پیک سے متعلق اپنی ترجیحات، حکومت کی معاشی اصلاحات اور ضروریات سے متعلق بھی آگاہ کیا۔

چینی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سی پیک پاکستان اور چین کے لیے ہی نہیں بلکہ پورےخطے کے لیے گیم چینجر ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ دیرینہ تعلقات ہیں اور چین پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے چینی ہم منصب کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی جو انہوں نے قبول کرلی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ چین کے وزیراعظم جلد پاکستان کا دورہ کریں گے اور اس حوالےسے سفارتی چینلز سے شیڈول جلد ترتیب دیئے جانے پر اتفاق ہوا ہے۔

وزیراعظم عمران خان جب گریٹ ہال پہنچے تو چین کے وزیراعظم لی کی چیانگ اور ان کی کابینہ ارکان نے ان کا استقبال کیا۔

192458_1749397_updates.jpg

چینی وزیراعظم لی کی چیانگ گریٹ ہال میں ہونے والی خیرمقدمی تقریب میں وزیراعظم عمران خان کا استقبال کرتے ہوئے—۔فوٹو/اے ایف پی

گریٹ ہال میں وزیراعظم عمران خان کے اعزاز میں خیرمقدمی تقریب ہوئی اور انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

192458_5682489_updates.jpg

گریٹ ہال آمد پر وزیراعثم عمران خان کو گارڈ آف آنر دیا گیا—۔فوٹو/ اے ایف پی

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان تیانمن اسکوائر پہنچے تھے، جہاں انہوں نے پیپلز ہیروز کی یادگار پر پھول چڑھائے تھے۔

192458_7880083_updates.jpg

تیانمن اسکوائر میں وزیراعظم عمران خان نے پیپلز ہیروز کی یادگار پر پھول چڑھائے—۔فوٹو/ بشکریہ ٹوئٹر

واضح رہے کہ وزیراعظم 5 روزہ دورے پر یکم نومبر کو چین پہنچے تھے، وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد عمران خان کا چین کا یہ پہلا دورہ ہے۔

وزیراعظم کی آج چین کے سرمایہ کاروں اور کمپنیوں کے سربراہوں سے ملاقات بھی طے ہے۔

4 نومبر کو وزیراعظم سینٹرل پارٹی اسکول میں خطاب کے بعد شنگھائی روانہ ہوں گے، جہاں وہ چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو میں شرکت کریں گے۔

چین کے صدر 4 نومبر کو امپورٹ ایکسپو میں شریک رہنماؤں کے اعزاز میں ضیافت دیں گے۔

وزیراعظم عمران خان 5 نومبر کو شنگھائی میں ویت نام کے وزیراعظم سے ملاقات کریں گے جبکہ اسی روز وہ شنگھائی کی مقامی قیادت سے ملاقات اور پاکستان بزنس فورم سے بھی خطاب کریں گے اور پھر وطن واپس روانہ ہوں گے۔
 

جاسم محمد

محفلین
لیگیو کچھ تو کرو۔ کٹھ پتلی حکومت اور وزیر اعظم چین سے معاہدے پر معاہدے کر رہا ہے۔ فوج سے کہو ان کو روکے جیسے نواز شریف کو روکا تھا۔
 

فرقان احمد

محفلین
یہ خاصا رسمی دورہ ثابت ہوا۔پاک چین تعلقات کے پس منظر میں اس کی اچھی خاصی اہمیت ہونی چاہیے تھی۔ شاید آہستہ آہستہ خان صاحب کی قدروقیمت بڑھ جائے۔ فی الحال انہیں اچھی خاصی محنت اور اپنے آپ کو منوانے کی ضرورت ہے۔ تازہ تازہ اقتدار ملا ہے، کچھ تو وقت لگے گا۔

کوئی بات نہیں، نیکسٹ ٹائم ۔۔۔!
 

جاسم محمد

محفلین
لیگی نواز میڈیا وزیر اعظم عمران خان کے امدادی دوروں پر ایسے پریشان ہیں جیسے زرداری اور شریف دور میں ملک اپنے زور بازو پر چل رہا تھا۔ اس باری فرق یہ ہے کہ آپ کا وزیر اعظم ہینڈسم بھی ہے۔نیز پوری دنیا کی نگاہیں اس پر ہیں۔
45408443_1390548707746369_1706255438569275392_n.jpg
 

جاسم محمد

محفلین
یہ خاصا رسمی دورہ ثابت ہوا۔پاک چین تعلقات کے پس منظر میں اس کی اچھی خاصی اہمیت ہونی چاہیے تھی۔
58-D9-E3-C6-1218-41-EC-8526-DB2-A7-C1-B2373.jpg

چین نے 15 ارب ڈالر کی سالانہ پاک-چین تجارت مقامی کرنسی میں کرنے کی حامی بھر لی ہے۔ اس کا مطلب پاکستان کے ڈالر زخائر پر جو مسلسل دباؤ تھا، وہ کم ہو گیا ہے۔
 

ربیع م

محفلین
58-D9-E3-C6-1218-41-EC-8526-DB2-A7-C1-B2373.jpg

چین نے 15 ارب ڈالر کی سالانہ پاک-چین تجارت مقامی کرنسی میں کرنے کی حامی بھر لی ہے۔ اس کا مطلب پاکستان کے ڈالر زخائر پر جو مسلسل دباؤ تھا، وہ کم ہو گیا ہے۔
مقامی کرنسی میں تجارت کرنے کا معاہدہ تو سنا ہے پہلے سے ہی تھا
 

جاسم محمد

محفلین
مقامی کرنسی میں تجارت کرنے کا معاہدہ تو سنا ہے پہلے سے ہی تھا
جی شریف دور میں آئیڈیا دیا گیا تھا۔ اب معاہدہ کر لیا گیا ہے۔ کل وزیر خزانہ اسد عمر کی پریس کانفرنس کے مطابق پاکستان کو جو بیلنس کریڈٹ پےمنٹ کے مسائل تھے۔ وہ دورہ چین کے بعد ختم ہو گئے ہیں۔
پاکستان فوری معاشی بحران سے نکل چکا، وزیر خزانہ
 
آخری تدوین:
Top