پاکستان بدستور ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں موجود

جاسم محمد

محفلین

ویب ڈیسک 25 جون 2021

60d5d0725f10e.jpg

-فوٹو: ڈان نیوز

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس(ایف اے ٹی ایف) کے صدر نے کہا کہ مختلف ممالک سے متعلق معاملات پر بات کی گئی اور گھانا کو گرے لسٹ سے ہٹا دیا گیا ہے جبکہ پاکستان بدستور گرے لسٹ میں رہے گا۔

ایف اے ٹی ایف کے صدر نے پریس کانفرنسمیں کہا کہ اجلاس میں کئی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ گھانا نے گرے لسٹ کے حوالے بہتر کام کیا ہے اور اس کو گرے لسٹ سے ہٹا دیا گیا ہے.

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بدستور نگرانی میں رہے گا، پاکستانی حکومت نے انسداد دہشت گردی فنانسگ نظام کو مضبوط اور مؤثر بنانے کے لیے بہتر کام کیا ہے۔

صدر ایف اے ٹی ایف نے کہا کہ پاکستان نے 27 میں سے 26 نکات پر کام کیا ہے تاہم ایک پوائنٹ پر کام کرنا ضروری ہے۔
 
سید رافع

محفلین
اس پر کچھ لوگوں کا موقف سامنے آیا ہے۔

FATF کا اجلاس شروع اور اجلاس قبل پچھلے دو ہفتوں میں تحریک لبیک کی مرکزی مجلس شوریٰ کے تین اہم ارکان علامہ فاروق الحسن انجینئر علوی اور آج مفتی غلام غوث بغدادی بھی گرفتار کرلیے گئے جبکہ علامہ سعد حسین رضوی اور 26 ہزار سے زائد کارکنان ڈھائی ماہ سے گرفتار ہیں ایسا لگ رہا ہے کہ عمرانی حکومت FATF سے کلیئر ہونے کے لیے لبیک والوں کو گرفتار کر کے اپنے یہودی آقاؤں کو یہ دکھارہی ہے کہ ہم نے آپ کے دشمنوں کو بند کردیا ہے اب ہمیں بھیک دینا شروع کر دی جائے۔

آج شاہ محمود قریشی نے بیان دیا کہ ہم FATF کی 26 شرائط پوری کرچکے ہیں اور 27 ویں بھی پوری کر دیں گے یعنی 295C میں تبدیلی۔ ہم اس کی بھرپور مزمت کرتے ہیں۔ ہم حکمرانوں کو بتانا چاہتے ہیں جو مرضی کر لو لیکن 295C میں تبدیلی ہرگز نہیں ہونے دینگے۔
 
آخری تدوین:

اس قانون کا ایف اے ٹی ایف سے کوئی تعلق نہیں۔ وہ منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی فائننسنگ پکڑتی ہے۔
 
زیک

مسافر
اتنی تو پاکستان میں وزیرِ اعظم کی نہیں مانی جاتی۔ :)

ڈکٹیشن لینے کی بھی کوئی حد ہوتی ہے۔
آرمی چیف کے ہوتے ہوئے تو پاکستانی وزیراعظم کی کم ہی مانی جاتی ہے۔

جب شاہ محمود قریشی کا بیان آیا تھا واضح ہو گیا تھا کہ پاکستان گرے لسٹ ہی پر رہے گا۔ تمام پاکستانیوں کو تین سال مبارک ہوں۔
 
ویسے ایف اے ٹی ایف کا یہ معاملہ شروع سے ہی محض بازو مروڑنے کا سیاسی حربہ تھا، جس کا میرٹ سے کوئی تعلق نہیں ... اگر میرٹ سے کوئی تعلق ہوتا عرب امارات جیسے ممالک ان فہرستوں میں سر فہرست ہوتے جہاں دنیا بھر سے کالا دھن سفید کرنے کے لیے لایا جاتا ہے ... ایک اندازے کے مطابق صرف سوڈان سے سالانہ 700 ملین سے ایک ارب ڈالر مالیت سونا دبئی اسمگل ہوتا ہے!
میں تو اس معاملے میں گزشتہ و موجودہ، دونوں حکومتوں کو ہی قصوروار نہیں سمجھتا ... جب تک ان قوتوں کے سیاسی عزائم پورے نہیں ہوں گے، یہ معاملے کو ایسے ہی لٹکاتے رہیں گے.
 
پاکستان کا منی لانڈرنگ اور دہشت گردی (جہاد) کیلئے چندہ اکٹھا کرنے کے حوالہ سے ٹریک ریکارڈ بہت خراب رہا ہے۔ ایف اے ٹی ایف والے چاہتے ہیں کہ پاکستان قانون سازی کے علاوہ عملی اقدامات بھی کرے۔ تاکہ نظر آئے کہ ملک اس حوالہ سے اب سنجیدہ ہو چکا ہے۔ دیکھتے ہیں کچھ ماہ بعد کیا صورتحال ہوتی ہے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
آج شاہ محمود قریشی نے بیان دیا کہ ہم FATF کی 26 شرائط پوری کرچکے ہیں اور 27 ویں بھی پوری کر دیں گے یعنی 295C میں تبدیلی۔ ہم اس کی بھرپور مزمت کرتے ہیں۔ ہم حکمرانوں کو بتانا چاہتے ہیں جو مرضی کر لو لیکن 295C میں تبدیلی ہرگز نہیں ہونے دینگے۔
295C سے آپ کی محبت اپنی جگہ پر اور ہمارے بھی سر آنکھوں پر، لیکن ان کو "جو مرضی کر لو" کی اجازت مت دیں، آپ کو شاید علم نہیں کہ آپ کا واسطہ "یہودیوں کے ایجنٹوں" سے ہے، ایسی اجازت مرحمت فرمائیں کے تو وہ 295C کو چھوڑ کر کہیں قرآن حدیث ہی کو نہ بدل دیں، یہودیوں اور ان کے ایجنٹوں کا کیا بھروسہ! ع ۔ خود بدلتے نہیں قرآں کو بدل دیتے ہیں۔ گویا آپ بھی کمال ہی کرتے ہیں!
 
کیونکہ بعض باتیں سماعتوں پر ناگوار گزرتیں ہیں سو پیشگی معذرت کے ساتھ انکے ایک بڑے مرحوم کا قول نقل کرتا ہوں۔ ہم انگریزوں سے نہیں ڈرے تو انکے کتے نہلانے والوں سے کیا ڈریں گے۔ یہ کچھ الگ ہی مزاج کے لوگ ہیں۔

برصغیر کے علماء نے جنگ و جدل کا میدان اور انگریز سے پنجہ آزمائی ہمیشہ جاری رکھی۔ دیکھیں یہ حنفی علماء اب کیا رنگ دکھاتے ہیں۔ فی الوقت تو مفتی منیب و تقی نے ایسے معاملات کو پارلیمان پر چھوڑ دیا ہے۔
 
محمداحمد

لائبریرین
ویسے ایف اے ٹی ایف کا یہ معاملہ شروع سے ہی محض بازو مروڑنے کا سیاسی حربہ تھا، جس کا میرٹ سے کوئی تعلق نہیں
صد فی اتفاق!

میں تو اس معاملے میں گزشتہ و موجودہ، دونوں حکومتوں کو ہی قصوروار نہیں سمجھتا ... جب تک ان قوتوں کے سیاسی عزائم پورے نہیں ہوں گے، یہ معاملے کو ایسے ہی لٹکاتے رہیں گے.

یہی بات ہے۔
 
دلچسپ!
 
Top