پاکستان بمقابلہ انگلینڈ :اوول ٹیسٹ

پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمز چوتھے اور آخری ٹیسٹ میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہونے کے لئے واپس لندن پہنچ چکی ہیں۔
جہاں اوول کرکٹ گراؤنڈ کے مقام پر وہ سیریز کا آخری میچ کھیلیں گی۔
انگلینڈ کو سیریز میں 2-1 سے ناقابل شکست برتری حاصل ہے۔
پاکستان نے لندن (لارڈز) میں میچ جیتا جبکہ انگلینڈ نے مانچسٹر اور برمنگھم میں کامیابی حاصل کی
اب جب آخری میچ بھی لندن میں ہے تو امید کیجاتی ہے پاکستان دوبارہ فتح حاصل کرکے سیریز برابر کر دے گا۔
 
اوول سے پاکستان کی ملی جلی يادیں ہیں۔۔ انگلینڈ سے پہلا ٹیسٹ بھی یہیں جیتا۔۔۔ اور انضی بھائی والا کارنامہ بھی اسی تاریخی میدان میں پیش آیا۔ بہت اچھا گراؤنڈ ہے۔
 

حسیب

محفلین
اوول میں پاکستان نے نو میں سے چار میچ جیتے، دو ڈرا کیے اور تین ہارے ہیں.
ان تین ہارے میچوں میں سے ایک انضمام والا بھی ہے. جو آئی سی سی نے پہلے انگلینڈ کو جتوایا پھر ڈرا کیا اور پھر جتوایا
:):)
یعنی اصل میں پاکستان یہاں دو میچ ہی ہارا ہے. اور وہ بھی 1967 کی بات ہے
 

حسیب

محفلین
میرے خیال میں ٹیم میں یہ تبدیلیاں ہونی چاہیں
حفیظ کی جگہ افتخار
یونس یا اسد میں سے کسی ایک کی جگہ رضوان
اور یاسر کی جگہ عمران خان
 

حسیب

محفلین
فی الحال تو یہ ممکن نہیں لیکن اگلی سیریز میں عماد وسیم کو آل راؤنڈر کے طور پر موقع دینا چاہیے
عماد فرسٹ کلاس کرکٹ میں اکیالیس کی اوسط سے ساڑھے پینتیس ہزار سکور اور اکتیس کی اوسط سے ایک سو تہتر وکٹیں لے چکا ہے
 
اظہرعلی
سمیع اسلم
یونس خان
مصباح الحق
رضوان خان
سرفراز احمد
عمران خان جونیئر
محمد عامر
یاسر شاہ
سہیل خان
اور
وہاب ریاض

ٹیسٹ میچ کے لئے پانچ بالرز کھلانا ضروری ہوتا پاکستان نے پہلے دو میچوں میں تین فاسٹ بالرز کھلائے اور تینوں بائیں ہاتھ سے بالنگ کروانے والے
انہیں بالنگ کمبینیشن میں بھی دائیں ، بائیں رکھنا چاہئے بیٹسمن کو سنبھلنے میں مشکل پیش آتی ہے
 

حسیب

محفلین
اظہرعلی
سمیع اسلم
یونس خان
مصباح الحق
رضوان خان
سرفراز احمد
عمران خان جونیئر
محمد عامر
یاسر شاہ
سہیل خان
اور
وہاب ریاض

ٹیسٹ میچ کے لئے پانچ بالرز کھلانا ضروری ہوتا پاکستان نے پہلے دو میچوں میں تین فاسٹ بالرز کھلائے اور تینوں بائیں ہاتھ سے بالنگ کروانے والے
انہیں بالنگ کمبینیشن میں بھی دائیں ، بائیں رکھنا چاہئے بیٹسمن کو سنبھلنے میں مشکل پیش آتی ہے
پاکستان کی بیٹنگ ایسی نہیں ہے کہ پانچ بولرز کھیلائے جائیں
 
پاکستان کے نمبر ایک بننے کے لئے ہمیشہ کی طرح چوں چاں چنانچہ والا چکر شروع ہو چکا۔تو کرک انفو کے توسچط سے اس گھن چکر کا گول چکر کچھ یوں ہے۔
Pakistan: They have to win the Oval Test and hope India don't beat West Indies by a margin bigger than 2-0 and Australia don't win the Colombo Test.

اسکے علاوہ آپ یہ بھی کہہ سکتے ہیں کہ آپ کے محلے کی پھپھے کٹنی مائی اپنی حرکتوں سے باز آ جائے۔ آپکی پھپھو اور والدہ ماجدہ میں صلح صفائی ہو جائے وغیرہ وغیرہ
 
انگلینڈ کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
انگلینڈ کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں
پاکستان کی ٹیم میں 2 تبدیلیاں
حفیظ کی جگہ افتخار
راحت کی جگہ وہاب
 

Muhammad Ikram

محفلین
وہاب ریاض ایک بیمار قسم کا کمزور صحت کا مالک کھلاڑی ہے جس میں اتنا دم نہیں کہ بیٹسمین کو بہ زورِ بازو آوٹ کرے۔۔۔۔
 
Top