پاکستان بمقابلہ انگلینڈ :اوول ٹیسٹ

Muhammad Ikram

محفلین
آپ جس پروفیشنل ازم کی بات کرتے ہیں اس کی سب سے زیادہ تو آپ کے پسندیدہ شعیب اختر کو ضرورت تھی
شعیب اختر اپنی طاقت کے بل بوتے پر محالفین کو پچھاڑا کرتے تھے۔۔۔۔۔اُس کا فلس پوائنٹ اس کی حیوانی طاقت تھی جس سے سچن اور ڈراوڈ جیسوں کو ڈر لگتا تھا۔۔۔۔ ٹیل اینڈروں کی کیا مجال کہ 2ڈبلیوز اور بروٹ فورس کے سامنے کھڑے رہتے۔۔۔۔۔۔۔آج اگر شعیب ہوتا تو معین علی کی کیا مجال کہ سنچری سکور کرتا ۔۔۔۔۔ ہمارے فاسٹ باولروں میں دم کی کمی ہے۔
 
یاز

محفلین
پاکستان اور ٹیسٹ چمپئین کے ٹائٹل کے درمیان اب محض کولمبو اور ٹرینیڈاڈ ٹیسٹ کے نتائج کا فاصلہ رہ گیا ہے۔
پاکستان کو نمبر ون کے لئے اب لنکا کے میچ جیتنے یا ڈرا
اور کالی آندھی کے ڈرا کرنے کا انتظار کرنا ہے۔
پاکستان پائندہ باد!!!!

صرف انڈیا کا نہ جیتنا ہی کافی ہو گا۔ آسٹریلیا اگر کولمبو ٹیسٹ جیت بھی جائے تو پاکستان اوپر ہی رہے گا۔
 
حسیب

محفلین
آج اگر شعیب ہوتا تو معین علی کی کیا مجال کہ سنچری سکور کرتا
آپ تو یہ بات تب کہتے اگر شعیب کے ہوتے ہوئے پاکستان کے خلاف کوئی سنچری یا ڈبل سنچری نہ بنی ہوتی:sneaky::sneaky:
ٹیل اینڈروں کی کیا مجال کہ 2ڈبلیوز اور بروٹ فورس کے سامنے کھڑے رہتے
ذرا چیک کریں کہ ٹیسٹ میں 9 ویں وکٹ کی شراکت داری کا ورلڈ ریکارڈ کس ٹیم کے خلاف ہے اور اس وقت کون کون سے بولر تھے اور دسویں نمبر پہ آنے والے کھلاڑی نے کتنا سکور بنایا:lol::lol:
شعیب اختر اپنی طاقت کے بل بوتے پر محالفین کو پچھاڑا کرتے تھے۔۔۔۔۔اُس کا فلس پوائنٹ اس کی حیوانی طاقت تھی جس سے سچن اور ڈراوڈ جیسوں کو ڈر لگتا تھا
زیادہ پرانی بات نہیں ہے کہ وسیم اکرم نے ایک شو میں بتایا تھا کہ جب 2003 کے ورلڈ کپ میں سہواگ نے شعیب کو چھکا مارا تو شعیب نے بولنگ سے ہی انکار کر دیا اسے سمجھا بجھا کر وہ اوور مکمل کرنے پہ راضی کیا

ہمارے فاسٹ باولروں میں دم کی کمی ہے۔
1995 سے لے کر 2010 تک پاکستان آسٹریلیا کے خلاف ایک ٹیسٹ بھی نہیں جیت پایا ۔ 2010 میں "دم میں کمی والے" بولروں نے ہی 15 سال بعد آسٹریلیا کے خلاف میچ جیت کر دکھایا اور پھر 2014 میں 20 سال بعد سیریز بھی جیت کر دکھائی۔ پاکستان نے جنوبی افریقہ میں پہلی سیریز کی فتح 2013 میں انہی "دم میں کمی والے" بولروں کے ساتھ حاصل کی:callme::callme:
 
حسیب

محفلین
صرف انڈیا کا نہ جیتنا ہی کافی ہو گا۔ آسٹریلیا اگر کولمبو ٹیسٹ جیت بھی جائے تو پاکستان اوپر ہی رہے گا۔
کل والا میچ ختم ہونے سے پہلے میں نے چیک کیا تھا تو کولمبو ٹیسٹ جیتنے کی صورت میں آسٹریلیا اعشاریہ کے فرق سے ساتھ پاکستان سے اوپر تھا۔ اور ابھی چیک کریں تو اعشاریہ کے فرق کے ساتھ نیچے آتا ہے۔ ضرور دال میں کچھ کالا ہے:lol::lol:
 
حسیب

محفلین
شعیب اختر اپنی طاقت کے بل بوتے پر محالفین کو پچھاڑا کرتے تھے۔۔۔۔۔اُس کا فلس پوائنٹ اس کی حیوانی طاقت تھی جس سے سچن اور ڈراوڈ جیسوں کو ڈر لگتا تھا۔۔۔۔ ٹیل اینڈروں کی کیا مجال کہ 2ڈبلیوز اور بروٹ فورس کے سامنے کھڑے رہتے۔۔۔۔۔۔۔آج اگر شعیب ہوتا تو معین علی کی کیا مجال کہ سنچری سکور کرتا ۔۔۔۔۔ ہمارے فاسٹ باولروں میں دم کی کمی ہے۔
ویسے میرے خیال میں پرانے بولرز کا موجودہ دور کے بولرز سے موازنہ نہیں بنتا
ٹی ٹوئنٹی کرکٹ بالخصوص لیگز کے آنے سے کرکٹ بہت تیز ہو چکی ہے. فلیٹ پچوں اور موٹے سائز کے بیٹ ہونے کی وجہ سے اب بولروں کے لیے مشکلات بڑھ گئی ہیں
ٹو ڈبلیوز نے اپنی ساری کرکٹ اور شعیب نے اپنی زیادہ تر ٹی ٹوئنٹی سے پہلے کھیلی تھی اس لیے انہیں اس صورتحال سے نہیں گزرنا پڑا. شعیب نے جو چند میچ ٹی ٹوئنٹی آنے کے بعد کھیلے ہیں ان میں جس طرح اس کی دھلائی ہوتی رہی ہے وہ بتانے کی ضرورت نہیں
 
حسیب بھائی پوری سیریز میں اس بحث سے ضبط کی کوشش کرتا رہا۔ لیکن آخرکار آپ نے پٹاری کھول ہی لی;)۔
 
Muhammad Ikram

محفلین
ویسے میرے خیال میں پرانے بولرز کا موجودہ دور کے بولرز سے موازنہ نہیں بنتا
ٹی ٹوئنٹی کرکٹ بالخصوص لیگز کے آنے سے کرکٹ بہت تیز ہو چکی ہے. فلیٹ پچوں اور موٹے سائز کے بیٹ ہونے کی وجہ سے اب بولروں کے لیے مشکلات بڑھ گئی ہیں
ٹو ڈبلیوز نے اپنی ساری کرکٹ اور شعیب نے اپنی زیادہ تر ٹی ٹوئنٹی سے پہلے کھیلی تھی اس لیے انہیں اس صورتحال سے نہیں گزرنا پڑا. شعیب نے جو چند میچ ٹی ٹوئنٹی آنے کے بعد کھیلے ہیں ان میں جس طرح اس کی دھلائی ہوتی رہی ہے وہ بتانے کی ضرورت نہیں
ادھر ٹی 20 کی بات نہیں ہورہی۔۔۔۔۔ٹیسٹ کرکٹ کی ہورہی ہے۔۔۔۔۔
 
Muhammad Ikram

محفلین
یونس خان میرے فیورٹ کھلاڑی۔۔۔۔ اپنے دور کے شاید سب سے بہترین کھلاڑی ہیں۔۔۔ خوبصورت انداز، سپورٹس میں سپرٹ اور تحمل۔۔۔۔ پیور کرکٹ جنٹل مین۔۔۔
ویسے غلط نہ ہوگا اگر انہیں اس دور کا ڈان بریڈ مین کہا جائے۔۔۔۔۔۔۔۔:):):)
100٪ صحیح۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
Muhammad Ikram

محفلین
حسیب بھائی آپ بات کو کہیں اور لے جا رہے ہوں۔۔۔۔ایک آدھ میچ میں اگر کوئی پرفارم نہ کرے تو کوئی بات نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔ ان 4 ٹیسٹ میچز میں عامر۔۔۔راحت۔۔۔وہاب کی کارکردگی کیا ہے؟
کیا آپ مطمن ہو؟ یہ کھلاڑی اگر تھوڑا سپیڈ سے باولنگ کریں تو ان فٹ ہوجاتے ہیں۔۔۔۔۔۔ سپیڈ نہ ہو تو بہتر ہے کہ بندہ سپن باولنگ کرے۔۔۔۔۔
 
آپ بتا سکتے ہیں کہ عامر کی بالز پر کتنے کیچ ڈراپ ہوئے؟
وہاب نے اس میچ میں بہت اچھی باؤلنگ کی ہے۔ راحت نے بھی پہلے میچ میں اچھی باؤلنگ کی تھی۔ ایسی صورت حال ہر کھلاڑی پر آتی ہے کہ وہ پرفارم نہیں کر پاتا۔
آپ صرف وکٹ کاؤنٹ پر باؤلنگ پرفارمنس کو دیکھ رہے ہیں۔
 
حسیب

محفلین
حسیب بھائی آپ بات کو کہیں اور لے جا رہے ہوں۔۔۔۔ایک آدھ میچ میں اگر کوئی پرفارم نہ کرے تو کوئی بات نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔ ان 4 ٹیسٹ میچز میں عامر۔۔۔راحت۔۔۔وہاب کی کارکردگی کیا ہے؟
کیا آپ مطمن ہو؟
جی بالکل
ٹیسٹ میچ جیتنے کے لیے مخالف ٹیم کے بیس کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنا پڑتا ہے اور ان بولرز نے دو ٹیسٹ جتوائے ہیں۔ اس کا مطلب یہی ہوا کہ انہوں نے کارکردگی دکھائی ہے تو انگلینڈ کی بیس بیس وکٹیں گریں
یہ کھلاڑی اگر تھوڑا سپیڈ سے باولنگ کریں تو ان فٹ ہوجاتے ہیں۔۔۔۔۔۔ سپیڈ نہ ہو تو بہتر ہے کہ بندہ سپن باولنگ کرے۔۔۔۔۔
سپیڈ ہی سب کچھ نہیں ہوتی۔ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے فاسٹ بولر کی سپیڈ چیک کر لیں ۔

اگر صرف سپیڈ کو ہی دیکھنا ہے تو سمیع کو لے آنا چاہیے ابھی بھی اس کی کافی اچھی سپیڈ ہے
 
ویسے انتہائی معذرت کے ساتھ بحث میں مخل ہوتے ہوئے۔۔۔۔
یہ تقابل کرنا کیا بہت ضروری ہے۔۔۔؟؟ اللہ نے ہر شخص کو الگ الگ صلاحتیں دی ہیں۔۔۔۔ کرکٹنگ سٹائل میں بتدریج تبدیلی آئی ہے۔ حتی کہ اب تو گوروں نے بھی کلاسیکل انداز سے کھیلنا چھوڑ دیا ہے۔ لہذا تقابل بنتا نہیں ہے۔۔۔۔ ہر کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کے مطابق، اپنے دور، حالات اور کرکٹنگ سٹائل میں کھیلتا ہے۔
 
محمداحمد

لائبریرین
ویسے وہاب ریاض کا جو نقشہ اکرام بھائی نے کھینچا تھا وہ بہت پُر لطف تھا۔ :) :)

کسی کرکٹر کے بارے میں ایسی رائے کبھی نہیں سُنی۔ :)
 
محمداحمد

لائبریرین
ویسے انتہائی معذرت کے ساتھ بحث میں مخل ہوتے ہوئے۔۔۔۔
یہ تقابل کرنا کیا بہت ضروری ہے۔۔۔؟؟ اللہ نے ہر شخص کو الگ الگ صلاحتیں دی ہیں۔۔۔۔ کرکٹنگ سٹائل میں بتدریج تبدیلی آئی ہے۔ حتی کہ اب تو گوروں نے بھی کلاسیکل انداز سے کھیلنا چھوڑ دیا ہے۔ لہذا تقابل بنتا نہیں ہے۔۔۔۔ ہر کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کے مطابق، اپنے دور، حالات اور کرکٹنگ سٹائل میں کھیلتا ہے۔

یہ تقابل ضروری اس لئے ہے کہ جانے انجانے میں پوری سیریز میں یہ تقابل ہوتا رہا ہے۔ اچھی بات ہے کہ ایک دفعہ بیٹھ کر مسائل حل کر لیے جائیں۔ :) :) :)
 
Top