الف نظامی
لائبریرین
ریلوے انجنوں کی افتتاحی تقریب کے موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے کو پانچ سو انجن چاہئیں چند روز میں 23 انجنوں کی پہلی کھیپ پہنچ جائے گی۔
کراچی میں چین سے درآمد کئے جانے والے 9 ریلوے انجنوں کی افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا چین سے آنے والے انجن چینی کمپنی نے امریکی کمپنی کے تعاون سے تیار کئے ہیں۔
اس حوالے سے چینی اور امریکی ماہرین کو پاکستان بلا کر بات چیت کی تھی کسی قسم کے نقص نہ ہونے کی یقین دہانی پر معاہدہ کیا گیا ہے۔ ڈیڑھ سو افسر اور اہلکاروں کو تربیت کے لئے چین بھیجا ہے۔ یہ انجن پاکستان ریلویز کے لئے لائف لائن ہیں۔ ریلوے کو پانچ سو انجن چاہئیں چند روز میں 23 انجنوں کی پہلی کھیپ پہنچ جائے گی۔