پاکستان زندہ باد

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
پاکستان زندہ باد
اپنا ، اپنا انداز ہوتا ہے۔ اسی طرح میرا بھی ایک اندازہے یا بن گیا ہے۔ جب میں پاکستان میں تھا تو اکثر دوسرے شہروں کا سفر کرتا تھا۔ میں پاکستان کے کچھ شہروں کا سفر کر چکا ہوں جس میں زیادہ سفر ، کوہاٹ ، ہنگو ، نوشہرہ، مظفرآباد، لاہور ، جہلم، سرائے عالم گیر، فتح جنگ، اور اس طرح کے بہت سے علاوہ میں سفر کر چکا ہوں۔ جب میں راولپنڈی سے باہر جاتا تھا تو وہاں کے لوگ مجھ سے پوچھتے تھے کہ تم کہاں سے ہو ۔ تو میں راولپنڈی کا بتاتا تھا ۔ لیکن جب سے میں ابوظہبی آیا ہوں تو مجھ سے پوچھا جاتا ہے تم کون سے ملک سے ہو۔ تو میں خوشی سے بتاتا ہوں پاکستان سے۔ صرف اتنا ہی نہیں بلکے میں کہتا ہوں پاکستان زندہ باد سے ہوں۔ سب حیران ہو کر مجھے دیکھتے ہیں۔ یوں بہت سارے لوگوں سے ملاقات ہوئی کیوں کہ میرا کام ہی ایسا ہے۔ ہر کسی کا واسطہ پڑتا ہے۔ اسی طرح کل ایک ہندوستانی سے ملاقات ہوئی ۔ اس نے مجھ سے پوچھا کہ تم کہاں سے ہو تو میں نے کہا پاکستان زندہ باد ۔ وہ بہت حیران ہوا اور زور سے ہنسا۔ حیران ہونے پر تو میں کچھ نا بولا کیوں کہ مجھے پتہ تھا ایسا سن کر حیران ہی ہو گا۔ لیکن ہنسنا مجھے اچھا نہیں لگا ۔ میں ان اس سے پوچھا کہ آپ کہاں سے ہو۔ تو کہنے لگا ہندوستان زندہ باد۔ میں نے کہا اچھا تو یہ تھی تمہارے ہنسنے کی وجہ۔ جب مجھے پتہ چلا کہ وہ ہندوستانی ہے۔ تو میں نے اپنا لہجہ میٹھا کر لیا اور اچھے اخلاص کے ساتھ پیش ہوا۔ کیوں کے جب پاکستان سے نکلا تھا تو یہی سوچا تھا مجھے جو کچھ مرضی کہا جائے لیکن ایک پاکستانی کو کوئی کچھ ناکہہ سکے۔ پھر کیا ہوا اس کے ساتھ 20 منٹ تک بات ہوئی اور جاتے وقت اس کا لہجہ بھی بدل چکا تھا ۔ وہ طنز جو اس نے مجھ پر ہنس کر کیا تھا ۔ اور اس کے بدلے میں میرے طرف سے اچھا اخلاق اور اچھی گفتگو سنے کے بعد جاتے وقت وہ مجھے کہہ گیا تھا ۔ تم کو اس بات کا حق ہے کہ تم کہہ سکو ْ پاکستان زندہ بادْ
 

شمشاد

لائبریرین
ہر پاکستانی دوسرے ملک میں پاکستان کا سفیر ہوتا ہے۔
خرم آپ نے بہت اچھی سفارت کی ہے۔ ہر پاکستانی کو ایسا ہی ہونا چاہیے۔
 

بلال

محفلین
ہر پاکستانی دوسرے ملک میں پاکستان کا سفیر ہوتا ہے۔
خرم آپ نے بہت اچھی سفارت کی ہے۔ ہر پاکستانی کو ایسا ہی ہونا چاہیے۔

بالکل شمشاد بھائی آپ نے ٹھیک فرمایا۔۔۔ اگر ایسے ہی ہمارے پاکستانی بھائی اچھی سفارت ادا کریں تو یقینا ایک دن دنیا یہ جان جائے گی کہ پاکستانی ایک اچھی قوم ہیں۔۔۔
باقی خرم بھائی بڑا اچھا لگا کہ آپ نے اچھی سفارت پیش کی۔۔۔
 

arifkarim

معطل
بالکل شمشاد بھائی آپ نے ٹھیک فرمایا۔۔۔ اگر ایسے ہی ہمارے پاکستانی بھائی اچھی سفارت ادا کریں تو یقینا ایک دن دنیا یہ جان جائے گی کہ پاکستانی ایک اچھی قوم ہیں۔۔۔
باقی خرم بھائی بڑا اچھا لگا کہ آپ نے اچھی سفارت پیش کی۔۔۔

پاکستان اور پاکستانی ایک بہترین قوم ہے۔ بس سادگی و حالات کی مجبوری نے "ایسا" بنا دیا ہے:)
 

AHsadiqi

محفلین
واقعا خرم دل خوش ہو گیا آپ کی تحریر پڑھ کر آپ نے اپنا ایک پاکستانی ہونے کا فریضہ ادا کردیا پاکستان زندہ باد ہے اور ہمیشہ زندہ باد رہے گا دشمن لاکھ کوشش کر لے
 

وجی

لائبریرین
بہت خوب خرم صاحب
ایسا ہوتا رہے گا یہاں کچھ کڑوے لوگ بھی ملیں گے کچھ اچھے بھی
اور یہ ضروری نہیں اچھے لوگ صرف پاکستان سے ہی ملیں
 

عسکری

معطل
اور ہم جو سفارت کاری کر کر کے مرنے والے ہو چکے ہمارا کیا کوئی حق نہیں۔بھائی جی پاکستان زندہ باد تھا زندہ باد ہے اور زندہ باد رہے گا قیامت تک
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
آپ سب کا بہت شکریہ
شکریہ ہے خرم تم نے بھی کوئی اچھا کام کیا جس کی وجہ سے سب شاباش دے رہے ہیں

ایک بار پھر سب کا شکریہ
 

شکاری

محفلین
خرم تحریر کے آخر میں اپنے بلاگ کا ایڈریس بھی دینا تھا تاکہ لوگوں کو پتا تو چلتا اس بندے کا کوئی بلاگ بھی ہے۔
تم نے کامیاب سفارت کی ہے۔ بہت خوب
 
Top