پاکستان سری لنکا میں

شمشاد

لائبریرین
کیا مطلب ہے آپ کا بندے غلط ہیں؟ چھ انڈے لے آئے ہیں، کوئی اور ہے ایسا جو اکٹھے چھ انڈے لے آئے۔
 

افلاطون

محفلین
بھیا جی! صرف انڈے ہی نہیں، یہ تو پوری کی پوری بطخیں اٹھا لائے ہیں اور بطخیں بھی وہ جو گندے انڈے دیتی ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
بطخیں تو اپنی ہی ہیں، اب وہ گندے پانی میں پلتی ہیں تو اس میں سری لنکا کا کیا قصور۔
 

محمداحمد

لائبریرین
عجیب بات ہے۔ ویسے کل کا میچ ہارنا تو سو فی صد نا اہلی کی ہی بات ہے۔

پریرا کی چار گیندوں پر آؤٹ ہونے والے چاروں کھلاڑی پاکستان کے بہترین بیٹسمین گردانے جاتے ہیں، اگر یہ آخری کھلاڑی ہوتے تو پھر بھی بات سمجھ میں آتی۔
 

شمشاد

لائبریرین
آج پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ایک روزہ بین الاقوامی پانچ میچوں کی سیریز کا پانچواں اور آخری میچ کولمبو میں کھیلا جائے گا۔

سری لنکا کو 2-1 کی برتری حاصل ہے۔

سری لنکا کی ٹیم نے ایک تبدیلی کی ہے کہ Jeevan Mendis کی جگہ Sjaeewa Weerakoon کو لایا گیا ہے۔

جبکہ پاکستانی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ سعید اجمل کی جگہ محمد سمیع کو اور یونس خان کی جگہ عمران فرحت کو لایا گیا ہے۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
عمران فرحت اور محمد حفیظ نے اوپننگ کی۔

اس وقت 5 اوور ہو چکے ہیں اور 19 اسکور بغیر کسی نقصان کے۔
 

شمشاد

لائبریرین
محمد حفیظ ایکبار پھر ناکام۔ 13 گیندوں پر 6 اسکور بنا کر بولڈ ہو گئے۔

پاکستان

9 اوور

39 اسکور

ایک آؤٹ
 

شمشاد

لائبریرین
پاکستان

16 اوور

70 اسکور

ایک آؤٹ

عمران فرحت کی 9 چوکوں کی مدد سے 56 گیندوں پر نصف سنچری مکمل۔
 
Top