پاکستان عام انتخابات 2018ء ٭ تبصرے، صورتحال، نتائج

جاسم محمد

محفلین
خلیل پائن غالباً اس جانب اشارہ کر رہے تھے-

FB_IMG_1532934608341.jpg
حوالہ؟ سی این این، بی بی سی، گارڈین، واشنگٹن پوسٹ، نیویارک ٹائمز اور دیگر معروف اخبارات عمران خان کو فوج اور دقیانوسی مذہبی قوتوں کا مہرہ کہتے ہیں
 
اگر یہ خبر سچ ہے تو خوش آئند ہے!

38032716_10204898697584140_6610253615447670784_n.jpg
جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس کے بعد امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی پریس کانفرنس

◙ اداروں کی مداخلت اور انتخابی عمل میں دھاندلیوں کی وجہ سے انتخابی نتائج پر تحفظات ہیں
◙ اس کے باوجود جمہوری عمل کے تسلسل کے لئے جماعت اسلامی پارلیمنٹ کا بائیکاٹ نہیں کرے گی
◙ ہم پارلیمنٹ کے اندر اور باہر اپنا کردار ادا کریں گے اور انتخابی بے ضابطگیوں اور دھاندلی کو بے نقاب کرنے کے لئے تمام قانونی اور آئینی ذرائع بروئے کار لائیں گے۔
◙ تمام مثبت اقدامات میں حکومت کا ساتھ دیں گے ، مخالفت برائے مخالفت کی سیاست نہیں کریں گے
◙ تاہم حکومت کے کسی بھی عوام دشمن ، غیر جمہوری ، اسلام دشمن اقدام کی ڈٹ کر مخالفت کریں گے
◙ جماعت اسلامی نے کرپشن کے خلاف مہم چلائی تھی اور اسی کے تسلسل میں تحریک انصاف کی حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ سیاسی ، غیر سیاسی، سرکاری غیر سرکاری افراد نے جو بھی کرپشن کی ہے ان سب کا بے لاگ احتساب کیا جائے
◙ الیکشن میں بے ضابطگیوں اور دھاندلی کے الزامات کی تحقیق کے لئے کمیشن تشکیل دیا جائے اور تمام جماعتوں کو موقع دیا جائے کہ وہ اپنے تحفظات پیش کریں اور ان تحفظات کو دور کیا جائے
◙ مستقبل کے مزید لائحہ عمل کے لئے مرکزی شوریٰ اور تمام صوبائی شوریٰ جات کے اجلاس طلب کیے گئے ہیں
 

الف نظامی

لائبریرین
ہم اسی صورت آزاد ملک کہلا سکتے ہیں جب پاکستانی سیاست پر بیرونی لابیوں کا اثر ختم ہو۔
نوجوان جذباتی طبقہ عمران خان سے بے پناہ عقیدت رکھتا ہے لیکن اس حقیقت سے بے خبر ہے کہ بیرونی لابیوں نے عمران خان کے گرد سیکولر لوگوں کا گھیرا بننے کے لیے کس قدر انوسٹمنٹ کی ہے۔
نوجوانو!
عمران خان کا ساتھ اس وقت تک دو جب تک ریاست مدینہ کے قیام کی طرف سفر کرتا رہے۔
جونہی اس کی پالیسیاں اسلامی جمہوریہ سے سیکولر جمہوریہ کی طرف ٹرن لینے لگیں ، الرٹ ہو جانا۔
 

الف نظامی

لائبریرین
حوالہ؟ سی این این، بی بی سی، گارڈین، واشنگٹن پوسٹ، نیویارک ٹائمز اور دیگر معروف اخبارات عمران خان کو فوج اور دقیانوسی مذہبی قوتوں کا مہرہ کہتے ہیں
جب عارف کریم جیسے لوگ عمران خان کی سپورٹ کے لیے جعلی آئی ڈیز بنا کر محفل پر تحریک انصاف کے خودساختہ ترجمان بنتے ہیں تو یہ بات واضح ہو جاتی ہے کہ بیرونی لابیاں پاکستان کی سیاست میں کس قدر مداخلت کر رہی ہیں۔
 
آخری تدوین:

ربیع م

محفلین
مبینہ دھاندلی کیخلاف احتجاج، دھرنے سب ٹھس۔ ہر جماعت تحریک انصاف نہیں ہوتی
تحریک انصاف کے ایک عام سے کارکن نے بھی شاید احتجاج کے دوران اتنے تشدد کا سامنا نہ کیا ہو جتنا جماعت اسلامی کی قیادت نے دوران احتجاج کیا ہے.
 

جاسم محمد

محفلین
الیکشن میں بے ضابطگیوں اور دھاندلی کے الزامات کی تحقیق کے لئے کمیشن تشکیل دیا جائے اور تمام جماعتوں کو موقع دیا جائے کہ وہ اپنے تحفظات پیش کریں اور ان تحفظات کو دور کیا جائے
ہم پارلیمنٹ کے اندر اور باہر اپنا کردار ادا کریں گے اور انتخابی بے ضابطگیوں اور دھاندلی کو بے نقاب کرنے کے لئے تمام قانونی اور آئینی ذرائع بروئے کار لائیں گے۔
بہترین تجاویز ہیں۔ عمران کو ایک عدالتی کمیشن نے مطمئن کر دیا تھا کہ دھاندلی نہیں ہوئی
 
ایم ایم اے کی درجن سیٹوں میں سے کتنی جماعت اسلامی کی ہیں؟

ایم ایم اے کی باقی جماعتوں کا کیا موقف ہے؟
صرف 1 قومی اسمبلی، 1 خیبر پختونخواہ صوبائی اسمبلی، 1 سندھ صوبائی اسمبلی

ایم ایم اے کی باقی جماعتوں میں سے جمعیت اہل حدیث ن لیگ کے ساتھ ہی قدم اٹھائے گی۔
باقی دو جماعتوں کا فیصلہ کرنا یا نہ کرنا برابر ہے۔
 

ربیع م

محفلین
اچھی طرح واقف ہوں۔ جیلاؤ، گھیراؤ خوب کرچکے ۔ اب نکلنے کی جرات نہیں ہے۔ ان سے تین گنا زیادہ لوگ عمران خان نکال دے گا
یہاں معاملہ نکلنے کی جرات کا نہیں ہے، بلکہ نکلنے کے جو تجربات ہو چکے ہیں، ان سے سیکھتے ہوئے احتجاجی سیاست سے دور رہ کر بہتری کے لیے کوشش کرنے کا ہے۔
 

ربیع م

محفلین
ازراہ تفنن کہا کہ ان مظاہروں کی کوریج چونکہ پاکستانی میڈیا کی بجائے بی بی سی پشتو نے کی جس کے نامہ نگاروں میں سے زیادہ تر کا تعلق افغانستان سے ہے تو یہ بھی منظور پشتین کی طرح افغانستان کی سازش لگتی ہے.
 

سید عمران

محفلین
جب عارف کریم جیسے لوگ عمران خان کی سپورٹ کے لیے جعلی آئی ڈیز بنا کر پر تحریک انصاف کے خودساختہ ترجمان بنتے ہیں تو یہ بات واضح ہو جاتی ہے کہ بیرونی لابیاں پاکستان کی سیاست میں کس قدر مداخلت کر رہی ہیں۔
چلو...
پھر پکڑے گئے...
دھت تیرے کی!!!
:atwitsend::atwitsend::atwitsend:
 
Top