الف نظامی
لائبریرین
موجودہ اسمبلیوں کی مدت 5 جون 2018 کو مکمل ہوجائے گی اور آئین کے تحت اسمبلیوں کی مدت ختم ہونے کے بعد دو ماہ کے اندر انتخابات کرانا لازمی ہے۔رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد:
2018 کے عام انتخابات میں 10 کروڑ سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔
پولنگ سٹیشنز کی تعداد :
پولنگ سٹیشنز کی تعداد 70 ہزار سے ایک لاکھ تک پہنچنے کا امکان ہے اور ایک پولنگ اسٹیشن میں زیادہ سے زیادہ بارہ سو ووٹرز ہوں گے۔ پولنگ سٹیشنز کی سیکیورٹی اور مانیٹرنگ کے لیے 80 ہزار سی سی ٹی وی کیمرے خریدے جارہے ہیں۔
ووٹرز کا ٹرن آؤٹ بڑھانے کی حکمتِ عملی:
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے الیکشن 2018ء میں ووٹرز کا ٹرن آؤٹ بڑھانے کے لیے حکمت عملی طے کرلی ہے جس کے تحت ملک بھر میں وہ تمام انتخابی حلقے جہاں خواتین ووٹرز کی حق رائے دہی کا تناسب10فیصد سے کم ہوگا اس حلقے کے الیکشن کو کالعدم قرار دیدیا جائے گا۔
کلک ای سی پی اینڈرائیڈ ایپلی کیشن :
الیکشن کمیشن نےکلک ای سی پی کے نام سےایپلی کیشن متعارف کرائی ہے ۔ کلک ای سی پی کی مددسےاب ووٹرز اپنےووٹ اورپولنگ اسٹیشنز کابھی پتہ کرسکتے ہیں جبکہ ملک بھرمیں الیکشن کمیشن کےدفاتراوران کی لوکیشن کابھی پتہ کیا جا سکےگا۔
اللہ تعالی سے دعا ہے کہ الیکشن 2018 پاکستان میں مثبت تبدیلی ، ترقی اور سیاسی استحکام کا باعث بنے۔
آخری تدوین: